پیر12اپریل سے لیکیو سکول کے کھلنے کا طریقہ کار کیا ہو گا؟کرونا سیلف ٹیسٹ

 ہائی اسکولوں اور پرائمری اسکولوں کے لئے اہم معلومات۔

پیر12اپریل سے لیکیو اسکول کے کھلنے کا طریقہ کار کیا ہو گا؟

ایسا لگتا ہے کہ حکومت پاسخا سے پہلے صرف ریٹیل شاپز اور لیکیو سکول ہی کھولے گے۔ان کے علاوہ پاسخا سے پہلے لاکڈاون میں کوئی خاص کمی نہیں کی جائے گی۔

پیر 12 اپریل سے لیکیو سکول کے طلباء 6مہینوں کی آن لائن پڑھائی کے بعد سکول میں باقاعدہ پڑھائی کا آغاز کریں گے۔جن کے لئے کرونا سیلف ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جبکہ پاسخاکے بعد یمناسیو اور پرائمری اسکولوں کو کھولنےکے فیصلے ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔

حکومت یونان کی تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق ۔ایسٹر سے پہلے یمناسیو اور پرائمری اسکول نہیں کھلیں گے۔

نکی کیرامیوس نے وزارت تعلیم کے اس ارادے کا اظہار کیا کہ۔ ایسٹر سے پہلےیمناسیواور پرائمری اسکول کھولنے کی درخواست نہ کریں۔

نیکی کیرامیوس نے انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ۔ پیر سے ہائی اسکول کے طلباء کی کلاس روم میں واپسی ہوگی ۔اور پھر باقی کلاسوں کو کھولنے کا عمل آہستہ آہستہ آگے بڑھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ ، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسکولوں کی دیگر کلاسوں کے مقابلے میں لیکیوسب سے زیادہ وقت کے لئے بند رہے ہیں ۔
اس طرح ، پورے ملک کے ہائی اسکول یعنی  لیکیو پیر سے دوبارہ کلاس روم میں کلاسز کا آغاز کریں گے۔

جس میں طلباء اور اساتذہ کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ ہفتے میں دو بار کرونا سیلف  ٹیسٹ یعنی اپنا گھر  میں خودٹیسٹ کریں ۔

کرونا سیلف ٹیسٹ کرنے کا طریقہ

سب سے پہلےآپ سٹوڈنٹ اپنا آمکا نمبر لے کے قریبی میڈیکل اسٹور پر جائیں گے۔

میڈیکل سٹور پر موجود عملہ آمکا کے اندراج کے بعد ۔آپکو فری سیلف ٹیسٹ کی ہدایات اور آلات دے گا۔

جس کو اچھی طرح سے سمجھ لینا ہے۔اور خود اپنا ٹیسٹ کرنا ہے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

self-testing

سکول میں جانے کے لئے کرونا سیلف ٹیسٹ (خود تشخیصی ٹیسٹ) کی ضرورت ہوگی۔

اسکول میں جانے کے لئے کرونا سیلف ٹیسٹ خود تشخیصی ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ طلباء اور اساتذہ فارمیسیوں سے اپنا مفت ٹیسٹ کروائیں گے ۔

تمام یونانی لیکیو سکولوں میں جانے والے طلباء اور اساتذہ پر لازم ہے کہ اپنے سکول میں جانےسے پہلے 24 سے 48 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرنا ہو گا۔

یعنی زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل تک ۔

طلباء کے پاس ٹیسٹ کے نتیجے کے ساتھ ان کے پاس ایک کرونا سیلف ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے ۔جو وہ سکول میں داخل ہونے سے پہلے دکھائیں گے۔ جبکہ پیر اور جمعرات کو یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرایا جائے گا۔

school.card for covid-19

سرٹیفیکیٹ لینے کے لئے یہاں کلک کریں اور الیکٹرانک فارم فل کر لیں

آج سے اتیکا اور تھیسالونیکی میں ۔اور جمعہ سے ملک کی تمام فارمیسیوں میں ۔والدین ، ​​سرپرست ، طلباء اور اساتذ ہ   کرونا سیلف ٹیسٹ کے لئےاپنےآمکا  کا استعمال کریں گے۔اورفارمیسی سے معلوماتی مواد حاصل کریں گے۔اپنامفت ٹیسٹ کرائیں گے۔ اگلے پیر سے وہ دوسرا ٹیسٹ بھی کرائیں گے۔

طلباء اور اساتذہ گھر پرکرونا سیلف  ٹیسٹ کریں گے۔

سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے حفاظتی اقدامت درج ذیل ہیں:

ہفتے میں دو بار سوموار اور پیر کو اپنا ٹیسٹ خود کرکےسرٹیفکیٹ پیش کرنا۔
تمام طلباء اور اساتذہ کو گھر کے اندر اور باہر ایک ماسک پہننے کی ضرورت ہوگی۔
بریک طلباء کے گروپوں کے لئے مختلف اوقات میں ہوں گے۔
کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں طلباء کے لئے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھا جائے گا۔
سکول میں آنے والے تمام افراد کو اینٹی سیپٹکس یعنی جراثیم کش ادویات اور لوشن کا زیادہ اور بار بار استعمال لازم کرنا ہو گا۔
تمام ہالوں ،کمروں ، بیت الخلاء غرض سکولوں کی مکمل صفائی ہوگی
وینٹیلیشن تازہ ہوا کےداخل ہونےکا باقاعدہ خیال رکھے جائے گا ۔اچھی بات ہے کہ موسم اب زیادہ سرد نہیں رہے گا۔ جبکہ ایسے علاقوں میں جہاں ٹھنڈا نہیں ہے کھڑکیوں کو ہر وقت کھلا رکھا جاسکتا ہے۔
کینٹینوں یعنی جہاں کھانے پینے کی اشیاء دی جاتی ہیں ، کمپیوٹر لیبز ، آلات موسیقی کے استعمال وغیرہ کے لئے خصوصی صفائی کے اقدامات کئے جائیں گے۔

جمعرات 8اپریل کو حکومتی وزیر جورجس جیرپیتریٹیس نے تھیما ایف ایم سے اس بارے میں بات کی۔انہوں نے “وبائی امراض ، ویکسینیشن اور خود ٹیسٹ  جیسے نئے اقدامات پر اطمنیان کا اظہار کیا ۔اور ان کی تعریف کی۔”

پاسخا کے بعد  لاکڈاون میں نرمی کے کونسے اقدامات متوقع ہیں ۔

ہفتے کے آخر میں ریٹیل شاپز اور میونسپلٹی سے دوسری میونسپلٹی سفر کرنے کی اجازت دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ “مجھے یقین

ہے کہ لوگ مطمئن ہیں۔ باہر ہونا برا نہیں ہے۔

اس کے برعکس ، اب جب موسم بہتر ہوا ہے ۔

تو ہم چاہتے ہیں کہ لوگ گھروں ،بارز یا بند جگہوں پرمجمعے کی صورت میں اکٹھا ہونے کی بجائے آزاد نقل مکانی کریں اور کھلی فضا میں نقل و حرکت کریں ۔

وزیر نے کہا کہ “اس وقت پاسخا سے پہلےلاکڈاؤن میں نرمی کے سلسلے میں کوئی اہم اقدام نہیں ہو گا۔

ہمارے پاس یہ دیکھنے کے لئے تین ہفتےباقی ہیں کہ اس بات کا جائزہ لے سکیں کہ مستقبل میں کونسے نئے اقدامات کارگر ہوں گے۔ پرائمری اور ہائی اسکولوں کے کھلنےکے ساتھ ساتھ ریسٹورینٹ  اور اسی طرح کے کاروبار کا پاسخا سے پہلے کھلنے کا کوئی امکان نہیں ۔
پاسخا اس سال 2مئی کو ہے۔

COVID-19 کے لئےکرونا سیلف ٹیسٹ کے نتائج کا اندراج

اگر آپ استاد ہیں (سرکاری یا نجی شعبے ، جی ای ایل یا ای پی ایل) ، یا کسی دوسرے شعبےسے تعلق نہیں رکھتے ہیں تو ، آپ کرونا سیلف ٹیسٹ کے مثبت نتائج یا منفی امتحان کے نتائج (خود ٹیسٹ ، تیز ، پی سی آر) بیان کرسکتے ہیں۔ ):

self test result submit

کرونا سیلف ٹیسٹ رجسٹریشن سروس اتوار 11 اپریل کو دستیاب ہوگی۔

؛ملازمین کے لئےکروناسیلف ٹیسٹ کے نتائج کا بیان

اگر آپ پرائیویٹ شعبے کے کارکن ہیں ۔خاص طور پر ریٹیل شاپز ، سیاحت ، مینوفیکچرنگ ، خوراک ، یا نقل و حمل کی صنعتوں میں کام کرتے ہیں ۔تو آپ  ایک مثبت کرونا سیلف ٹیسٹ یا منفی ٹیسٹ کے نتائج (خود ٹیسٹ ، تیز ، پی سی آر) کا اندراج کرسکتے ہیں۔

gov.gr.connection

کرونا سیلف ٹیسٹ رجسٹریشن سروس اتوار 11 اپریل کو دستیاب ہوگی

مذید معلومات کے لئے اس لنک پر کلک کریں

self-testing.gov.gr

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *