OAED jobs

3/3/2021/OAEDاوآئید کی طرف سے بے روزگار افراد کے لئے37،000نئی ملازمتیں

اوآئید کی طرف سے 37،000نئی ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

لیکن یہ ملازمتیں صرف ان افراد  کے لئے ہوں گی جو اوآئید میں بے روزگار کے حوالہ سے اندراج شدہ ہیں ۔

اوآئید میں اندراج شدہ پہلے سے بے روزگار افراد کویہ 37،000ملازمتیں 7پروگرام کے ذریعے دی جائیں گی۔

فروری2021 میں اوآئید کی طرف  سے 2،197ملازمتیں نکالی گئیں ۔

جنوری 2021 میں دوبارہ 2،000نئی ملازمتوں کا اوآئید نےاعلان کیا ۔

مزید 1،362 ملازمتوں کی آسامیاں اور 1298آسامیاں 2019،2020میں  ڈھونڈھی گیئں ۔

بےروزگاروں کو ملازمت دینے کے لئےاوآئید کے 7پروگرام کی تفصیل؛

نئی 36،600ملازمتیں ان پروگرامز کے ذریعے دی جائیں گی ۔جس میں تنخواہ کے ساتھ مکمل انشورنس ہو گی۔

1۔بے روزگار مزدوروں کی دوبارہ بحالی کا پروگرام ۔

جس میں 9،200ملازمتوں کو بحال کیا جائے گا ۔اور انکی ماہانہ تنخواہ 830یورو ہو گی ۔اور ایک سال کا یہ معاہدہ ہو گا جس کی مدت 12 ماہ ہو گی۔

2۔لمبی مدت کے 55سے67سالہ افراد کے لئے ملازمتیں ۔

اس پروگرام میں 8،500افراد کی نئی ملازمتیں ہوں گی۔ان  بے روزگار افراد کو بلدیات اور علاقائی کاروباری اداروں کے پبلک انٹر پرائزز وغیرہ میں 12 ماہ کے لئے ملازمت دی جائے گی۔اور ملازمت کی مدت میں مزید 12ماہ کا اضافہ ممکن ہے۔انہیں ہر ماہ 750 یوروملیں گے۔

تیس سالہ اور اس سے زائد عمر کے بے روزگاروں کے لئے 7،000ملازمتیں۔3

ایک سال کےلئے ملازمت کا دورانیہ ہو گا اورماہانہ تنخواہ کی تفصیل کچھ اسطرح ہے ۔

 

انچاس سالہ ملازم کے لئے473یوروماہانہ

پچاس سالہ ملازم کے لئے 568یورو ماہانہ

لمبی مدت کے بے روزگاروں کی ملازمت میں 615یورو ماہانہ

لمبی مدت کے بےروزگار پچاس سالہ کے لئے 710یورو ماہانہ تنخواہ ملے گی۔

4۔گریجوایٹ 39سال تک کی عمر کے بےروزگاروں کے لئے ملازمت پروگرام

اس پروگرام میں 5،200گریجوایٹس کو ملازمت دی جائے گی۔اس میں 15ماہ کےچھوٹے تربیتی پروگرام برائے خصوصی مہارت ہوں گے ۔انکو ان ملازمتوں میں 60فی صد تنخواہ اور سبسڈی کے ساتھ 800یورو ماہانہ ادائیگی ہو گی۔

5۔جوان22سے 29 سالہ بے روزگاروں کے لئے ملازمت پروگرام۔

نئے3،500جوانوں کی یہ ملازمت کا پروگرام 10ماہ جاری رہے گا۔75فیصد سبسڈی اور ماہانہ تنخواہ 750یوروہو گی

6۔عمر18سے30سالہ بےروزگاروں کے لئےپیشہ ورانہ مہارت پروگرام

اس پروگرام کی مدت ملازمت30ماہ ہوگی۔اس پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے کو مکمل کرنے تک کا 100فی صدماہانہ الاؤنس اور انشورنس اوآئید اداکرے گا

7۔کمزورمعاشی حلقہ کے لئے پروگرام ۔

اس پروگرام میں 12،00نئی ملازمتیں دی جائیں گی جن کا دورانیہ ایک سال ہوگا۔اورملازمت کی مدت میں  مزید ایک سال کا  اضافہ ممکن ہے

سبسڈی ماہانہ تنخواہ کے 90فیصد ہے اورماہانہ تنخواہ800یورو ہو گی۔

نوٹ۔یونانی چھٹیوں اور تہواروں جیسے آدیہ ،پاسخااور خرستویانہ کی دورو الاؤنسزبھی پروگرام میں شامل ہیں ۔

اوآئید میں مزید الاؤنسز کی تفصیل جاننے کے لئے ہیاں کلک کریں

آپ اوآئید کی اس سائیٹ پر جاکر اپنا اندراج کرا سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *