immigration Greece

حکومت یونان کی طرف سے پاراتاسی کا اعلان

پاراتاسی -نیا قانون

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس  یونان کی طرف سے 24مارچ 2021کو  تیسرے ملک کے شہریوں کے لئےپریس ریلیز جاری کر دی

گئی۔

تمام قسم کے لیگل  کا غذات ،نیلی ویویوسی،آدیہ پارامونی (رینیول)کی مدت میعاد 31دسمبر 2021 تک بڑھا دی گئی۔

31.12.2021پاراتاسی کی تاریخ

حکومت یونان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کا لنک درج ذیل ہے ۔اس لنک پر کلک کر کے اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔ تاکہ آپ اپنے مالک یا کام کی جگہ پر دکھا سکیں ثبوت کے طور پر۔

یہاں کلک کریں 

اسائلم کارڈ درخواستوں کی پاراتاسی 30.6.2021تک کر دی گئی۔اسائلم کارڈز یعنی اسائلم  سیکرز کارڈ 30۔6۔2021تک ویلڈ کر دئیے گئے ہیں ۔

سات سالہ ثبوت پر پیپرز

سات سالہ ثبوت پر 15/4/2021سےآن لائن پیپرز جمع ہونے  شروع ہو جائیں گے ۔

آن لائن ائڈریس

migration.gov.gr

وزارت امیگریشن اور اسائلم سروس کی طرف سے  پارا تاسی کے متعلق جاری کردہ پریس ریلیز میں وضاحت کی گئ جو درج ذیل ہیں ؛

1۔کرونا وائرس اور لاکڈاؤن کی وجہ سے

2۔ ادارے اپنا کام اپنی طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں کر سکے ۔

3۔ تیسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے امیگرنٹس کے لئے بھی پریشانی کا سبب بن گیا ۔

4۔سابقہ دو پاراتاسیاں ہونے کے باوجود اب بھی کرونا اور لاکڈاؤن کی رکاوٹیں موجود ہیں ۔

اسلئے ان مختلف وجوہات کی بنیاد پر وزارت امیگریشن اور اسائلم سروس نے فیصلہ کیا ہے  کہ ؛

تمام لیگل کاغذات ،آدیہ پارامونیس اور نیلی ویویوسی   کی

ری نیول کی درخواستوں کی مدت میعاد 31/12/2021تک بڑھادی گئی ہے۔

پریس ریلیز میں  اس بات کو واضح کیا گیا ۔

یکم اپریل 2021ءسے ختم ہونے والے تمام لیگل پیپرز کے لئے31/12/2021تک درخواستوں کی مدت میعاد ویلڈ ہو گی

پچھلی پاراتاسی کا قانون

قانون میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ 01/01/2020 اور 31/07/2020 کے

درمیان میعاد ختم ہونے کی تاریخ کے ساتھ تمام قسم کے آدیہ پارامونس،نیلی ویویوسی 31/03/2021 تک خود بخود کارآمد ہوں گے۔ 01/08/2020 اور 31/03/2021 کے درمیان ختم یا میعاد ختم ہونے والے تمام رہائشی اجازت ناموں کی خود بخود میعاد ختم ہونے کی تاریخ میں 8 ماہ کے لئےاضافہ کر دیا گیا ہے۔

مثال کے طور پروضاحت؛

اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک رہائشی اجازت نامہ جس کی ابتدائی میعاد ختم ہونے کی تاریخ 01/09/2020 تھی، خود بخود 01/05/2021 تک بڑھا دی جائے گی، اسی طرح رہائشی اجازت نامہ جو 01/10/2020 کو ختم ہوجاتا ہے خودبخود 01/06/2021تک بڑھا دی جائے گی۔

نئی پاراتاسی

– 01.04.2021 تک مدت میعاد والے لیگل پرمٹ 31.12.2021 تک جاری رہیں گے۔اسائلم کارڈز کی مدت میعاد 30۔6۔2021تک بڑھا دی گئی ہےیعنی 30 جون تک اسائلم کارڈز جو جاری شدہ ہیں ویلڈ  شمار ہوں گے۔

اس کے علاوہ ، تیسرے ملک کے شہریوں سے  لاکڈاؤن اور کرونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے۔ سات سالہ ثبوت پر پیپرز پرررہائش کا اجازت نامہ فراہم کرنے کے لئے درخواستیں 15.04.2021 تک خصوصی طور پر ڈیجیٹل طور پر وزارت امیگریشن اور اسائلم کی الیکٹرانک خدمات کے ذریعے جمع کروائی جائیں گی۔
ان  لیگل پرمٹس ،آدیہ پارامونیس ،آدیہ دیامونیس  اور اسائلم کارڈز میں توسیع کی وجہ وبائی امراض ہیں ۔جس کی وجہ سے ملک کے  انتظامیہ کے امیگریشن اور امیگریشن کے ڈائریکٹوریٹ کے آپریشن پر پابندیاں  عائد تھیں ۔

آن لائن سروسز

اب نئے حالات کے پیش نظر ،اور موجودہ ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے۔امیگریشن اور اسائلم سروس کا تمام ڈیٹا آن لائن سروس کے ذریعے ہی تیار کیا جائے گا۔ آئندہ دنوں میں ہر قسم  کے لیگل پرمٹ کی ری نیول کے لئے دفاتر میں جانے کی بجائے آپ آن لائن سروس کے ذریعے ہی تمام کام کریں گے ۔ جو آپ پہلے دفاتر میں جا کر سر انجام دیتے تھے۔

حکومت یونان نے پلیٹ فارم بھی عوام کے لئے بتا دیا ہے ۔اس پلیٹ فارم کا لنک  درج ذیل ہے۔

migration.gov.gr

اب اپ اپنی ری نیول کی تاریخ جاننے کے لئے آن لائن پلیٹ فارم پر ہی جا ئیں گے۔

اپنا ایڈریس ،فون نمبر یا ڈیٹاتبدیل کروانے کے لئے اسی پلیٹ فارم کا استعمال کریں گے۔

اپنا آمکا ،افیمی اور ویٹ نمبر جاننے کے لئے بھی اسی پلیٹ فارم سے آگاہی  حاصل کریں گے۔

امیگریشن اور اسائلم  یونان کی طرف سے جاری کردہ تمام پریس ریلیز ز کا جاننا اور دیکھنا

رضاکارانہ طور پر جو کوئی اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں ان کے لئے طریقہ کار بھی اسی آن لائن پلیٹ فارم پر طے کیا جائے گا۔

یہ ایک بہت جامع اور بڑا پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے جو اس پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو سہولیات فراہم کرے گا۔

یہ نوٹ کیا جاتا ہے کہ عوامی خدمات کی انجام دہی ہوگی

تیسرےملک کے شہریوں کے رہائشی اجازت نامے کے اجراء کے لئے  خدمات کو بتدریج ڈیجیٹلائزیشن کی طرف  منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *