NEW 3 YEARS LAW GREECE

تیسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی افراد کی ملک بدری؛قانون

امیگریشن اور اسائلم کے وزیر جناب نوتیس میتارکیس نے شہری تحفظ کی وزارت سے مل کر ایک اجلاس میں یونان مقیم غیر قانونی افراد کی ملک بدری کے طریقہ کار  میں  اصلاحات کی وضاحت کی۔اور غیر قانونی افراد کو یونان سے ڈیپورٹ کرنے کے نئے قوانین کے بارے میں نئے قوانین وضع کرنے کا کہا۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اسائلم سروس میں  بین الاقوامی تحفظ کے لئے دی گئی درخواستیں اگر مسترد کر دی گئی ہیں ۔تو ان کو کس طرح انکے ممالک واپس بھیجنا ہے ۔اس بارے قانون سازی اور نکات پر بحث و مبا حثہ ہوا۔

بین الاقوامی تحفظ کا کیس پاس ہونے والوں کو ملک بدری کا کوئی اندیشہ نہیں کیونکہ انکو مکمل تحفظ  حاصل ہے۔

شہری تحفظ اور امیگریشن کی وزارت کے ذمہ داران نے وضاحت کرتے ہوئے کہا  کہ گر کسی تیسے ملک سے تعلق رکھنے والے چھوٹے یا بڑے نے بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست کی ۔اور اسکی درخواست ثبوت اور دلیل کے ساتھ پاس کر لی گئی۔تو اس فرد کوبین الاقوامی  قوانین کے تحت یونان میں مکمل تحفظ حاصل ہو گا۔

سرحدوں پر روکے گئے افرد کی ملک بدری کے قوانین؛

یونان میں داخل ہوتے وقت گرفتار کر لئے جانے والے افراد کے لئے یورپی قوانین کے تحت ہی واپسی کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

رضاکارانہ طور پر روانگی یا واپسی کی وقت مدت کو 30دن کم کر کے 25 دن کا دورانیہ کر دیا گیا ہے۔  نئے طریقہ کار اور قوانین میں رضاکارانہ واپسی کے کیمپوں کو مذید وسیع کرنا ۔اور اقدامات زیادہ سخت کرنا شامل ہیں ۔

واپسی کے فیصلوں اور اسکے متعلق  خلاف ورزی کرنےوالوں سے نمٹنے کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے رہائشی اجازت نامے جاری یا منسوخ کرنے کے مسترد فیصلوں کی کارکردگی کے عمل کو جدید بنایا جائے گا۔

نئی داخلی ویزہ پالیسی متعارف کروائی جائے گی۔

نئی داخلی ویزہ پالیسی میں یونان  داخل ہونے والوں کو ایک سال کا ویزہ جاری کیا جائے گا۔جو یونان سے باہر آجر یا صارفین کے ساتھ  آن لائن ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔یونان کی معاشی صورت کو بہتر بنانے کے لئے ان مزدوروں کے لئے پالیسی وضع کی گئی ہے ۔

کہ وہ کس طرح یونان میں ایک سال کا آن لائن ویزہ حاصل کر سکیں گے۔سرمایہ کاری کی نقل و حرکت کے لئے بھی نئے قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں ۔جس میں پراپرٹی اور سرمایہ کی ایک خاص حد کی شرائط شامل ہوں گی۔اس کا مقصد یونان میں سرمایہ کاری کے عمل کو زیادہ بہتر اور جدید بنانا ہے۔

یونان میں مہمان نوازی کے ڈھانچے کی نئی مختلف اقسام کو مذید آسان بنایا  جائے گا۔

مہمان نوازی کی پہلے 6اقسام تھیں ۔اب اسکو کم کرکے 3کر دیا گیا ہے۔صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے صحت سے متعلق خدمات تک رسائی اور غیر متوازن نابالغ بچوں کی سوشل انشورنس جن کی بین الاقوامی حفاظت کے لئے درخواست مسترد کر دی گئی ہے ۔لیکن ان کے معاملے میں انہیں ملک بدر نہیں کیا جا سکتا ۔

وزارت امیگرنٹ اسائلم سروس کے باہمی اجلاس کی مشاورت مختلف اوقات میں 2جولائی 2021 شام 6:00 بجے تک جاری رہے گی۔اور اس میں جو حتمی فیصلہ جات ہوں گے وہ عوام الناس  کے لئے اعلان کر دیئے جائیں گے۔

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔اس خبر کا ماخذ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *