asylum service press release

اسائلم سروس پریس ریلیز 1/7/2021سےکیس نمبردے کر اپنا ٹائم دیکھ لیں

بین الاقوامی پروٹیکشن   یعنی اسائلم کے درخواست دہندگان کو نئے کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

اسائیلم سروس نے بتایا ہے کہ جمعرات   1.7.2021سے  بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان کو نئے اسمارٹ ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے شروع کر دیئے جائیں گے ۔اور وہ ان پرانے تین صفحات والے کاغذ کے کارڈ کی جگہ لے لیں گے۔یہ  پریس ریلیز ان درخواست دہندگان کے لئے ہےجنکے وائٹ کارڈز جاری ہیں ۔اور پاراتاسی کی مدت  میعاد کے مطابق  30.06.2021 تک کارآمد ہیں ۔قانون کا حوالہ درج ذیل ہے۔

 art. 123 of the law 4790/2021 (Gazette 48/A/20121).

طریقہ کار؛

وزارت امیگرنٹ اور اسائلم سروس نےدرخواست کی ہے کہ تمام اسائلم سیکرز الیکٹرانک ایڈریس پر اپنی طے شدہ ملاقات کے وقت ، دن اور جگہ کی تلاش کریں۔ یعنی درج ذیل  الیکٹرانک ایڈریس پر اپنی ملاقات کا وقت  اور تاریخ  دیکھ کر ہی اپنے  نئے کارڈ کو  وصول کرنے جاسکتے ہیں ۔

https://apps.migration.gov.gr/applicant-card-rv/

اپنا کیس نمبربتائے گئے لنک میں درج کرکے اپنی اپوائنٹمنٹ کا ٹائم دیکھ سکتے ہیں ۔

کوویڈ 19 کے حفاظتی اقدامات کا خیال رکھتے ہوئے – اسائلم سروس نے کہا ہے کہ تما م  افراد   بتائے گئے اسائلم سروسز آفس میں طے شدہ ملاقات  کے وقت سے 10 منٹ قبل پہنچیں۔


اسائلم سروس  نے آگاہ کیا ہے کہ  نیا انٹرنیشنل پروٹیکشن درخواست دہندہ کا کارڈ ،ا سمارٹ کارڈ کی شکل میں جو پرانے( ٹریپتکس) کی جگہ لے لے گا ۔ اسے  مائکرو پروسیسر کے ساتھ اور الیکٹرانک رجسٹریشن اور تجدید کاری کے ساتھ جاری کیا جا رہا ہے۔ ان میں ایک انوکھا نمبر بھی شامل ہوگا ، جو قابل تغیر  نہیں ہے ۔اور اس کا تعلق فنگر پرنٹ سے ہے ۔
https://migration.gov.gr/…/antikatastasi-deltion

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔اس خبر کا ماخذ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *