ایتھنز کے ای ایم سینٹر میں فری گریک زبان کے ساتھ ساتھ انگلش اور کمپیوٹرز کلاسز بھی ہوں گی۔
15/6/2021 اس تاریخ سے فری کورسز کی درخواستیں جاری ہیں
اوقات کار؛منگل اور جمعرات صبح 10:00بجے سے دوپہر 1:00بجے تک
Maizonos 45, metro station Metaxourghio/4th floor
داخلہ کے لئے آپکے پاس یونان میں لیگل کاغذات ہونے ضروری ہیں ۔درخواستیں پورا سال جاری رہیں گی۔
کے ای ایم سینٹر کی ای میل اور فون نمبر درج ذیل ہے۔
[email protected], 210 5246722
گریک نیشنیلٹی کے حصول کے لئے انٹرویو کی تیاری کے خصوصی کورسز بھی کےای ایم سینٹرمیں کروائے جاتے ہیں ۔
امیگرنٹ انٹیگریشن سینٹر کی خدمات حاصل کرنے کے لئے آپکو پہلے ان سے ٹائم طے کرنا پڑے گا۔کیونکہ یہ سینٹرٹائم اپوائنٹمنٹ کے بغیر
کام نہیں کرتا۔
کے ای ایم سینٹرعوام کے لئے روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہتا ہے ۔اور 2132082998 پر کال کرکے ملاقات کا وقت
طے کیا جا سکتا ہے۔
بالغ افراد کے لئے کورسز کی تفصیل؛
ابتدائی اور یونانی زبان کے نصاب کے لئے یونانی زبان کے کورسز اور یونانی زبان کے سرٹیفیکیشن امتحانات کے لئے یونانی تاریخ اور یونانی
ثقافت کی تعلیم دی جاتی ہے۔
انگریزی زبان کے ابتدائی اور اعلی درجے کے کورسزاور انگریزی زبان کے ٹیسٹوں کی تیاری
بنیادی کمپیوٹر کی مہارت (ونڈوز ، ورڈ ، ایکسل اور انٹرنیٹ) کے سرٹیفیکیشن امتحانات کے لئے آئی ٹی کورسز اور تیاری
مشخص پیشہ ورانہ مشورے کے سیشن وغیرہ شامل ہیں ۔
یہ سینٹر کیسے آپکے کام آسکتا ہے ۔اور اسکی ذمہ داریوں میں کونسے عوامل شامل ہیں ۔جاننے کے لئے یہاں کلک کریں
مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں