learn greek language in urdu

(English) فری لینگوج کورس/قانونی مدد/سماجی مالی مدد/نفسیاتی معاونت/کمپیوٹر کورسز/بے گھر افراد کی مدد

گریک زبان سیکھنے کی  کلاسیں

دیموس ایتھنز کی طرف سے گریک زبان کو سیکھنے ،لکھنے اورپڑھنے کی تربیت کے لئےفری ،بلا معاوضہ کلاسیں جاری ہیں ۔

اس میں اردو اور انگلش کے ٹرانسلیٹر بھی میسر ہیں ۔دیموس(بلدیہ)ایتھنز نے

پلاتیہ ومیٹرومیتا کسورغیو

Maizonos and Psaron in Metaxourgeio

رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس

Email: [email protected]
Telephone: 2105246722

طریقہ کار اور اوقات

دیموس ایتھنز  کی طرف سے یہ  گریک زبان سیکھنے کا فری کورس صرف 18سال سے زیادہ یعنی بالغ افراد کے لئے ہے۔جس میں سوموار(پیر)اور جمعرات گراؤنڈ فلور  پر صبح 10بجے سے دوپہر ایک بجے تک اندراج کے لئے درخواست فارم میسر ہیں ۔

اس جگہ آپکی سہولت کے لئے اردو اور انگلش کا ٹرانسلیڑصبح 11بجے سے دوپہر 3بجے تک میسر ہوتا ہے۔

نوٹ؛کرونا وائرس اور لاکڈاؤن کی وجہ سے اوقات اور طریقہ کار میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

گریک زبان کے تمام کورسز یہاں کروائے جاتے ہیں جو آپکے کاغذات کی سند کے طور پر آپ استعمال  کر سکیں گے۔

مندرجہ ذیل  شعبہ جات اس بلڈنگ میں آپکے لئے فری مہیا کئے گئے ہیں ۔

1۔گریک اور انگلش کی فری کلاسیں

2۔لیگل ایڈوائزر۔KEM Municipality Athens

اس شعبہ میں  ضرورت مند کی قانونی مدد کی جاتی ہے۔اس دفتر میں اوقات کار یہ ہیں سوموار تا جمعہ صبح 9سے شام5 بجے تک آپ کا اندراج ہو سکتا ہے۔

رابطہ نمبر؛Email: [email protected]
Telephone: 213 2082998

صبح 11سے دوپہر 3بجے تک اردو اور انگلش کے ترجمان کی بھی سہولت میسر ہے۔

نوٹ؛کرونا وائرس اور لاکڈاؤن کی وجہ سے اوقات اور طریقہ کار میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

سماجی مالی مدد کی درخواستیںKEM Municipality Athens

سوموار تا جمعہ صبح9بجے سے شام5 بجے تک

Email: [email protected]رابطہ نمبر؛

Telephone: 213 2082998

سماجی مالی مدد کے اس پروگرام میں مکمل لیگل کا غذات والے  افراد ہیں اندراج کروا سکتے ہیں ۔اس میں اردو اور انگلش کے ترجمان کی سہولت بھی میسر ہے ۔اور  زبان کے ترجمان کے اوقات کار صبح 11 بجے سے دوپہر3بجے تک ہیں ۔

اس پروگرام میں مالی معاونت کے شعبہ میں ماہانہ مالی مدد،گھر کا کرایہ اور بجلی کا بل بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔

نوٹ؛کرونا وائرس اور لاکڈاؤن کی وجہ سے اوقات اور طریقہ کار میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

نفسیاتی مددپروگرام؛KEM Municipality Athens

اوقات کار صبح 9بجے سے  شام 5 بجے تک

رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس

Contact :
Email: [email protected]
Telephone: 213 2082998

45 Maizonos and Psaron in Metaxourgeio،Athens,Greeceگراؤنڈ فلور

اس شعبے میں بھی  اردو اور انگلش زبان کے ترجمان کی سہولت آپکو مہیا ہو گی۔

اس پروگرام میں نفسیاتی ڈاکٹر اور  سائیکالوجسٹ ذہنی کھچاؤ یا مسائل سے دوچار افراد کی مدد کرتے ہیں ۔

فرسٹ ایڈ یعنی ابتدائی طبی امداد کے لئے امداد حاصل کرنے کے لئے اس  نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

First Aid Line, tel. 210 3638049,صبح9 بجے سے شام 6 بجے تک صرف گریک زبان میں ڈاکڑز اور سوشل ورکر مہیا ہوں گے۔

کمپیوٹر ٹریننگ کورسز؛KEM Municipality Athens

کمپیوٹر ٹریننگ کے اس پروگرام میں سوموار اور جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک اندراج کرایا جا سکتا ہے ۔

اس پروگرام میں بھی اردو اور انگلش زبان کی ترجمانی میسر ہے۔

رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس؛

210 5246722

Email:[email protected]

Maizonos and Psaron in Metaxourgeio گراؤنڈ فلور

بے گھر افراد کی مدد؛

گلیوں اور سڑکوں پر  رہنے والے بے گھر افراد کو رہائش کی سہولت دی جاتی ہے۔

اخرنون روڈ اور لیوسیون گلی میں ان بے گھر افراد کے لئے مرکز بنایا گیا ہے ۔دیموس ایتھنز  کی شراکت کے ساتھ ساتھ گریک ریڈ کراس۔مشن۔پراکسس اور عالمی ڈاکٹر کی معاونت اس میں شامل ہے۔

رابطہ نمبر 210 524615-6

KYADA…Help At Home Plus

طریقہ کار ؛

سب سے پہلے 1595پر کال ملانی ہے ۔

پر اپنا مسئلہ ریکارڈ کرانا ہے ۔210-5277000

ذمہ داران آپ کا حل تلاش کر نے کے بعد یہ طے کرتے ہیں کہ کتنی جلدی آپ کو مدد کی ضرورت ہے ۔

پھر آپ کے بتائے گئے مقام اور ایڈریس پر آپ سے ملاقات کی جاتی ہے۔ اور آپکو اس سنٹر میں رہائش اور باقی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ۔

نوٹ ۔خصوصی طور پر کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی مدد اور خیال رکھا جاتا ہے ۔

کرونا وائرس اور لاکڈاؤن کی وجہ سے اوقات کار اور روابط میں کمی بیشی آسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *