OAED jobs

بے روزگار افراد کیلئے اوآئید کا روزگار پروگرامOAED jobs

4,700 OAED jobs

اگست23   دوپہر 01:00بجے تک درخواستیں دائر  ہونا شروع ہو جائیں گی۔

اوآئید کی مالی  معاونت کےساتھ بے روزگا افراد کو روزگار افراد مہیا کرنے کے لئے30 سال اور اس سے زائد کی عمر والے افراد کیلئے یہ پروگرام ہے ۔جس میں 4700بے روزگاروں کو ملازمت مہیا کی جائے گی۔

4,700 OAED jobs

یہ پروگرام خاص طور پر مشرقی مقدونیہ ،تھیسالی ،ایپیرس،تھیرس،مغربی یونان اور وسطی مقدونیہ کے علاقوں کے لئے خاص ہے۔

مذید ایک پروگرام میں اوآئید نے 50سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔

پیر 23اگست 2021 کو دوپہر ایک بجے یونان کے کم ترقی یافتہ علاقوں مشرقی مقدونیہ ۔تھیسالی ،ایپیرس،تھیرس،مغربی یونان اور وسطی مقدونیہ میں طویل مدت یا لمبی مدت بے روزگار رہنے والوں کی ملازمتوں کیلئے درخواستیں شروع ہو جائیں گی۔

اس پروگرام میں ملازمت کی مدت 12 ماہ ہے۔ماہانہ تنخواہ کی سبسڈی اور مکمل انشوارنس کے ساتھ ادائیگی کی جائے گی۔

ادا شدہ اور غیر ادا شدہ اخراجات کی سبسڈی میں متعلقہ کرسمس اور ایسٹر کے تحائف اور چھٹی کے الاؤنس بھی شامل ہیں۔

 سال 49تک کے بے روزگاروں کے لیے ۔ 473.50
اور50سال  اور اس سے زیادہ عمر کے بے روزگاروں کے لیے  568.20۔
طویل مدتی بے روزگاروں کے لیے . 615.55۔
سال50 اور اس سے زیادہ عمر کے بے روزگار افراد کے لیے 710.25۔

4,700 OAED jobsاوآئید پروگرام کا مقصد؛

اس  پروگرام کا مقصد روزگار کو فروغ دینا ہے۔اور خاص طور پر لمبی مدت کے بے روزگاروں کو لیبر مارکیٹ میں داخل کرنا ہے۔ اس پروگرام کا کل بجٹ 44ملین یورو ہے۔اور یہ یورپی سوشل فنڈ کے تعاون سے او پی کے ذریعے ملتا ہے ۔اور اسے انسانی وسائل کی ترقی اور تعلیم و تربیت کے لئے استعمال کیا جا تاہے۔

کاروبار وزارت ترقی اور سرمایہ کاری کے اسٹیٹ ایڈ انفارمیشن سسٹم میں درخواستیں جمع کراتے ہیں www.ependyseis.gr/mis

اس پروگرام میں  درخواست دائر کرنے اور تفصیلی معلومات کیلئے درج ذیل ایڈریس پر کلک کریں ۔

https://www.oaed.gr/proghrammata-anoikhta

معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *