Greek interview

یونانی نیشنیلٹی کے حصول کے لئے انٹرویو تیاری سیمینار

اس میں داخلہ لینے کے لئے اس لنک پر کلک کریں ۔

درخواست کرنے کا طریقہ کار

ایتھنز میونسپیلٹی کیم کے زیر اہتمام یونانی نیشنیلٹی انٹرویو سیمینارKEM

میونسپیلٹی آف ایتھنز کے شعبہ کیم  کے زیر اہتمام یونانی نیشنیلٹی کے حصول کے لئےفری سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جس میں یونانی جغرافیہ ،تاریخ ،ثقافت اورسیاست اور سیاسی اداروں کے بارے میں علوم سکھائے جائیں گے۔

اور پروگرام کے اختتام پر سند بھی دی جائے گی۔

درخواست کرنے کا طریقہ کار

ایتھنز میونسپیلیٹی کی طرف سے یونان مقیم امیگرینٹس اور مہاجرین کے لئے فری آن لائن سیمینارز کروائے جارہے ہیں ۔اس میں شامل ہونے کا طریقہ کار یہ ہے۔

یونانی نیشنیلٹی کے لئے انٹرویو کی تیاری کے سیمینار میں شرکت کرنے کے خواہشمند خواتین و حضرات  اپنا اندراج کروانے کے لئے اس

فون نمبر پر رابطہ کر لیں ۔

5246722 210

5246722 210

یا تحریری اس ای میل ایڈریس پر ای میل کر  سکتے ہیں ۔اور اس بارے میں مذیدمعلومات بھی لے سکتے ہیں۔

[email protected], 210 5246722

پروگرام اپریل میں ہی شروع کر دیا جائے گا ۔اور اس پروگرام میں یونان کی ایوارڈ یافتہ مصنفہ سوتی تریادافیلو رضا کارانہ تعلیم و تربیت  میں موجود ہوں گی۔

SotiTriantafyllou

اس  آن لائن سیمینار کورس میں ہر ہفتہ 2گھنٹے سیمینار ہو گا۔

اس سیمینار میں آپ کا گریک زبان میں امتحان لیا جائے گا۔اور اسکو مختلف  طرز اور طریقوں پر پرکھا جائے گا۔مثال کے  طور پر

زبانی گریک

تحریری گریک

گریک سمجھنے کا امتحان

اس فری سیمینار  پروگرام کا حصہ ہو گا ۔اس کے  ساتھ ساتھ اس آن لائن فری سیمینار پروگرام میں آپکو یونانی جغرافیہ ،تاریخ ،ثقافت،سیاست اور سیاسی اداروں کے بارے میں وہ تمام مضامین شامل ہوں گے ۔جو آپ کی یونانی نیشنیلٹی کے انٹرویو کی تیاری  کے لئے ضروری سمجھے جائیں گے۔

پروگرام کی تکمیل پر آپکو سند بھی جاری کی جائے گی۔

میونسپیلٹی آف ایتھنز کی طرف سے  ایپی ماکرون اور یونانی نیشنیلٹی کے لئے گریک زبان کورس پروگرام

گریک  زبان سیکھنے کے لئےمختلف پروگرام تیا ر کرنا اور ان پر عمل کرانا ایتھنز میونسپیلیٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ایپی ماکرون کے حصول کے لئے گریک زبان کو سیکھنا اور اس  کے بعد اسناد حاصل کرنا ۔تاکہ  یونان مقیم امیگرینٹس اور مہاجرین سے جہاں سند طلب کی جائے ۔ان کے لئے وہ ایتھنز میونسپیلیٹی کی  طرف سے جاری کردہ سند کار آمد ہو گی۔

یونانی تاریخ وثقافت کے بارے میں ابتدائی اور جدید گریک بھی پڑھائی جاتی   ہے۔

اگر آپ یونانی زبان کے بارے میں مذید معلومات اور رابطہ نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو  اس لنک پر کلک کریں ۔

KEM

اس خبر کا بنیادی ماخذ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

ACCMR

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *