travelling in Easter

حکومت یونان لوگوں کو ہائی ویزپرسفر کرنے سے روک رہی ہے.24.4.2021

ایسٹر کے شروع ہوتے ہی حکومت یونان بڑی سڑکوں پرعوام کو سفر کرنے سے روک رہی ہے۔

حکومت اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہے کہ ایسٹر پر لوگ اپنے گاؤں کی طرف سفر کریں گے۔اور جزیروں میں جانے کی کوشش کریں کریں گے۔اس بات کو بھانپتے ہوئےحکومت نے بڑے پیمانے پر جمعہ کی صبح سے ہی بڑی شاہراہوں  کے ٹولز پر سختی شروع کر دی ہے۔

حکومت نے نقل و حرکت روکنے کے لئے ایک پیکج تیار کر لیا ہے۔

اب ڈرائیوروں اور مسافروں کو سفر کرنے کے لئے ایک مخصوص سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہو گی۔جو سفر کے دوران ہائی وے ٹول پرٹریفک پولیس کو دکھا نا ہو گا۔

اتیکا سے دوردراز علاقوں کی طرف سفر کرنے والوں کی  خاص چیکنگ کی جائے گی۔

اتیکا سے جانے والی دو اہم سڑکوں پر خاص نگرانی کی جا رہی ہے۔

ان دونوں شاہراہوں پر سرٹیفکیٹ چیک کئے جا رہے ہیں ۔

ٹریفک پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق لامیہ  کے ٹولوں پر ٹریفک میں خاص اضافہ جمعہ کےدن ہوا۔

اس دن بیس گاڑیوں کو چیک کرنے کے بعد واپس بھیج دیا گیا ۔

جس کو دیکھتے ہوئے سو کے قریب  گاڑیاں پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئیں ۔

حکومت یونان نے  ایک صوبے سے دوسرے صوبے کی طرف نقل مکانی کو منع کیا ہے۔

خاص طور پر اتیکاسے باہر دوسرے صوبے تک نہیں جا سکتے۔

آپ اپنے خطے کے حدود سے باہر نہیں جا سکتے۔

جزیروں میں نہیں جا سکتے۔

لمبے سفر کرنے کے لئے ضروری ہدایات

آپ صرف اپنی جاب پر جا سکتے ہیں

ہنگامی صورت میں جانے کی اجازت ہے۔

مستقل رہائش گاہ پر جا سکتے ہیں ۔

میڈیکل یا صحت عامہ کی مد دکے سلسلے میں جا سکتے ہیں ۔

مستقل رہائش گاہ پر جانے کی تفصیل

1۔گھر کا سرٹیفکیٹ جو اس ویب سائیٹ سے مفت حاصل کر سکتے ہیں ۔

 https: //www.aade. gr / bebaiosi-katoikias-eidikis-hrisis

یا انکم ٹیکس کے ریٹرن کی ایک کاپی E1

مستقل رہائش کے علاوہ سفر

مستقل رہائش کے علاوہ اگر کسی اور وجہ سے سفر کر رہے ہیں ۔تو اسکی وجہ دیکھنی ہو گی۔اگر جائز وجہ ہوئی تو پھر اس میں ٹائم کی حد مقرر کی گئی ہے۔جو 48 گھنٹے ہو گی۔

جرمانہ کب ہو گا

جہاں تک ان کےجرمانے کا تعلق ہے ۔ غیر ضروری نقل و حمل کے لئے 300 یورو اور غلط اطلاع دینے کے لئے 500 یورو ہے۔جبکہ یہ بھی ممکن  ہے کہ اگر یہ فیصلہ کیا جائے کہ یہ سنگین  خلاف ورزی ہے تو جرمانہ  دوگنا ہوگا۔

نقل و حرکت کی ڈرون کے ذریعے نگرانی

اتیکا کےساتھ ساتھ تمام بڑے علاقوں میں سخت  نگرانی کی جارہی ہے۔

پولیس کی بڑی تعدادایسٹر کے دنوں میں  اس کام کی نگرانی کر رہی ہے۔

شہری جو کسی دوسرے ضلع میں جارہے ہیں ۔پولیس انکی دستاویزات کی کڑی نگرانی کر رہی ہے ۔اوراحتیاط سے جانچ پڑتال کررہی ہے ، “انہی ذرائع نے نوٹ کرتے ہوئے کہا:” اگر کچھ لوگ پولیس کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں تو ، “بھاری” جرمانے کچھ شرائط کے تحت  ہو سکتے ہیں ۔اور اسکے ساتھ ساتھ مجرمانہ حرکات میں بھی اسکو دیکھا جا سکتا ہے۔ “

یہ بھی نوٹ کیا جائےکہ ، ایسٹر کے لئے

کاروباری منصوبے  کے مطابق ، متوازی ہیلی کاپٹر اور ڈرون ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *