فروری اور مارچ 2021کی اناستولی کے 534 یورو کی تفصیل

فروری کے 534یورو 5مارچ 2021سے دیئے جائیں گے۔

وزارت محنت و سماجی امور آج ، 5 مارچ 2021 بروز جمعہ سےملازمین کو معاوضے کی ادائیگی کر ے گا ۔جن کی فروری میں کام میں اناستولی ہوئی ۔یعنی حکومت کے کہنے پر لاکڈاؤن کی وجہ سے کام بند رکھا ۔ان کو 534 یورو کا الاؤنس دیا جائے گا۔

یہ فروری کی اناستولی کی ادائیگی ہو گی۔

جن ملازمین کو پورے مہینے ، یعنی یکم فروری سے لے کر 28 فروری تک معطل کیا گیا ہے ۔وہ534 یورو کی پوری رقم وصول کریں گے ۔

وہ ورکرز جوحکومتی حکم پر اناستولی میں درج رہے لیکن انہوں نے کچھ دن کام کیا ۔اور کچھ دن کام کو روکے رکھا ان تمام ورکرز کو صرف ان ایام کی ادائیگی ہو گی جن ایام میں انہوں نے کام کو روکا۔

مارچ میں 534 یورو کے الاؤنس کے لئےتفصیل؛

مارچ میں لاکڈاؤن میں حکومت کے کہنے پر جن کے کام اناستولی میں ہیں ۔وہ تمام کمپنیاں اپنے ملازمین کے لئے الاؤنس کی درخواست کریں گی۔ ، “ایرگانی” سسٹم جمعرات ، 4 مارچ ، 2021 ء ، دوپہر1بجے سے کھلا تھا ، کمپنیوں کو ملازمین کا معاوضہ وصول کرنے کے لئے درخواست دائر کرنے کی ضرورت ہے۔ خصوصی الاؤنس 534 یوروکے لئے۔
کمپنیاں کب تک یہ درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں؛
کمپنیاں اپنے ملازمین کی درخواستیں 8مارچ ،2021،سہ پہر 4بجے تک جمع کروا سکتی ہیں

8مارچ تک درخواست گزار اپنی درخواستیں اناستولی میں جمع کروائیں گے ۔ مالکان اور کمپنیاں اتنے ہی دنوں کی اناستولی کروائیں گی جتنے دن انہوں نے لاکڈاون کی وجہ سے کام بند رکھا ۔

اس کے برعکس ، 8/3/2021 سے 16:01 بجے تک ، کمپنیاں ملازمت کے معاہدوں میں صرف نئی اناستولی کا اعلان کر سکیں گی۔اناستولی کے اندراج کی درخواستوں کے دائرکرنےمیں 3/3 سے 8/3/2021 تک کی مدت کے اعلامیے میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *