thank you for the help

شکریہ نوجوانان پاکستان Pakis THANK YOU FROM THE HEART

یونان میں آگ کی  شدت اور تباہ کاری کے سنگین خطرات کے باوجودپاکستانی قوم کے قابل فخر نوجوانوں نے بے شمار جانداروں اور  گھوڑوں کو آگ میں جلنے سے  بچا لیا۔

یہ پاکستانی نوجوان پاکستانی قوم کے لئے یونان میں فخر کا سبب بنے۔یونانی اخباری نمائندہ دیمتریس ماموپولس نے اپنی ایک پریس ریلیز میں پاکستانی قوم کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا۔کہ اگر یہ نوجوان اپنے آپ کو خطرہ میں  نہ ڈالتے تو بڑی تعداد میں جاندار زندہ جل جانے کا قوی اندیشہ تھا۔

ان پاکستانی نوجوانوں نے اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر دوسری جانوں کو بچایا۔جس پر ہم پاکستانی قوم اور ان نوجوانوں کے مشکور و ممنون ہیں۔

دیمترس نے مذید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کی اس فضا میں جب یہ کہا اور سنا جاتا ہےکہ سرحدوں سے گزرتے ہوئے غیر ملکیوں کو گولی مار دی جائے۔تو انکو جن کو گولی مارنے کاکہتے اور سمجھتے ہیں ۔وہ ہماری جانوں کو بچانے کا سبب بنے۔

اسلئے ان نسل پرستوں کو اپنی سوچ پر غورو فکر کرنا چاہیے۔یہ وہ نسل پرست لوگ ہیں جو آگ کی شدت کو دیکھ کر وہاں سے اپنی جانوں کو بچاتے ہوئے چلے گئے۔

جبکہ یہاں پاکستانی نوجوانوں نے وہ کام کیا جو اصل میں ہماری ذمہ داری تھی۔دیمترس نے اپنی تحریر میں  پاکستانی نوجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ الفاظ لکھے

Pakis Thank you from the Heart❤

thank you for the help

Let’s not forget the HUGE contribution of Pakistani children who work as stavals in equestrian clubs.

Without them half the horses would have burned. There are some who suggested we shoot them when entering our country.

The same ones who went to Exarchia in the morning like thieves because of fear and who slap when there is a real need.

Pakis THANK YOU FROM THE HEART ♥️

 

See original

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *