Digital work card

مزدوروں کے تحفظ کے لئے ڈیجیٹل ورک کارڈ کااجراء کیا جائے گا۔Digital work card

Digital work cardڈیجیٹل  ورک کارڈ کا مقصد ؛

ڈیجیٹل کارڈ کا مقصد مزدور کے حقوق کا تحفظ ہے ۔مزدور کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور نا انصافیوں کا جائزہ لے گا۔کارڈ کا مقصد بنیادی طور پر مزدوروں کی حفاظت کرنا۔ان کے کام کے اوقات کاجائزہ لینا۔اور اصلاحات کو نافذ کرنا ہے۔

ڈیجیٹل ورک کارڈ کے نفاذ کے عمل کوزیر بحث لایا گیا ۔جس میں پیر کو وزیر محنت و سماجی امور ، کوستس ہا جیتاکیس اور ڈیجیٹل حکومت کے وزیر ، کریاکوس پیئراکاکیس موجود تھے۔

وزیر محنت ،کوستس ہا جیتاکیس نے ڈیجیٹل کارڈ کو لیبرمارکیٹ میں “انقلاب” کی حیثیت سے بطور خاص اہمیت دی ۔ جیسا کہ انہوں نے کہا “یہ ملازمین کے کام کرنے کےاوقات کا شیڈیول اور اوورٹائم کی نگہداشت کا کام کرے گا۔

مزدور کے کام کے اوقات کا مکمل ریکادڈ

مزدور کے کام کے آغاز اور اختتام کے وقت کا  ریکارڈ رکھنا۔اسکے کام کے دوران وقفہ ،چھٹیوں اور اوورٹائم کا ریکارڈ رکھناشامل ہیں ۔یعنی اس بات کا خیال رکھنا کہ کہیں مالک اپنے مزدور سے زیادہ کام تو نہیں لے رہا ۔یا اس کے  قانونی حقوق ادا  کرنے میں کوتاہی تو نہیں برت رہا۔

جو کمپنی مزدوروں کو ڈیجیٹل کارڈ مہیا نہیں کرتی ہے۔اسکو 10،500یورو کا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔لیکن  یہ شروع میں یہ جرمانہ تمام کمپنیوں کے لئے نہیں ہو گا۔ابتدائی طور پر اسکا اطلاق بڑی کمپنیوں اور فیکٹریوں پر ہو گا۔حکومت کا ہدف یہ ہے کہ اس ڈیجیٹل کارڈ کو 2021 کے آخر اور 2022کے شروع تک تمام کمپنیوں پر لاگو کیا جاسکے۔

وزارت محنت کا ہدف یہ ہے کہ 2022 کےآخر تک تمام کمپنیوں کو اس قانون کاپابند کر دیا جائے گا۔

ملازمین اپنے موبائل فون سے اس ایپ کے ذریعے تمام معلومات حاصل کر سکیں گے۔اپنے کام کے مقررہ اوقات اور اپنے قانونی حقوق جان سکیں گے۔ تمام سہولیات جو انکا قانونی حق ہے اسکی تفصیل اس ایپ کے ذریعہ سے ان تک  پہنچ جائے گی۔ملازمین وزارت  محنت اور سماجی امور  کے ساتھ بات  چیت کر سکیں گے۔

ملازم اپنی  ملازمت سے متعلق تمام معلومات کو آسانی سے براہ راست حاصل کر سکے گا۔اسکے علاوہ مزدور  ملازمتوں اور نوکریوں کی جانچ بھی کر سکے گا۔ نئی نوکریاں تلاش کر سکے گا۔اور ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے اپنی درخواست بھی جمع کروا سکے گا۔

اصل میں یہ ڈیجیٹل کارڈ مزدوروں کے حقوق کا حقیقی تحفظ سمجھا جا رہا ہے۔تاکہ کوئی بھی مالک اپنے مزدور کے حقوق کو غصب نہ کر سکے۔

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

اس خبر کاماخذ یہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *