Business and Coaching Program IRC

وہ تمام افراد متوجہ ہوں جومہارت ،ہنر اورسند لے کر کاروبار شروع کرنا چاہتےہیں ۔(IRC)

وہ تمام افراد متوجہ ہوں جو کاروبار کی مہارت ،ہنر اورسند لینے کے بعد کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ۔

 بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی ہیلس ایک ایسا ادارہ ہے جو ان تمام افراد کو دعوت دیتا ہے۔جو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ۔

Free Business and Coaching Program بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی ہیلس (IRC)

International Rescue Committee Hellas (IRC)

 بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی ہیلس  آپ کیلئے کامیاب بزنس ٹریننگ اور کوچنگ پروگرام کے افتتاح کا اعلان کرتے ہیں۔

کاروبار اور ہنر سیکھنے کے پروگرام کی  تفصیل اور وضاحت؛

یہ پروگرام بزنس ٹریننگ اور کوچنگ پروگرام ہے۔ جسے بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی نے البا گریجویٹ بزنس سکول ، دی امریکن کالج آف یونان کے اشتراک سے ترتیب دیاہے۔

(IRC)مفت تربیتی مراحل؛کاروبار اور ہنر سیکھیں

اس پروگرام میں تربیت کے دوران آپکو اس کاروبار کے بارے میں  اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔جس کاروبار کو کرنے کیلئے آپ دلچسبی رکھتے ہیں ۔

اگر آپ کوئی جاب یا نوکری کرنا چاہتے ہیں ۔تو آپ کو اس مخصوص جاب کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

اور ساتھی تاجروں کے ساتھ نیٹ ورک بنانے کے بارے میں جاننے اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس فری تربیتی پروگرام میں آپ کوہنر اور تر بیت سکھانے کے  ساتھ ساتھ سپورٹ بھی کیا جائے گا۔یہ پروگرام جولائی 2023تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔

اگر آپ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرتے ہیں تو آپ کو حاضری کا سرٹیفکیٹ ملے گا۔کچھ اہل شرکاء کو ذاتی کوچ  بھی دیا جائے گا اور ذاتی نوعیت کی تکنیکی مدد اور  ابتدائی فنڈبھی دیا جائے گا۔تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔

کاروبار کے تربیتی پروگرام میں کونسے افراد شامل ہو سکتے ہیں؛

یہ کورس ان نوجوانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو پرعزم ہیں ، سیکھنے اور دوسروں کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اور اپنے کاروبار کا آئیڈیا تیار کرنا چاہتے ہیں۔ یا دوسروں کی اپنے کاروباری پروگرام  میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔

 آپ کی عمر 18 سال سے35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
ایک مہاجر ، پناہ گزین ، رہائشی اجازت نامہ کے ساتھ نقل مکانی کرنے والا ، یا بے روزگارکی حیثیت سے  یونان میں  موجود ہوں۔

اگر آپ پناہ کے متلاشی ہیں تو آپ صرف پروگرام کے تربیتی حصے میں حصہ لے سکتے ہیں۔یعنی آپ اس پروگرام میں ہر قسم کی مفت مہارت سیکھ سکتے ہیں ۔

ذاتی مدد حاصل کرنے کے لیے اور بالآخر فائنلسٹ کے طور پر منتخب ہونے کے لیے ، آپ کو یونان میں کاروبار کرنے کا قانونی حق ہونا چاہیے۔

درخواست کرنے کا طریقہ کار؛

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 18/09/2021ہے۔یہ   فری مہارت سیکھنے کی پہلی کلاس ہو گی ۔جو 6ہفتے تک جاری رہے گی۔کورسز یونانی،انگریزی اور ترجمہ  طلب کرنے پر فارسی اور عربی میں بھی ہو سکتے ہیں۔

کلاسز آن لائن اور کلاس میں حاضری دونوں طریقوں سے ہوں گی۔

میں کیسے درخواست دوں؟
اگر آپ پروگرام میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو ، براہ کرم درخواست فارم پُر کریں ، جو انگریزی اور یونانی میں دستیاب ہے۔

درخواست کا فارم پر کرنے کیلئے  ذیل میں دیئے گئے لنک پر کلک کریں ۔

درخواست کا فارم لنک

اگر آپ کوئی مذید سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو اس ای میل پر میل کریں

 Katerina Exakoustidou @ IRC ([email protected]) یا whatsapp Email +30 6946669796

Free Business and Coaching Program بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی ہیلس (IRC)

International Rescue Committee Hellas (IRC)

 بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی ہیلس  آپ کیلئے کامیاب بزنس ٹریننگ اور کوچنگ پروگرام کے افتتاح کا اعلان کرتے ہیں۔

اگر  آپ کیم کے ادارے سے کمپیوٹر کورس کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.اس خبر کا ماخذ یہ ہے۔

لوگوں کی اس پروگرام کے بارے میں رائے؛

 پروگرام بہت مددگار تھا۔ میں نے کاروبار کے بارے میں بہت سی چیزیں سیکھیں جو میں پہلے نہیں جانتا تھا۔ کوچنگ سیشن بھی میرے لیے بہت دلچسپ تھے کیونکہ اس نے ہر چیز کو زیادہ واضح بنا دیا۔ اس پروگرام میں حصہ لینے میں میری مدد کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔
کے ایم ، آئیوریئن کوسٹ۔

پروگرام بہت اچھا تھا کیونکہ یہ البا ووکیشنل سکول اور یونیورسٹی کی سطح پر تھا۔ اسباق ، پروگرام منیجر بہت دیکھ بھال کرنے والا تھا اور اس گروپ کی اچھی پیروی تھی۔

میں نے بہت لطف اٹھایا اور بہت کچھ سیکھا۔ یہ حوصلہ افزا اور مددگار تھا۔ مجھے بہت سی چیزیں کرنا پسند ہے لیکن میں یہ سمجھنے کے قابل نہیں تھا کہ میں مستقبل کے لیے کیا کرنے جا رہا ہوں اور میرا کیریئر کیا ہو گا۔ اس کورس کے بعد مجھے پتہ چلا کہ میں کہاں جا رہا ہوں اور راستہ کیا ہے۔
میں اس منصوبے میں تعاون کرنے اور مدد کرنے والے ہر ایک کی بھی تعریف کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *