FIRE IN Aspropyrgos

آ سپروپیرگوس میں گیس کےٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ہے

آ سپروپیرگوس میں ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔یہ ٹینکر پروپین(گیس جو جلانے میں مدد دیتی ہے) کے سیلنڈرز لے کر جا رہا تھا۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کو ریڈ الارم یعنی خطرہ سے نمٹنے کے لئے خبردار کر دیا گیا ہے۔

ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ چوکس ہےریفائنریوں کے قریب پروپین کو نئی عمارتوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

علاقے میں عینی شاہدین کی معلومات کے مطابق دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ وسیع علاقے کو احتیاطی انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ عوام کو آگ لگنے کہ جگہ سے دور رہنے کا کہاجارہا ہے۔اور ارد گرد کے علاقے کو بھی خالی کروا لیا گیاہے۔
حکومت یونان عوام کو خبردار کر رہی ہے کہ کسی وقت بھی دھماکے کی آوازیں گونجنے کا امکان موجود ہے۔اس لئے تمام افراد کو ہدایت کی جارہی ہے کہ اپنے گھروں کی کھڑکیاں  بند رکھیں ۔ اور شیشے کی کھڑکیوں  سے دور رہیں ۔کیونکہ دھماکے کی آوازسے شیشے وغیرہ ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے ۔موبائل فون میں بھی یہ میسج بھیجا جا رہا ہے۔

جائے وقوعہ پرفائر برگیڈکی گاڑیوں والے اور فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں۔ خود کار حفاظتی اقدامات  جاننے کے لئے حکومت یونان نے جو ویب سائیٹ بتائی ہےوہ یہ ہے۔

https://www.civilprotection.gr/en/all-guidelines#!

Propane is a flammable hydrocarbon gas that is liquefied through pressurisation and commonly used for fuel in heating, cooking, hot water and vehicles. 

 

مذید معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن

اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔اس خبر کا ماخذ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *