1st May demonstration

یکم مئی کا جلوس 6مئی صبح 10:30بجے پلاتیہ کلاتھمونس میں ہو گا

مزروروں کے حقوق کے عالمی دن کے  سلسلے میں

   جلوس جمعرات 6مئی صبح10:30بجےپلاتیہ کلاتھمونو س اجتماع

مطالبات؛

حراستی کیمپ بند کر کے مزدوروں کو آزاد کیا جائے آسان شرائط پر امیگریشن کھولی جائے۔

مہاجرین کو اسائلم کے ساتھ اخراجات اور گھر دئیے جائیں

سرحدیں،باڈرز کھولے جائیں تاکہ مہاجرین  جس ملک جانا چاہیں  جا سکیں

حراستی کیمپوں میں موت کا شکار ہونے والے ابراہیم اور ماکی کے ذمہ داران کو سزا دی جائے۔

یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کو یونان میں پاسخا کی وجہ سے6 مئی کو منایاجائے گا۔ نسل پرستی کے خاتمہ کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہےگی۔

حراستی کیمپوں کو بند کرنے کے لئے ، جس میں حکومت اور پولیس کی نسل پرستی نے ماکیس دیاواتےاور ابراہیم ارگون کو مار ڈالا۔

کیمپوں کو خالی کروانا اور تمام مہاجرین کو شہروں اور محلوں میں لانا ، ان کے گھروں تک پہنچاناہمارامقصد ہے۔

لیگل کاغذات ، پناہ ، کام ، تعلیم اور صحت سب کے لئے مزدور یونینزکے ساتھ ، پوری دنیا میں ہم استحصال ، جبر ، جنگوں ، آمریتوں ، نسل پرستی اور فاشزم کے بغیر معاشرے کی جنگ لڑرہے ہیں

جلوس کی آرگنائزنگ کے لئے مشاورتی اجلاس18اپریل بروز اتوار دوپہر3بجےاےاولو47امونیا پانچویں منزل پر ہو گا۔

اور یونان بھر سے زوم پر بھی اس میں لوگ شامل ہو سکتے ہیں

  یونان میں نسل پرستی کے خلاف متحدہ محاذ کیرفا کے باہمی اشتراک سے

  پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *