Power Pass

کے ای اے/اوپیک:سوشل مالی معاونت کے وظائف بارے تفصیل

OPEC/KEAآنے والے دنوں میں اوپیک  سے کونسے فوائد ملنے جا رہے ہیں ؟اسکی کیا تفصیل ہے؟ اور یہ بونس کب ملیں گے؟

یہ بونس 30جون بدھ کے  روز یعنی  کام کے آخری دنوں میں ملیں گے۔

یہ ادائیگی ان افراد کو کی جائے گی جن کی دیلوسی حکومت کے بتائے گئے اعدادوشمار کے مطابق کم تصور کی جاتی ہے۔اور وہ پہلے سے کے ای

اے  میں اندارج شدہ ہیں ۔بچوں  کا پیدائشی الاؤنس اور گھر کا الاؤنس وغیرہ کے ای اے کے ادارے سے وصول کر رہے ہیں ۔

اوپیک کے ادارے کی طرف سے ادا کئے جانے والے الاؤنس کی تفصیل؛

گھر کے لئے الاؤنس

پیدائشی الاؤنس

فلاح و بہبود  اور خواراک کا الاؤنس

بیمہ عمر رسیدہ بزرگ کے لئے سماجی یکجہتی الاؤنس

ریٹائرمنٹ الاؤنس

جن لوگوں نے 31مئی 2021تک اپنی درخواستیں دائر کر دی ہیں ۔اور انکی درخواستوں کو کے ای اے سوشل مالی معاونت سسٹم میں کم آمدنی کا ریکارڈ چیک کر کے منظور کر لیا ہے۔وہ لوگ اپنے بینک اکاؤنٹ میں رقم وصول کریں گے۔جبکہ یہی کام گھر کے کرائے کے بارے میں بھی کیا جائے گا۔

A21بچوں کے  لئے مالی وظائف  کے لئے درخواستیں جاری ہیں /الاونس کی تفصیل

یہ بچوں کا الاؤنس ہے ۔جس کی درخواستیں جاری ہیں ۔آپ اپنی درخواست آن لائن جمع کروانے کے لئے اس پلیٹ فام پر کلک کریں ۔

👉IDIKA idika.gr

کے پلیٹ فام  پر یا  انکی ویب سائیٹ پر جائیں ۔

👉opeka.gr

 کسی خاندان کی سالانہ مجموعی آمدن کا انحصار بچوں کی تعداد پر ہو گا۔جس کا اعلان اےٹوون میں 2021 کے سالانہ ٹیکس گوشواروں میں کیا جائے گا۔اور  اس سال کے ٹیکس  گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ تک جمع کرایا گیا تو سابقہ سال یعنی 2020 کی کل آمدن کے حساب سے بچوں کے وظائف کا حساب دیاجائے گا۔

حقداروں کو انکے الاؤنس یاوظائف کی صحیح رقم کا پتا کرنے کے لئے  تجویز کی جاتا ہے ۔کہ وہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے(فرولوگیکی دیلوسی)ابتدائی ہفتوں میں ہی جمع کرا دیں ۔کیونکہ ٹیکس آفس زیادہ آمدن والے خاندانوں اور افراد کو  اپنا اضافی ٹیکس  جلدجمع کروانے کا کہتا ہے ۔تاکہ ان کا کھاتہ  جلدی اور وقت پر کلئیر کیا جاسکے۔

ایڈیٹر کی رائے؛

ہم آپکوتجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنی سالانہ دیلوسی آغاز کے دنوں میں ہی بذریعہ لوگستی (اکاؤنٹنٹ)یا خود جمع کرا دیجیئے۔اور اسکو بہت ضروری اور لازم جانتے ہوئے ضرور کرائیں ۔چہ جائیکہ آپکی سالانہ آمدن بالکل نہ ہو۔تب بھی آپ صفر کی دیلوسی ضرور کروائیں ۔کیونکہ آپکی اس دیلوسی پر ہی یونانی ادارے اس بات کا اندازہ لگا سکیں گے ،کہ آپکو مالی معاونت کی ضرورت ہے۔اور اس سالانہ ریکارڈ سے ہی  حکومت کوپتا چلے گا کہ آپ نے کتنا کام کیا ۔یا بالکل نہ کر سکے۔یاد رہے کہ سالانہ ٹیکس گوشوارے آپکے سابقہ سال کی کل آمدن کے حساب اور ریکارڈ کو کہتے ہیں ۔یعنی اب مئی جون2021 میں جو آپ سالانہ ٹیکس گوشواروں کی تفصیل کا اندراج کرائیں گے۔وہ جنوری2020 سے لے کر 31دسمبر2020تک کے پورے سال کی آمدن کا حساب ہو گا۔

آپکے سوالات ہمارے لئے اس لئے بڑے اہم ہوتے ہیں کیونکہ ہمارا مشن اور مقصد آپکو نقصانات سے بچانا اور جائز نفع کی طرف لے کر جانا ہے۔ اسلئے آپکے ذہن میں جو بھی سوالات آئیں ۔آپ ہمیں میل کے ذریعے یا یو ٹیوب پر لکھ دیں ۔ہماری خوشی ہو گی کہ ہم زیادہ سے زیادہ آپکی قانونی اور اخلاقی رہنمائی کرتے ہوئے ،آپکو باعزت  اورکامیاب و کامران دیکھ سکیں ۔

J.Aslam

[email protected]

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *