covid infection in 8greek islands

یونان جزیروں میں5جولائی سے سفر کےنئے قوانین

یونان  کے جزائر میں سفر کے نئے قوانین 5جولائی سے نافذالعمل ہوں گے۔

یونانی شہری تحفظ کے سربراہ نیکوس ہردالیاس نے یکم جولائی جمعرات  کے دن یونانی جزائر میں ویکسین سرٹیفکیٹ کو لازم قرار دے دیا ۔ نیکوس ہردالیاس  نے کہا کہ یہ سفارشات محکمہ صحت کی طرف سے ہمیں تجویز کی گئی ہیں ۔

اسلئے 5جولائی 2021 سے جزائر میں سفر کے لئےدرج ذیل اقدامات کا ہونا ضروری ہے۔

بالغ افرادکے سفر  کیلئےدرج  ذیل دستاویز ضروری ہیں ؛

1️⃣حفاظتی  ٹیکے لگوانے کا سرٹیفکیٹ یا  بیماری کا سرٹیفکیٹ

2️⃣پچھلے 72 گھنٹوں کے دوران منفی پی سی آر ٹیسٹ ،

3️⃣پچھلے 48 گھنٹوں میں منفی ریپڈ ٹیسٹ لیا گیا ہو۔

نابالغ یاکم عمر افرادکے سفر  کیلئےدرج  ذیل دستاویز ضروری ہیں ؛

1️⃣بارہ سے سترہ12-17سال تک کی عمر کے بچوں  کا خود کار منفی سیلف ٹیسٹ

3️⃣بارہ12 سال تک کے بچے بغیر ٹیسٹ کے آزادانہ طور پر سفر کر سکتے ہیں۔

جزائر سے واپسی؛

جزیروں سے واپسی پر یہ سفارش کی جاتی ہے کہ 12 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا خود کار کرونا ٹیسٹ لیا جائے۔

ٹیسٹ / سرٹیفکیٹ کی پیمائش سے مستثنیٰ جزیرے یہ ہیں: ایویا ، لیفکادا اور سلامینہ ، نیز

🔸ان لوگوں کے لئے جو روزانہ کی بنیاد پر جزیروں میں  یا  ایک  علاقے سے دوسرے علاقے میں  سفر کرتے رہتے ہیں ۔ان کیلئے پہلے سے ہی ہفتے میں ایک مر تبہ سیلف ٹیسٹ  موجود ہے۔ اور ایسے  لوگوں کے لئے یہی  عمل جاری رہے گا۔

🔹وہ لوگ جوجزیروں کے  بہت قریب  یا ساتھ  رہتے  ہیں۔ یا  قریبی علاقوں  یا جزیروں میں کشتیوں  کےذریعے روزمرہ کے کاموں کے لئے سفر کرتے ہیں ۔ایسے افراد  ہفتہ وار خود کار کرونا ٹیسٹ کرکے  جاتے ہیں ۔اوراگر وہ ملازمین ہیں  تو بھی وہ   ہفتہ میں ایک مرتبہ خودکار کرونا  ٹیسٹ (خود ٹیسٹ)  کر کے  کام پر جاتے ہیں ۔جو یہ عمل جاری رکھیں گے۔

یہ اصول غیر ملکی سیاحوں کے لئے بھی لاگو ہو گا۔

علاقائی سفر کے بارے میں ، ہردالیاس نے کہا کہ حکومت ہر ایک خطے کے وبائی امراض کا جائزہ لیتی ہے اور آنے والے ہفتوں میں اس صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

مختصر یہ کہ جو افراد  ویکسین نہیں لگواتے آنے والے دنوں میں ایسے افراد کیلئے مذید مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔انہیں ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں سفر کرنے کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔جس کی وجہ سے ان کو معاشی مشکلات برداشت کرنا پڑیں گی۔

پی سی آر ٹیسٹ 60 یورو پر ، ریپڈ ٹیسٹ: 20-30 یورو ، فارمیسی میں خود ٹیسٹ: 6-7 🤦‍♂️یورو

کوویڈ ویکسین (جو ویلڈ ہیں )دو انجکشن لگنےکے بعد  اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین ایک ہی انجکشن سے مکمل ہو جائے گی۔یہ تمام ویکسینز اپنے لگنے کے 15 یا 14 دن بعد مکمل حفاظت میں شمار ہوں گی۔

اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔جابز

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *