Free guidance program (Mentoring) for immigrants and refugees

Free guidance program (Mentoring) for immigrants and refugees

تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے لیے ایک مفت مشاورت اور رہنمائی پروگرام

KMOP – سینٹر فار سوشل ایکشن اینڈ انوویشن تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے لیے ایک مفت مشاورت اور رہنمائی پروگرام (مانیٹرنگ) کا اہتمام کرتا ہے ۔ جو ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں کے لیے یورپی پراجیکٹ بشمول یورپ میں کام کرے گا۔

خاص طور پریہ ادارہ  18-28 سال کی عمر کے ایسے افراد کی تلاش کر رہا ہیں ۔ جو یونان میں بحیثیت تارکین وطن یا مہاجرین کے موجود ہیں ۔ جو ماہرین سے مشورہ لینا چاہتے ہیں – آن لائن یا ذاتی طور پر درج ذیل معاملات میں رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
ملازمت حاصل کرنے کیلئے تلاش میں ہیں
صحت کا کوئی مسئلہ ہے
فیملی ری یونین
تفریح یعنی آپ اپنے وقت کا استعمال کرنا چاہتے  ہیں
یونان کی نیشنیلٹی
قابلیت یا کوئی مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
اور بھی بہت سے شعبے شامل ہیں ۔

ملاقاتیں فوری طور پر ہوں گی۔ جو لوگ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔وہ درج ذیل لنک پر کلک کر کے اپنا فارم فل کر لیں ۔ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعہ یکم اکتوبر تک رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اگر کسی کو فارم پر کرنا نہیں آتا ۔تو وہ کسی دوسرے کی مدد سے فارم پر کر لیں ۔ فارم میں آپکو اپنی عمر ٹھیک بتانی ہے۔اور یہ بھی بتانا ہے کہ آپ بے روزگار ہیں ۔ جو معلومات فارم میں آپ سے پو چھی جائیں ۔ آپ ان کوآن لائن پر کرکے بھیج دیں ۔
درخواست فارم درج ذیل لنک پر بنایا گیا ہے۔
https://forms.gle/wVKxzyqCbmoQCCgC9۔

پوزیشن محدود ہیں -اس ادارے کے پاس مخصوص نشستیں ہیں ۔اسلئے جو  زیادہ ضرورت مند سمجھا گیا ۔یعنی  جن افراد کو حقیقت میں مدد کی ضرورت ہےاسکو پہلے دیکھا جائےگا۔

نوٹ: سیشنز کی تعداد شرکاء کی ضروریات پر منحصر ہوتی ہے۔ اور 2 سے 6 تک ہوتی ہے۔ شرکت کے سرٹیفکیٹ ان تمام لوگوں کو دیئے جائیں گے ۔ جو سیشن کامیابی سے مکمل کریں گے۔

مہاجرین اور تارکین وطن   کیلئے یورپ کے منصوبے کی وضاحت؛

جامع یورپ منصوبے کا مقصد نئے آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کو مقامی برادریوں کی شرکت اور مقامی لوگوں کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے میزبان معاشروں میں ضم کرنے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اس منصوبے میں چھ یورپی ممالک کے آٹھ شراکت دار شامل ہیں: بیلجیم ، اٹلی ، یونان ، اسپین ، نیدرلینڈ اور ہنگری۔

مزید معلومات کے لیے آپ   اس ادارے کو میل کر سکتے ہیں ۔ [email protected]

یا ٹیلی فون پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 2103637547

معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *