Freedom pass 150 euro Greece

یونان میں فریڈم پاس 150یورو کیسے حاصل کریں Freedom Pass

Freedom pass;

جن نوجوانوں کے پاس ٹیکس نیٹ کا کوڈ نہیں ہے،ایسے افراد کو 150یورو کے حصول کے لئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کیونکہ انہیں

 فریڈم پاس حاصل کرنے کے لئے کیپ میں درخواست دینی ہو گی۔جو ٹیکس نیٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشوار ہو گیا ہے۔

اتیکا میں کیپ کے ملازمین کے صدر جناب پینایوٹیس کوچیلیس نے اوپن او ٹی وی پر بات کرتے ہوئے اس بارے میں  شکایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے انہیں کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں ۔کہ اگر کسی نوجوان کے پا س ٹیکس نیٹ کا کوڈ نہیں ہے ۔تو وہ 150یورو کا فریڈم پاس کیسے حاصل کرے گا۔جس کی وجہ سے ہم نوجوانوں کو کوئی وضاحت دینے سے قاصر ہیں ۔اور ان کو واؤچرز نہیں دیئے جا رہے۔

اس سوال کے جواب میں ڈیجیٹل انفارمیشن کے سیکرٹری جناب جارجیاندس نے  ملازمین  کے سوال کا جواب دیا۔اور کہا کہ 150یورو کے واؤچرز کی  ادائیگی جو سوموار سے شروع کی گئی تھی ۔اسکی پہلی ادائیگی263،000 نوجوانوں کو کی گئی ہے۔اور پہلے ہی ان میں سے 141،000 ٹیکس نیٹ کوڈز کے ذریعے حکومت کے ذریعہ درخواست دے چکے ہیں۔ کاروائی کے ان دو دن کے دوران 4،500 درخواستیں دی گئیں۔ اس لئے ان وزیر کا کہنا یہ ہے کہ یہ نظام باقاعدہ کا م کررہا ہے۔کیپ میں صرف وہی افراد جاتے ہیں ۔جن کے پاس ٹیکس نیٹکوڈ نہیں ہے۔

فریڈم پاس کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

فریڈم پاس ایک ڈیجیٹل کارڈ ہے۔جو صرف ،موبائل کے اندر محفوظ ہے۔جو سیروسیاحت کے دوران خریداری کرنے کے لئے موبائل

سےہی اسکین کر لیا جائے گا۔یعنی خریداری کی ادائیگی موبائل میں محفوظ اس کارڈ کی اسکیننگ کی ذریعے ہو گی۔

freedompass

فریڈم پاس کونسے افراد لے سکتے ہیں ۔

تمام نوجوان  جن کی عمر18سے25 سال ہے، یعنی جو 1/1/1996 اور 31/12/2003 کے

درمیان پیدا ہوئے ہیں ۔ وہ فریڈم پاس  لینے کے اہل ہیں۔ صرف شرط یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کوویڈ

 ویکسین کی پہلی خوراک مکمل کرلی ہے۔

فریڈ م پاس حاصل کرنے کے لئے آپ کے پاس کونسے لوازمات ہونا ضروری ہیں ۔

آپ کا اپنا ٹیکس نیٹ کوڈ اور پاسورڈ

آپ کا  ای  میل ایڈریس

آپ کا موبائل نمبر

فریڈم پاس150یورو کی درخواست دینے کا طریقہ کار؛

اگر آپ18 سے 25 سال کی عمر میں ہیں ۔توفریڈم پاس حاصل کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

Freedom pass gov.gr

درخواست کرنے کے لئے آپکے پاس ٹیکس نیٹ کا کوڈ ہونا چاہئے۔اگر کسی کے پاس ٹیکس نیٹ کوڈ نہیں ہیں تو  ٹیکس نیٹ کا کوڈ  شہریوں کے خدمت مراکز (کےای پی) کے ذریعے حاصل  کیا جاسکتا ہے۔اس ادارے کو کیپ بھی کہا جاتا ہے۔

KEP Offices in Greece

اب آپ اس پلیٹ فارم  پر آن لائن فارم پر کرنے کے لئے اپنا ای میل اور فون نمبر لکھیں گے۔ Freedompass.gov.gr

ای میل اور فون نمبر کو ویر فائی یا تصدیق کرنے کے بعد آپکی درخواست دائر ہو جائے گی۔

اندراج کے  کچھ  دن  بعد آپ کو اپنا کارڈ استعمال کرنے اور اس کارڈ کے بارے میں تمام ہدایات سے آگاہ کر دیا یا جائے گا۔

📧

جو میسج آپکے موبائل میں آئے گا۔ اصل میں وہ آپ کے فریڈم پاس کے جاری ہونے اور استعمال کرنے کی  تفصیل  سے آگاہ کرنے کے لئے ہے۔اکژ افراد یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ یہ میسج کس چیز کا  ہے۔ان کے لئے یہاں وضاحت دی گئی ہے ۔امید ہے ہم آپ تک بات پہنچانے میں انشاءاللہ کامیاب ہو گئے ہوں گے۔

نوٹ ؛اگر کسی کے پاس ٹیکس نیٹ کوڈ نہیں ہیں تو ، یہ عمل شہریوں کے خدمت مراکز (کےای پی) کے ذریعے مکمل کیا جاسکتا ہے۔

KEP Offices in Greece

 

فریڈم پاس کو یونان کے اندر ماسٹر کارڈ برانڈ والی کمپنیوں میں خریداری کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے جو سیاحت ، ثقافت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں سرگرم ہیں۔ اس فریڈم پاس کے 150یورو کا آپ مختلف اوقات  میں مختلف خریداریوں میں استعمال  کر سکتے ہیں ۔

فریڈم پاس یا تو آن لائن لین دین کے لئے یا ایپل پے ڈیجیٹل (آئی او ایس ڈیوائسز کے لئے) یا گوگل پے (اینڈروئیڈ ڈیوائسز) کے لئےاستعمال کرتے ہوئے  آپ خود  اسٹور میں لین دین کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔

آپ کو 31/12/21 کو پروگرام کے اختتام تک اپنا دستیاب بیلنس استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ فریڈم پاس غیر ملکی تاجروں کےساتھ واپسی یا لین دین کی حمایت نہیں کرتا ہے۔

فریڈم پاس کی سرگرمیوں کی مکمل فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

ایئر لائنز ، ہوائی نقل و حمل
کار کرایہ پر لینا
ہوٹل کے کاروبار / رہائش
ریل ٹرانسپورٹ
ریل مسافروں کی آمدورفت
ٹیکسی خدمات
بس خدمات
سمندری ٹرانسپورٹ / فیری
یاٹ کرایہ پر لینا
مرینا / میرینوں میں خدمات کی فراہمی
دیگر ہوائی نقل و حمل
ہوائی اڈوں / اسٹیشنوں
ٹریول ایجنسیاں
دیگر نقل و حمل
کشتی کرایہ پر لینا
ٹرانسپورٹ
کارواں کرایہ پر لینا وغیرہ۔
دوسرے ہوٹل کے کاروبار / رہائش
تفریحی اور کھیلوں کے کیمپ
کیمپنگ
دوسرے موٹر گاڑیوں کے کرایے
سنیما
بال روم ، اسکول ، اسٹوڈیوز
تھیٹر کمپنیاں ، ٹکٹ ایجنسیاں
آرکیسٹرا اور بینڈ
نمائشیں ، سیاحتی مقامات ، عجائب گھر
دیگر تفریحی خدمات

۔

اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

 

ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک  کریں ۔freedom pass

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *