NEW 3 YEARS LAW GREECE

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز/ IOM

اگر آپ کو اپنی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کا حتمی فیصلہ موصول ہوا ہے۔ تو اب یونانی قانون آپ کوکس عمل کا پابند کرتاہے۔

اسائلم درخواست دہندگان کو آگاہ کیا جاتا ہے۔کہ اگر آپکی درخواست کے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں ۔اور آپکا فیصلہ آپکے حق میں نہیں دیا گیا۔تو جان لیں کہ آپ یونان میں غیر قانونی ہو چکے ہیں ۔

جب آپکا فیصلہ انکار میں آجا ئے۔تو آپکی مالی معاونت ،سرکاری رہائش،اور میڈیکل دیکھ بھال سے متعلق تمام سہولیات روک دی جاتی ہیں ۔اور قانون کے مطابق فیصلہ پر اپیل  نہ کرنے اور اپیل کے دن  ختم ہو جانے پر آپکو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

اور اس پر سختی اورتکلیف دہ عمل یہ ہے کہ آپکو 18ماہ تک حراستی کیمپ میں بند کر کے آپکے ملک زبردستی ڈیپورٹ کیا جائے گا۔اس لئے آپکے لئے یہ بہتر ہے کہ آپ اس تکلیف دہ عمل سے بچ جائیں ۔

article 30 of law 3907/11بحوالہ قانون

IOM📌

آئی او ایم وطن واپسی کا ایک ادارہ ہے ۔جو آپکو رضاکارانہ اپنے وطن واپس جانے کے لئےٹکٹ اور مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔اور اس میں آپکے لئے  سب سے بہتر اور یقینی تحفظ ہے۔

👉ایتھنز میں معلومات کیلئے  رابطہ نمبرز اور ایڈریسIOM؛

6 Dodekanissou Street, 17456 Alimos, Athens, Greece

6،17456 دودہکا  نیسیون

آلیموس ایتھنز
ٹیلی فون : 2109919040 0030
+30 2109944074 : فیکس نمبر
Email: [email protected] : ای میل ایڈریس

👉تھیسلونیکی میں رابطہ نمبرز اور ایڈریسIOM؛

15 Nikiforou Ouranou, 54627, Porto Center, Thessaloniki, Greece

پورتوسینٹرسلونیکی یونان

،54627،15نیکی فورواورانو

+30 2310523851, 2310553967 : فون  نمبرز

 [email protected], [email protected]ای میل ایڈریس؛

 

ایڈیٹر کی رائے؛

گرفتاریاں اور پکڑدھکڑ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔جس میں روز بروز شدت آرہی ہے۔غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔جیسا کہ دو روز قبل میکونوس جزیرہ سے کم و بیش 85افراد کو لیگل پیپرز نہ ہونے کی وجہ سے گرفتا کیا گیا۔میکونوس جزیرے میں رہنے والے چشم دید گواہان نے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یونانی پولیس نے نہ    صرف راستے  میں  آتے جاتے بلکہ گھروں  کے اندر داخل ہو کر بھی لیگل پیپرز نہ رکھنے والوں کو  گرفتار کر لیا  ہے ۔یعنی حراست میں لیا ہے۔

اب اس صورت حال میں آپکے پاس 2 راستے  ہیں ۔ایک راستہ تو یہ ہے کہ آپ یہاں رہنا چاہتے ہیں ۔تو انتہائی چوکنا اور ہو شیار  ہو  کر رہیں ۔اور آدیہ ارغاسیہ بنوانے کی کوشش کریں ۔جس کا طریقہ کار دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں ۔

آدیہ ارغاسیہ

ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ؛

 

اور دوسرا رستہ  یہ ہے کہ آپ خود فیصلہ کر لیتے ہیں کہ میں نے واپس جانا ہے تو آئی ا و ایم کے دفتر میں اپنا اندراج کرا دیں ۔اندراج کے بعد یہ ادارہ آپکو وطن رضاکارانہ واپسی کا ایک کارڈ جاری   کرے گا ۔جس پر آپکو پولیس  کی گرفتاری سے تحفظ حاصل رہے گا۔

اس طرح  کسی بھی جگہ پولیس چیکنگ کے دوران جب آپ یہ کارڈ دکھائیں گے تو وہ آپکو روک نہ سکے گا۔یعنی وہ سمجھ جائے گا کہ یہ خود وطن واپس جا رہا ہے ۔اسلئے اگر آپ 18ماہ کی حراست سے بچنا چاہتے ہیں ۔تو رضاکارانہ وطن واپسی کے ادارے آئی او ایم میں اندراج کروا لیں ۔

اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔جابز ۔اس خبر کا ماخذ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *