150 EUROE asylum seekers

مالی معاونت 150یورویکم جولائی2021سے کیسے ممکن ہے۔

مالی معاونت 150یوروکے خواہشمند خواتین و حضرات اپنی درخواستیں دائر کر سکتے ہیں ۔۔۔توجہ فرمائیں ۔۔۔تفصیل ذیل میں درج ہے۔

اسائلم سروس یونان کی وضاحت کے مطابق یکم جولائی 2021سے صرف وہ اسائلم سیکرز150یورو کی مالی معاونت ماہانہ لے سکیں گے۔

جو گورنمنٹ یونان کی طرف سے سرکاری رہائش میں مقیم ہوں گے۔اور وہاں کا ذمہ دار عملہ انکی  موجودگی کی ماہانہ رپورٹ دے گا۔وزارت امیگرنٹ کے اس آزادانہ رہائشی سسٹم قیام گاہوں کے زمہ دار  ادارے کو ایستیہ  پروگرام اور پارٹنرز ادارے کا نام دیا گیا ہے۔

اسائلم سیکرز صرف ایستیا اور اسکے پارٹنرز کے ذریعے ہی درخواست دے کررہائش  حاصل کر سکیں گے

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ  تمام اسائلم سیکرز صرف ایستیا اور اسکے پارٹنرز کے ذریعے ہی اپنی سرکاری رہائش کے لئے درخواست  دے سکیں گے۔

اسمیں حکومت یونان کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ کوئی فرد بھی ذاتی طور پر کسی اور دوسرے ادارے میں رہائش کی درخواست نہیں کر سکتا۔ درخواست کرنے کا ای میل ایڈریس اور پلیٹ فارم ذیل میں درج ہے۔

 

اس پروگرام میں پبلک اور پرائیوٹ قوانین کے تحت مختلف ادارے شامل ہیں ۔مائیگریشن انٹیگریشن سینٹرز،سوشل سروسز،،مقامی اتھارٹی کے سماجی ادارے اگر انکے پاس ترجمان کی سہولت ہو۔این جی اوز نان گورنمنٹ ایسوسی ایشنز  اور آرگنائزیشنز،انٹرنیشنل آرگنائزیشن،ایستیا کےپروگرام    میں انکے  معاون پارٹنرز ہوں گے۔

 

Open Accommodation Facilities of the Reception and Identification Center, ESTIA program, or partner institutions operating hostels

اگر کوئی آرگنائزیشن پہلے سے رجسٹرڈ نہیں تو وہ بڑے سادہ اور آسان طریقے سے  اس لنک پر کلک کر کے اپنی رجسٹریشن روا سکتے ہیں

 

https://dpas.migration.gov.gr/.

رہائش کے لئے درخواست بھیجنے کے لئے

اسائلم  سیکرز کی رہائش کے لئے ایستیا کو درخواست بھیجنے کے لئے شراکت دار تنظیموں اور اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے۔کہ وہ اسائلم کے درخواست دہندہ کی مکمل  ضروری تفصیلات اور انکے خاندان کی ضروری تفصیل جو وزارت امیگرنٹ اورا سائلم سروس  کو درکار معلومات ضرور درج کریں ۔اور انکے تازہ  ترین رابطہ نمبرز اور ای میل ایڈریس ضرور درج کریں ۔

رہائش کی درخواست کا جواب اسی ادارے کو جلد از جلد بھیجا جائے گا ۔جسکے ذریعے اسنے درخواست دائر کی تھی۔اس ادارے کو آگاہ کیا جائے گاکہ  ایستیا پروگرام 2021 کے تحت اسکو کہاں رہائش دی جارہی ہے۔اور عین ممکن ہے کہ اسکی سابقہ رہائش سے دور کسی اور علاقے میں اسکو رہائش دی جائے۔

درخواست دہندہ پر لازم ہے کہ وہ اس ادارے سے رابطہ میں رہے۔جس ادارے کے ذریعے اسنے درخواست بھیجی تھی۔تاکہ اگر اسکے  فون،میل یا ایڈریس کیں کسی قسم کی تبدیلی آتی ہے۔تو و ہ اس ادارے کو آگاہ کریں ۔ایستیا کی ویب سائیٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک

کریں ۔ایستیا کے پارٹنرز سے رابطہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

نوٹ؛آپ ہاؤسنگ سکیم کی درخواست صرف ایستیا کے پاٹنرز،آرگنائزیشنز اور این جی اوزسے ہی کر سکتے ہی ۔اس پروگرام میں سرکاری رہائش کی درخواست آپ خود نہیں کر سکتے ہیں ۔

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں اس خبر کا ماخذ  دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *