travel rules Greece

فیری یا کشتیوں میں مسافروں کو ہیلتھ کا فارم ضرور پر کرنا پڑے گا۔Health form

وزارت یونان کے مطابق فیری ,کشتیوں کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو صحت سے متعلق ہیلتھ کا ایک فارم پُر کرنا پڑے گا۔ قطع نظر اس کے کہ ان کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ، منفی تیز رفتار یا پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ موجود ہو۔ اس قانون کا اعلان بدھ کو کیا گیا تھا۔

یہ فارم وزارت شپنگ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ مسافروں کو آن لائن ہیلتھ فارم پُر کرنا اور پرنٹ کرنا ہوگا۔ بورڈنگ سے پہلے دستاویزات دکھانا ضروری ہو گا۔ ہیلتھ فارم فل کرنے کے لئے اس ویب سائیٹ پر کلک کریں ۔

Health Statement before boarding

بدھ کے روز پبلک براڈکاسٹر ای آر ٹی سے خطاب کرتے ہوئے ، جہاز رانی کے وزیر یانس پلاکیتاکیس نے کہا کہ اس اقدام  سے بورڈنگ کے لئے آسان اور تیز رفتار عمل کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

وزیر نے مزید کہا کہ اس وقت مسافروں کی گنجائش فی الحال سلیپر کیبن میں 85 فیصد۔ اور نان کیبن میں 80 فیصد ہے۔

ہوائی سفر کے لئے یونان نے کرونا ویکسین کا ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈیجیٹل گورننس وزیر کریاکوس پییراکاکس نے منگل کے روز سکائی ٹی وی کو بتایا کہ یکم جولائی سے پہلے کون سے ممالک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کا استعمال شروع کردیں گے . جو یونانیوں کو آزادانہ طور پر سفر کرنے کے قابل بنائیں گے۔

یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکس سرٹیفکیٹ کے حامی اور تائید کرنے والوں میں شامل ہیں ۔اس مقصد کے تحت ملک میں سیاحت کو فروغ دینے اور اس میں مذید اضافہ کرنے پر زور دیا گیا۔ کیونکہ یونان کی سیاحت وبائی امراض کی وجہ سے 2020 ءمیں شدید خسارے میں رہی۔

حکام توقع کرتے ہیں کہ یورپی یونین کے تمام ممبروں کے علاوہ آئس لینڈ ، لیکچنسٹائن اور ناروے بھی یکم جولائی کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کو جاری کرنے کا آغاز کریں گے۔

یونانی شہری تین شرائط کے تحت اپنے ٹیکس نیٹ یا سوشل سیکیورٹی نمبریعنی آمکا نمبر کا استعمال کرتے ہوئے درج ذیل لنک پر کلک کر کے آن لائن سند حاصل کرسکتے ہیں۔

eudcc.gov.gr

اگر انہوں نے ویکسینیشن کا شیڈول مکمل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ہر ملک اپنی ہدایات جاری کرسکتا ہے ۔ لہذا مسافروں کو یہ پوچھ گچھ کرنی ہوگی کہ آیا ان کا سرٹیفکیٹ اس ملک یا ان ممالک کے لئے جائز ہے جس کا وہ دورہ کر رہے ہیں یا نہیں ۔

یورپی یونین کا ڈیجیٹل کوڈ سرٹیفکیٹ فری جاری کیا جا ئے گا۔ اور پرنٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل دستخط والا کیوآر کوڈ شامل ہے۔ اور جاری کرنے والے ملک کی زبان اور انگریزی دونوں میں ہے۔ کچھ دنوں میں ، یہ شہریوں کے خدمت مراکز (کے ای پی) کے ذریعہ بھی  یا ذاتی طور پرحاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *