no mask in gyms for inoculated people

یونان میں 31 مئی کو تمام جمزخودکارکرونا ٹیسٹ اور ڈبل ماسک کے ساتھ کھل جائیں گے۔

جمعہ کے روز ہیڈ آف سول پروٹیکشن نیکوس ہردالیاس نے کہا کہ جمز(ورزش وغیرہ )پیر (31 مئی) کو دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم ، یہ واضح کیا گیا ہے کہ مخصوص ورزش کے دوران لوگوں کو ماسک اتارنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔جیسا کہ اسکولوں میں ، جمزمیں جانے والے افراد کو منفی خود کارکرونا ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا اور ڈبل ماسک پہننا ہوگا۔

جمزمیں ورزش کرنے والوں کے لئے حفاظتی اقدامات؛

ہفتہ کے روز ، وزارت برائے ترقی نے مخصوص قسم کی ورزشوں کے دوران ماسک پہننے کے بارے میں وضاحت پیش کی۔ ایروبکس کی مشقیں کرنے والے ہر فرد کو ماسک نہیں پہننا پڑے گا۔لیکن ماسکے صرف اسی صورت میں اتار سکتا ہے جب تک کہ وہ دوسرے افراد کے ساتھ ورزش کرتےہوئے 3میٹر کا فاصلہ برقرار رکھے۔
لوگوں کو سانس لینے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ورزش کرنے والے لوگ ایک ساتھ دو سادہ ماسک یا

KN95 یا FFP2 ان اقسام کا ایک ماسک پہن سکتے ہیں

سول پروٹیکشن کے سربراہ نے اعلان کیا کہ 5 × 5 اوپن ایئر باسکٹ بال کورٹس بھی شوقیہ کھلاڑیوں کے خصوصی استعمال کے لئے پیر کو دوبارہ کھل جائیں گے۔ تاہم ، ان کا ہیلتھ پروٹوکول ویسے ہی ہوگا جیسا کہ پروفیشنل کھلاڑیوں کے لئے ہوتا ہے۔

سیاحوں کی سہولیات کے لئے اقدامات؛

یونانی حکومت نے جمعہ کو سیاحوں کا سیزن شروع ہوتے ہی۔ مزید معاشرتی سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرتے ہوئے31 مئی تک دیگر کھلی فضا میں کھیلی جانے والی کھیلوں کی سہولیات کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔

ہیڈ آف سول پروٹیکشن نیکوس ہردالیاس نے کہا کہ جمز میں سخت حفظان صحت کے اقدامات نافذ کیے جائیں گے ۔ جن میں ماسک بھی شامل ہیں ۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی تدابیر میں کچھ ایسی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ جن میں ورزشوں کی مشقوں کو ترتیب دیا جا سکے گا۔ جن کا ماسک پہن کر کرنا مشکل عمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال ریسٹورنٹس میں موسیقی کی اجازت دینے پر بات نہیں کی جارہی ہے ۔ کیونکہ موسیقی کی اجازت دینا ابھی خطرہ سے خالی نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *