The catering sector offers many jobs.

06/07/2021کیٹرنگ میں جاب کا تربیتی سیمینار/ایڈمیشن کی آخری تاریخ

کیٹرنگ سیکٹر میں بہت سی ملازمتیں موجود ہیں ۔

کیٹرنگ ملازمت کی اہم خصوصیات کیا ہیں؟ اس میں کیا خصوصیات شامل ہیں؟ اگر آپ کیٹرنگ میں کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

نیوس کوسموس میں کیریٹاس ہیلاس سوشل سنٹر زوم ایپلی کیشن کے ذریعہ ، ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کرے گا۔ جس کا عنوان “فوکس اور جابز:ہے۔ آپ کواس بارے میں تمام ضروری معلومات جاننا ہوں گی۔ان لوگوں کے لئے جو نوکری تلاش کرنے کے عمل میں ہیں اور کیٹرنگ میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

سوموار ، 8 جولائی 2021 ، 2:00بجے سے لے کر 4:00بجے تک
سیمینار انگریزی میں ہو گا۔اس لئے جو لوگ انگریزی بول اور سمجھ سکتے ہیں ۔وہ ہی اس سیمینار کو جوائن کریں ۔

سیمینار کے بنیادی موضوعات ؛
کیٹرنگ کیا ہے اور اس سے کونسی جاب ملتی ہے۔
ملازمت کی بنیادی خصوصیات کیا ہیں
کیٹرنگ کے کام کی جگہوں کی حفاظت کے بنیادی اصول
ورکتھلون پلیٹ فارم کے ذریعہ ملازمت کی کیسے تلاش کی جائے۔

Workathlon.com

آپ کو ایک کیٹرنگ سند  اور بنیادی تعلیمی مواد فراہم کیا جائے گا۔اسکے ساتھ ساتھ کیٹرنگ کے متعلق  بنیادی اصطلاحات   انگلش اور یونانی زبا ن میں بتائی جائیں گی۔
آپ اپنی رجسٹریشن (نام ، فون اور ای میل) 06/07/2021 تک درج ذیل ای میل پر بھیج  دیں ۔کل آخری تاریخ ہے۔

[email protected]
(آپ کو لاگ ان کے لئےآپکے ای میل میں  ایک زوم ایپلی کیشن  کا لنک دیں گے۔)

اس خبر کی مذید تفصیل جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

یہ جاننے کے لئے اس وقت   اس ادارے کی کیا مصروفیات اور تازہ اپڈیٹس ہیں  یہاں کلک کریں ۔

برائے مہربانی دلچسپی رکھنے والے ہر شخص تک یہ پیغام پہنچا دیں ۔

اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔جابز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *