free greek language courses

فری گریک زبان سیکھنے کے لئے بالغ امیگرنٹس کے لئے کیم سینٹر میں داخلے شروع

ایتھنز کے ای ایم سینٹر میں فری گریک زبان کے ساتھ ساتھ انگلش اور کمپیوٹرز کلاسز بھی ہوں گی۔

15/6/2021 اس تاریخ سے فری کورسز کی درخواستیں جاری ہیں

اوقات کار؛منگل اور جمعرات صبح 10:00بجے سے دوپہر 1:00بجے تک

Maizonos 45, metro station Metaxourghio/4th floor

داخلہ کے لئے آپکے پاس یونان میں لیگل کاغذات ہونے ضروری ہیں ۔درخواستیں پورا سال جاری رہیں گی۔

کے ای ایم سینٹر کی ای میل اور فون نمبر درج ذیل ہے۔

[email protected], 210 5246722

گریک نیشنیلٹی کے  حصول کے لئے انٹرویو کی تیاری کے خصوصی کورسز  بھی کےای ایم سینٹرمیں کروائے جاتے ہیں ۔

امیگرنٹ انٹیگریشن سینٹر کی خدمات حاصل کرنے کے لئے آپکو پہلے ان سے ٹائم طے کرنا پڑے گا۔کیونکہ یہ سینٹرٹائم اپوائنٹمنٹ کے بغیر

کام نہیں کرتا۔

 کے ای ایم سینٹرعوام کے لئے روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہتا ہے ۔اور 2132082998 پر کال کرکے ملاقات کا وقت

طے کیا جا سکتا ہے۔

بالغ افراد کے لئے کورسز کی تفصیل؛

ابتدائی اور یونانی زبان کے نصاب کے لئے یونانی زبان کے کورسز اور یونانی زبان کے سرٹیفیکیشن امتحانات کے لئے یونانی تاریخ اور یونانی

ثقافت کی تعلیم دی جاتی ہے۔

انگریزی زبان کے ابتدائی  اور اعلی درجے کے کورسزاور انگریزی زبان کے ٹیسٹوں کی تیاری

بنیادی کمپیوٹر کی مہارت (ونڈوز ، ورڈ ، ایکسل اور انٹرنیٹ) کے سرٹیفیکیشن امتحانات کے لئے آئی ٹی کورسز اور تیاری

مشخص پیشہ ورانہ مشورے کے سیشن وغیرہ شامل ہیں ۔

یہ سینٹر کیسے آپکے کام  آسکتا ہے ۔اور اسکی ذمہ داریوں میں کونسے عوامل شامل ہیں ۔جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *