The operation of the online application platform for asylum seekers registration appointments.

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس یونان کی نئی پریس ریلیز9/6/2021

 اسائلم سروس یونان نے کہا ہے کہ 30/6/2021تک  ویلڈ کارڈ ہولڈرز کو نئے کارڈ دیئے جائیں گے۔

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس یونان کی طرف سے جاری کردہ نئی پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ 11.06.2021 کو جمعہ  کے دن سے  بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دہندگان کو نئے کارڈ جاری  کر نے کا آغاز کر دیا جائے گا۔

نوٹ:یہ کارڈ ہر کوئی اپنے  طے شدہ وقت کے مطابق ہی حاصل کر سکتا ہے۔جو وقت اس نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے خود یا کسی کی مدد سے حاصل کیا تھا۔آن لائن ٹائم طے کرنے کا طریقہ کار دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

نئے پلاسٹک کارڈز کا اجراء

جن افراد کے پاس ابھی پرانے اسائلم کارڈ ہیں جو کاغذ کے بنے ہوئے ہیں ۔جن کی میعاد 30.06.2021 تک ختم ہو جائے گی ۔اب ان  کو ان پرانے اسائلم سیکرز کارڈ(تریپتیکس)) کی جگہ نئے پلاسٹک کارڈ دیئے جائیں گے۔جو ہر کوئی اپنے طے شدہ وقت کے مطابق لے سکے گا۔ ۔یاد رہےوزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس یونان نے تما م جاری اسائلم کارڈز کی مدت میعاد کرونا وائرس اور لاکڈاؤن کی وجہ سے 30/6/2021تک  کارآمد کر دی تھی۔

اہم ہدایت؛

اس پریس ریلیز میں یہ بات خاص طور پر بتائی گئی ہے کہ یہ اسائلم کارڈ  صرف کاتیخاکی سے ہی اپنے طے شدہ ٹائم پر لئے جا  سکتے ہیں ۔مکمل ایڈریس ذیل میں دیا گیا ہے۔

2 P. Kanellopoulou Street, Athens, PC 11527,

نوٹ؛جبکہ کویڈ 19 کے  حفاظتی اقدامات کا خیال رکھتے ہوئے یہ درخواست کی گئی ہے کہ اسائلم دفتر میں آپ اپنے طے شدہ وقت سے 10 یا 15 منٹ پہلے پہنچ جائیں ۔

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس یونان نے کہا ہےکہ نیا انٹرنیشنل پروٹیکشن درخواست دہندہ کا کارڈ اب نئے اسمارٹ کارڈ کی شکل میں  ہو گا۔جو پرانے(تریپتیکس) کی جگہ لے لے گا ۔یہ  نیا کارڈمائکرو پروسیسر کے ساتھ اور الیکٹرانک رجسٹریشن اور تجدید کے ساتھ جاری کیاجائےگا۔ ان میں ایک  خاص اور نیا  نمبر بھی شامل ہوگا ۔جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔ اور اس کا تعلق فنگر پرنٹ سے ہے ۔جبکہ  یہ کارڈ جاری کرنے کے مجاز حکام اسکا ریکارڈ ایک لیکٹرانک فائل  میں رکھیں گے۔

اتیکا میں ایستیا پروگرام میں رہائش حاصل کرنے والے افرادسے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی طے شدہ ملاقات کے وقت اور دن کو الیکٹرانک ایڈریس  https://apps.migration.gov.gr/applicant-card-rv/search

میں اپنا کیس نمبر  لکھ کر چیک کر لیں ۔

کثرت سے پوچھے  گئے سوال کا جواب؛
اسائلم سیکرز افراد 150 یورو کے حصول کے لئے ایستیا اور اسکے پارٹنرز سے ہی رابطہ کر کے درخواست کر سکتے ہیں ۔

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ  تمام اسائلم سیکرز صرف ایستیا اور اسکے پارٹنرز کے ذریعے ہی اپنی سرکاری رہائش کے لئے درخواست  دے سکیں گے۔

درخواست دہندہ پر لازم ہے کہ وہ اس ادارے سے رابطہ میں رہے۔جس ادارے کے ذریعے اسنے درخواست بھیجی تھی۔تاکہ اگر اسکے  فون،میل یا ایڈریس  میں کسی قسم کی تبدیلی آتی ہے۔تو و ہ اس ادارے کو آگاہ کریں ۔ایستیا کی ویب سائیٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک

کریں ۔ایستیا کے پارٹنرز سے رابطہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

نوٹ؛آپ ہاؤسنگ سکیم کی درخواست صرف ایستیا کے پاٹنرز،آرگنائزیشنز اور این جی اوزسے ہی کر سکتے ہی ۔اس پروگرام میں سرکاری رہائش کی درخواست آپ خود نہیں کر سکتے ہیں ۔

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں اس خبر کا ماخذ  دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *