self test

مزدوروں،سرکاری ملازمین،دفتری ورکرز کے لئے سیلف ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا

سوموار19اپریل 2021سےمزدور اپنا سیلف ٹیسٹ کر کے کام پر کھڑے ہو سکیں گے

لیبر منسٹر یونان ہاجیتاکیس کاستاس نے سیلف ٹیسٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا۔کہ 14اپریل سےسیلف ٹیسٹ کا پلیٹ فارم کھول دیا گیا ہے۔جس میں تمام تفصیلات  اور ہدایات موجود ہیں ۔

سوموار 19 اپریل 2021  سے کام پر جانے والے تمام مزدورچاہے وہ فیکٹری سے تعلق رکھتے ہوں ۔سرکاری ملازمین ہوں یا دفتر میں کام کرتے ہوں ۔مالک ہوں یا مزدور۔سرکاری اداروں میں یا پرائیوٹ اداروں میں ۔اپنے کام پر کھڑا ہونے سے پہلے اس کا سیلف ٹیسٹ ہونا لازم ہے۔

سیلف ٹیسٹ کا طریقہ کار

 info time Greeceپر دیکھیں

آپ میں سے ہر کوئی اپنے قریب میڈیکل اسٹور سے اپنے آمکا کے ساتھ فری سیلف ٹیسٹ آلات کا پیکٹ حاصل کرے گا۔

اس کے ساتھ آپکو سیلف ٹیسٹ کی ہدایات کے کاغذات بھی دئیے جائیں گے۔ان کاغذات کو توجہ سے پڑھنے کے بعد آپ اپنا سیلف ٹیسٹ کریں گے۔

منفی سیلف ٹیسٹ  کے بعد آپ کام پر کھڑے ہو سکتے ہیں ۔

منفی سیلف ٹیسٹ کی  آن لائن تفصیل آپ کو مندرجہ ذیل ایڈریس پر جمع کرانی ہو گی۔

سب سے پہلے اس پلیٹ فارم پر جائیں

self-testing.gov.gr

جب اس پلیٹ فارم پر جائیں گے تو اس کے بعد وہاں آپ کو مذید شعبے نظر آئیں گے ۔ان شعبوں میں سے آپ اس شعبے کا انتخاب کریں گے ۔

Statement of Self test result for an employee

اس میں داخل ہونے کے لئے آپکو اپنا ٹیکس نیٹ کوڈ یعنی کلیداریتھموس لکھنا ہو گا ۔

اور پاسورڈ بھی لکھنا ہوگا ۔یہ  وہ کوڈ ہے جو آپ حکومتی سسٹم میں داخل ہونے  کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔اس کوڈ کو ٹیکس نیٹ کہتے ہیں ۔اگر آپ سسٹم  میں لاگ ان ہیں تو خود بخود آپ اس میں داخل ہو جائیں گے۔

اس کے بعد آپکے سامنے ایک سسٹم کھلے گا جہاں آپکو اپنا اندراج کروانا ہے۔اس سسٹم کا نام ہےPS ERGANI

PS ERGANI

اس پر کلک کرنے کے بعد ایک فارم نکلے گا ۔آپ اس فارم کو پر کریں گے۔اور پوچھی گئی تمام تفصیلات فارم پر آن لائن ہی  لکھیں گے۔ اگر آپکو فارم پر کرنے کے سمجھ نہیں آرہی تو اپ کسی قریبی دوست یا ساتھی کی مدد بھی لے سکتے ہیں ۔

آپ کو چا ہیے کہ آپ اپنے مالک سے   درخوست کریں کہ وہ آپ کا اندراج کر دے ۔ کیو نکہ اس سلسلے میں مالک یا آجر پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔یہ سیلف ٹیسٹ رپورٹ آپ کو  ہفتہ میں ایک دن کرنی ہو گی۔آپ ایک فارم بھی فل کر کے پاس رکھ سکتے ہیں  جو آپ پرنٹ نکال کر پر کر لیں ۔فارم پر کرنے کے لئے پرنٹ نکالنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

فارم کا پرنٹ 

اگر ٹیسٹ مثبت نکل آئے تو آپ کام پر کھڑے نہیں ہو سکتے۔

سیلف ٹیسٹ کے بعد اگر آپکا ٹیسٹ مثبت آجائے  تو تصدیق کے لئے اسے دوبارہ کریں ۔اور اس صورت میں آپ کام پر نہیں جائیں گے۔اور خود کو قرانطینہ میں رکھیں گے ۔اپنے گھر میں الگ تھلگ ہو کر اسوقت تک جب تک آپکی یہ علامات ختم نہ ہو جائیں ۔ختم ہونے پر دوبارہ تصدیق کے لئے ٹیسٹ کریں گے۔ اگرٹیسٹ منفی آجاتا ہے تو دوبارہ آپ کام پر جا سکتے ہیں ۔

جرمانےکی تفصیل300،سے لے کر15،00یورو جرمانہ

حکومت یونان کی جاری کردہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے کو 300سے،1500یورو جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ اسکی تفصیل کچھ اسطرح ہے ۔

1۔اگر  آجر یا مالک نےکرونا سیلف ٹیسٹ کے اس طریقہ کار  پر حکومت کے بتائے گئے قواعد کے مطابق  عمل نہ کیا تو اسے ایس ای پی ای کے ذریعے 300یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

2۔اگر مالک یعنی آجر نے اپنے ملازمین کو ان ہدایات پر عمل نہیں کروایا اور ان سے کام کروا  رہا ہوا  جنھوں نے سیلف ٹیسٹ کی ضروریات کو پورا نہیں کیا تو پھر ایسے مالک ،فیکٹری مالک یا آجر کو  ایسے ہر مزدور کا 500یوروجرمانہ ہو گا۔

3۔اگر آجر یا مالک نے ایسے مزدور یا ورکر کو کام پر لگایا جس کا کرونا ٹیسٹ مثبت تھا تو اس صورت میں ایسے مالک یا آجر کو 1،500یورو

جرمانہ ہو گا۔

جو اسٹورز اتوار کے دن بھی کھلے ہوں گے وہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

HERE FOR SUNDAYS

(AMKA) یا عارضی AMKA (PAMKA)PAYYPA

اگر کسی کے پاس آمکا یا پائیپا نمبر نہیں ہے تو وہ ان اسٹورز پر جا کر سیلف ٹیست کٹ لے سکتا ہے

جو بھی اسکے گھر کے قریب ہوں

HERE FOR SUNDAYS

2.HERE FOR THE REST OF THE DAYS

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *