OAED

اوآئید میں اندراج شدہ کو بونس اور ایسٹر گفٹ کی ادائیگی

اوآئید  کے متعدد بونسز اور گفٹ کی ادائیگیOAED

اس کے ساتھ ساتھ ایسٹر گفٹ 2021 کی ادائیگی پیر ، 12 اپریل ، 2021 سے شروع ہو جائے گی۔

خاص طور پر ، پیر 12 اپریل کو جو بونسسز ادا کئے جائیں گے۔

ان کی تفصیل درج ذیل ہے

اس میں وہ افراد شامل ہیں جو لگاتار بے روزگار ہیں لگاتار بے روزگاری کی امداد
، طویل عرصے سے بے روزگاری کی امدادیعنی جو افراد لمبی مدت کے بے روزگار ہیں ۔
ایسے افراد جو خود ملازمت نہیں کر رہےیا خود ملازمت نہیں کر سکتے،۔یعنی ایسے افراد  جو پھیری کا کام کرتے ہیں ۔مثال کے طور پر ایک چھوٹی سطح پر اپنا کام کرنے والا جو بڑی دوکانوں سے کچھ چیزیں خریدتا ہے اور پیدل یا سائیکل وغیرہ پر اپنا سامان بیچنے کے لئے ساحل سمندر پر یا گلی کوچے میں اپنا کام کرتا ہے۔

ان تمام افراد کو کونسے بونس،گفٹ اور فوائد دئیے جائیں گے۔

نیز بے روزگاروں کو ایسٹر گفٹ کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔

اور خصوصی بونس سے مستفید ہونے والے افراد شامل ہیں۔
زچگی کے تحفظ کے لئے بونس کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

ایسے تمام افراد کو جو اوآئید میں رجسٹرڈ ہیں ۔

اور یہ بونس حاصل کرنے کی کیٹیگری میں شامل ہیں ۔یہ بے روزگاری الاؤنس اور ایسٹر گفٹ خود بخود ان کے بینک اکاؤنٹ میں آجائے گا۔
ایسٹر گفٹ مستفید افراد کے بینک کھاتوں میں براہ راست جمع کرکے خود بخود بتایا جائے گا۔

ایسے تمام افراد جو اوآئید کے اس قانون کے مطابق پورے اترتے ہیں ۔یا ان سہولیات کو حاصل کرنے کے زمرے میں آتے ہیں۔ان افراد کوکسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے ۔اور نہ ہی روزگار پروموشن مراکز (کے پی اے 2) میں جانےکی کوئی ضرورت ہے۔

اس رقم کی ادائیگی کے بعد ، تمام الاؤنسز اور گفٹ تین کام کے دنوں میں بینک اکاؤنٹس میں ظاہر ہوجاتے ہیں۔

یہ یاد دلایا جاتا ہے کہ ان بے روزگاروں کے فوائد کی ادائیگی جنھوں نے 12 اپریل سے 9 مئی کے دوران اپنی بے روزگاری کی حاضری لگوانی ہے۔ان کی حاضری لگوانے کے بعد کیا جائے گا۔ موجودگی کے اعلان کے بعد کی جائے گی ، جو خصوصی طور پر برقی طورپریعنی آن لائن کیا جاتا ہے۔یعنی ای میل کے ذریعے ان کو جواب دیا جائے گا۔ (حکومت – کام اور انشورنس – بے روزگاری – سبسڈی والے بے روزگاروں کی موجودگی کا اعلان)۔

آپ اوآئید میں اندراج کروانے کا طریقہ کار جاننے کے لئے  یہاں کلک کریں ۔

اوآئید 

اس خبر کا لنک دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

OAED NEWS

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *