KEM Municipality of Athens

ایتھنز امیگرنٹ ہم آہنگی سینٹر کی طرف سے اعلان

 ایتھنز کیم سینٹر  آنے والوں کے لئے ضروری گذارشات یہ ہیں کہ اگر آپ درج  ذیل کاموں کے لئے ایتھنز کیم سینٹر میں آنا چاہتے ہیں ۔تو بذریعہ فون اپنا ٹائم اور دن طے کر کے ہی جائیں ۔

 اگر آپ ایتھنز کیم سنٹر میں اوآئید  جو کہ ایک بے روزگاری کا ادارہ ہے ۔ اس میں ایک بے روزگار کی حیثیت سے اپنا اندراج کروانا چاہتے ہیں ۔

یا اپنا  ٹیکس نمبر (افیمی)وغیرہ جاری کروانا چاہتے ہیں ۔ کلیدارتھمو یا یوزر نیم

اگر آپ نفسیاتی مسائل اور انکے  حل کے لئے ماہرین سے بات کرنا چاہتے ہیں ۔

اگر آپ قانونی مشاورت چاہتے ہیں۔

اگر آپ ما ہانہ مالی معاونت کے ای اے(کیا) اور دوسرے مالی پروگراموں میں معاونت کے لئے اندراج کروانا چاہتے ہیں۔/KEA

اگر آپ کسی دوسری آرگنائزیشن وغیرہ سے اپنی درخواست ریفر کرانا چاہتے ہیں  تو آپ کے لئے طریقہ کار یہ ہے کہ آپ آنے سے پہلے اس فون پر کال کر کے اپنا دن اور وقت طے کر لیں ۔تاکہ آپ کو بہتر سروس دی جا سکے۔

فون نمبر یہ ہے۔📞2132082998

نوٹ؛مہاجرین کا ہم آہنگی سینٹر جس کو ہم کیم کے الفاظ میں ادا کرتے ہیں ۔ایتھنز کے شہر میں موجود ہے۔ اس سینٹر کی خدمات اور کام کے بارے میں اس بلاگ میں بہت سی تحریریں موجود ہیں ۔ جن کو پڑھ کر آپ بہت زیادہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔ان کی مہاجرین کو مہیا کی جانے والی خدمات کے متعلق جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

The services of the Migrant Integration Center (KEM)

ایتھنز کے ای ایم سینٹر میں فری گریک زبان کے ساتھ ساتھ انگلش اور کمپیوٹرز کلاسز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

اوقات کار؛

مہاجرین کے اس ہم آہنگی سینٹر میں اب سے آپ اگر کسی کام کے لئے جانا چاہتے ہیں ۔تو آپ کو جانے سے پہلے اپنا ٹائم بتائے گئے فون نمبر کے ذریعے کال کر کے طے کرنا ہو گا۔ 2132082998

مہاجرین کے اس خدمت سینٹر میں کام کے اوقات کار یہ ہیں ۔یہ سینٹر سوموار یعنی پیر کے دن سے لے کر جمعہ کے دن تک کام کرتا ہے۔اس کے اوقات کا رصبح 9بجے سے لے کر شام  5بجے تک ہیں ۔یہ تمام خدمات کیم سینٹر کے گراؤنڈ فلور میں  مہیا کی جاتی ہیں ۔لیکن تمام افراد کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ  کیم سینٹر میں جانے سے پہلے اپنا ٹائم اور دن بذریعہ فون طے کر کے جائیں ۔بصورت دیگر یعنی ٹائم طے نہ کرنے کی صورت میں ان کو متعلقہ خدمات فراہم نہیں کی جاسکیں گی۔

کیم سینٹر جانے سے پہلے کرونا کی حفاظتی تدابیر کا خیال رکھ کر جائیں ۔شکریہ

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *