covid-test-must-for-passengers

ویکسینیشن سرٹفکیٹ, منفی پی سی آریا ریپڈٹیسٹ جزیروں تک ہوائی سفر ممکن ہو گا۔

صرف ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا منفی پی سی آر اور تیز رفتار ٹیسٹ دکھانے پر ہی کوئی شخص جزیروں تک ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرسکے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جاری کردہ  ہدایات؛

اس نے مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ اندرون ملک پروازوں کی ہدایات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ جو بروز جمعرات ، 15 جولائی 2021 کو

صبح 06:00 بجے تک موزوں رہے گی۔

میدانی علاقوں سے جزیروں کی طرف سفر کرنے والے مسافر صرف ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ، یا منفی  ٹیسٹ(پی سی آر / ریپڈ) ، یا بیماری کے

سرٹیفکیٹ کے ساتھ سفر کریں گے۔ ان اقدامات کا مقصد کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنا ہے۔

خاص طور پر ، جزیرے کے مقامات کیلئے اندرون ملک پروازوں پر تمام مسافروں کو مندرجہ ذیل شرائط میں سے ایک کو پورا کرنا ہوگا۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے بعد کم از کم چودہ (14) دن مکمل ہو جائیں ۔ اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ مل جائے ۔ بیرون

ملک سے آنے والےغیرملکیوں کےپاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یونانی ، انگریزی ، فرانسیسی ، جرمن ، ہسپانوی ، اطالوی یا روسی زبان میں ہونا

چاہیے۔جو متعلقہ قانون سازی کے مطابق ایک عوامی اتھارٹی نے جاری کیا ہو۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں اس شخص کا نام ، ویکسین کی قسم اورانجکشن کی تعداد شامل ہے۔  مسافرویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو ڈیجیٹل یا پرنٹ

شدہ شکل میں بھی ساتھ رکھ سکتے ہیں ۔ یہ تمام ہدایات تیسرے ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے لئے بھی ہیں۔

منفی پی سی آرٹیسٹ مقررہ وقت سے (72) گھنٹوں کے اندر یا منفی ریپڈ ٹیسٹ اڑتالیس (48) گھنٹوں کے اندر اندر تشخیص کیا گیا ہو۔ اگر

وہ غیر ملکی ہیں بیرون ملک سے ، وہ یونانی ، انگریزی ،فرانسیسی ، جرمن ، ہسپانوی ، اطالوی یا روسی زبان میں منفی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش

کرسکتے ہیں۔

کرونا مثبت ٹیسٹ کے تیس (30) دن بعد جاری کردہ بیماری کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔ اس کی توثیق اس کے بعد ایک سو اسی (180) دن

تک رہتی ہے۔یہ تما م شرائط بارہ (12) سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لئےہے۔

جزیروں سے واپسی پر 12 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد خود کار کرونا ٹیسٹ کریں گے۔

ہوائی سفر کے لئے عوام کو عمومی ہدایات۔ ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

ہوائی اڈوں کے اندر آمد اور روانگیوں کے ساتھ ساتھ پروازوں کے دوران عملہ اور مسافروں کو حفاظتی ماسک پہننا ضروری ہے۔

مسافروں کوچاہئے کہ وہ ضروری فاصلوں کو برقرار رکھنے اور ہجوم کو منظم رکھنے میں ذمہ دار ہوائی اڈوں یا ایئر لائنز کے مستقل اور عارضی

عملے کی ہدایات پر عمل کریں۔ان تمام دستاویزات کا کنٹرول ایئر لائنز کے ملازمین اور پولیس حکام کے ذمہ ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *