PARATASI NEW LAW IN GREECE

پاراتاسی نیاقانون-تیسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے سفر کر سکتے ہیں ۔

یونانی وزارتی  فیصلہ کے مطابق یونان میں  مقیم تیسر ے ممالک  سے تعلق رکھنے والے  لیگل امیگرنٹس داخل ہوسکتے ہیں ۔

وزارتی فیصلہ کے مطابق گورنمنٹ گزٹ میں 18/6/2021کو یہ فیصلہ جاری کیاگیا۔جس میں تفصیل بتائی گئی کہ وہ تمام امیگرنٹس جو تیسرے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔اور انکے پاس یونان کے لیگل کاغذات ہیں ۔وہ یونان میں بغیرکسی رکاوٹ کے واپس آسکتے ہیں ۔

اسمیں تمام قسم کے لیگل پرمٹ ،نیلی ویویوسی اور ایدیکی ویویوسی والے شامل ہیں ۔اسکی وضاحت میں وزارتی فیصلہ کے مطابق یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر آپکے پیپرزکو آن لائن 31دسمبر 2021تک ویلڈ کر دیا گیا ہے ۔وہ تمام بھی اسمیں شامل ہیں ۔

نوٹ؛یونانی امیگریشن قانون کی اس وضاحت کے مطابق تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے لیگل امیگرنٹ اپنے اپنے ممالک جا کر واپس یونان داخل ہو سکتے ہیں ۔لیکن اس بات کا دھیان رکھنا بہت ضروری اور لازم ہے کہ اگر آپکے لیگل کاغذات کی مدت میعاد ختم ہو چکی ہے۔تو پھر سب سے پہلے  آپ اپنی پارا تاسی کی ویویوسی ضرور پرنٹ کر کے پاس رکھیں ۔اس طرح اس ویویوسی پر 31دسمبر 2021تک مدت میعاد نظر آرہی ہے یا درج ہے۔تو پھر آپ سفر کر سکتے ہیں ۔

یونانی قانون میں آپکی واپسی پر آپکی ویریفکیشن ہونا ضروری ہے۔اسکے لئے آپ 2ہفتہ قبل اپنے  ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کریں گے۔اور ویریفکیشن کے بعد یونان  واپسی کر سکیں گے۔

احتیاط؛

آپکو سفر کرنے سے قبل اس نکتہ پر انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ کہ کہیں آپکے کاغذات کا فیصلہ تو نہیں آچکا ہوا۔یا متعلقہ ادارے نے آپ سے کچھ کا غذات طلب کر رکھے ہیں ۔اور آپکی فائل نا مکمل ہے ۔تو اس صورت میں آپ ہرگز سفر نہ کریں ۔

According to article 2 §3 of the Ministerial Decision  Δ1α/ΓΠ .οικ.38199 ( Government Gazette B 2661/18.6.2021) all  third country nationals, holders of a valid residence  permit  or “ble vevaiosi”  or “eidiki vevaiosi” ( included the ones that their valididty was prolonged) have the right to enter to Greece.

دوسرے ممالک سے یونان میں داخل ہونے والے افراد کے لئے درج ذیل    نکات میں میں سے کسی ایک کا ہونا ضروری ہے۔

1️⃣ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ

کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے بعد کم از کم چودہ (14) دن مکمل ہو جائیں ۔ اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ مل جائے ۔ بیرون ملک

سے آنے والےغیرملکیوں کےپاس ویکسینیشن  سرٹیفکیٹ یونانی ، انگریزی ، فرانسیسی ، جرمن ، ہسپانوی ، اطالوی یا روسی زبان میں

ہوناچاہیے۔جو متعلقہ قانون سازی کے مطابق ایک عوامی اتھارٹی نے جاری کیا ہو۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں اس شخص کا نام ، ویکسین کی قسم اورانجکشن کی تعداد شامل ہے۔  مسافرویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو ڈیجیٹل یا پرنٹ

شدہ شکل میں بھی ساتھ رکھ سکتے ہیں ۔ یہ تمام ہدایات تیسرے ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے لئے بھی ہیں۔

اگر ویکسین لگونے کے بعد 14 دن مکمل نہیں ہوئے۔مثال کے طور پر 10 یا 7 دن گزرے ہیں ۔تو پھر مسافر کو ہر صورت میں پی سی

آرٹیسٹ کروانا ہو گا۔تمام قسم کے ٹیسٹ تصدیق شدہ لیبارٹریوں سے ہی کروائے جائیں گے۔

کونسی ویکسین کی قسم کو تسلیم کیا جائے گا انکے نام یہ ہیں ۔

Acceptable vaccines are: Pfizer BioNtech, Moderna, Astra Zeneca/Oxford, Novavax, Johnson + Johnson/Janssen, Sinovac Biotech, Gamaleya (Sputnik), Cansino Biologics, Sinopharm among others.

2️⃣

منفی پی سی آرٹیسٹ مقررہ وقت سے (72) گھنٹوں کے اندر یا منفی ریپڈ ٹیسٹ اڑتالیس (48) گھنٹوں کے اندر اندر تشخیص کیا گیا ہو۔

اگروہ غیر ملکی ہیں بیرون ملک سے ، وہ یونانی ، انگریزی ،فرانسیسی ، جرمن ، ہسپانوی ، اطالوی یا روسی زبان میں منفی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش

کرسکتے ہیں۔یہ تما م شرائط بارہ (12) سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لئےہے۔

3️⃣مسافر کا بیماری سے صحتیاب ہونے کا سرٹیفکیٹ؛

کرونا مثبت ٹیسٹ کے تیس (30) دن بعد جاری کردہ بیماری کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔ اس کی توثیق اس کے بعد ایک سو اسی (180) دن تک رہتی ہے۔

بحالی کا سرٹیفکیٹ. مسافر میڈیکل / بحالی کا سرٹیفکیٹ تیس دن بعد جاری کیے جانے کے بعد پیش کر سکتے ہیں ۔جب ان کے کوویڈ 19 کے

پہلے ٹیسٹ کا مثبت رزلٹ  آیا تھا (سرٹیفکیٹ اس کے اجراء کی تاریخ کے 180 دن بعد یونان میں داخلے کے لئے موزوں ہے)۔

سرٹیفکیٹ کسی عوامی اتھارٹی یا کسی مصدقہ لیبارٹری کے ذریعہ درج ذیل میں سے کسی ایک زبان میں جاری کیا جانا چاہئے: انگریزی

فرانسیسی ، جرمن ، اطالوی ، ہسپانوی یا روسی۔ (یہ اصول 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے نافذ ہے۔)

یونان میں داخل ہونے سے قبل پی ایل ایف فارم فل کرنا  ہر صورت میں لازم ہے۔ یہ فارم حکومت یونان کے اس  آن لائن پورٹل پر

دستیاب ہے۔

Passenger Locator Form (PLF)

پی ایل ایف  پر فراہم کردہ ڈیٹا پر انحصار کرتے ہوئے۔ اگر کسی مسافر کو ریپڈ  ٹیسٹ کے لئے  منتخب کیا جاتا ہے۔ اور وہ کورونا وائرس کے لئے مثبت ہے تو اسے مجموعی طور پر قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حکومت یونان کی طرف سے جاری کیا گیا گزٹ۔دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

Government gazette greece

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *