covid infection in 8greek islands

یونان میں جمعرات8جولائی سے ریسٹورنٹس اور بارزمیں نئےسخت اقدامات اور جرمانے

پورے یونان میں 8جولائی 2021سے تمام ہوٹلز،ریسٹورنٹس،بارزاور نائیٹ کلبز میں   مذیدسخت اقدامات  کئے جائیں گے۔اور قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

حکومت یونان نے وضاحت کی ہے کہ ان اقدامات کو سخت کرنے کی وجہ حالیہ کرونا وائرس کے انفیکشن میں اضافہ ہے۔احتیاطی تدابیر کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے ڈیلٹا وائرس ،کرونا کی چوتھی لہر کے پھیلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

 وزیر شہری تحفظ اور کرائسس مینجمنٹ ، نیکوس ہردالیاس  نے 6جولائی منگل کے روز  ملک میں کوویڈ 19 بیماری کے وبائی امور پر  ہنگامی بریفنگ کے دوران یہ اعلان جاری کیا۔

شہری تحفظ کے وزیر نیکوس ہردالیاس نے کہا ہے کہ کل 8جولائی سے ریسٹورنٹس،تفریحی جگہوں ،بارزاور نائیٹ کلبز میں سخت چیکنگ شروع ہو جائے گی۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

نئے اقدامات اور جرمانوں کی  مختصر وضاحت؛

جمعرات8جولائی سے  یونان میں تمام تفریحی وینیوز،ریسٹورنٹس،بارز اور کلبز میں حکومت کے بتائے گئے شیڈیول کے مطابق تمام  افراد اپنی اپنی کرسیوں پر بیٹھیں ۔اور فضول کھڑے ہو کر میل جول نہ کریں ۔

نیکوس ہردالیاس نے اعلان کیا کہ وہ تمام کمپنیاں جو قا نون اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئیں ۔اس کے اگلے دن سے ہی   ان کو کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔ اور اسکےاگلے دن سے لیکر  7 دن تک  انہیں اپنا کام بند ر کھنا پڑے گا۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو اگلے ہی دن کام کی معطلی کی سزا دی جائے گی🔐۔اور اسکے اتھ ساتھ 5،000 یورو جرمانہ کیا جائے گا ۔یہ سزا  2  ہزار  (2,000 )  اسکوائرمیٹر سے زیادہ  بڑی جگہوں کے لئے عائد کی جائے گی۔

 جبکہ 200  اسکوائرمیٹر سے  کم جگہوں پر 2ہزار یورو  جرمانہ کیا جائے گا۔اور 7 دن کے لئے خلاف ورزی کرنے والوں کے کام پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

🔓دوبارہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 10،000یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اور 15 دن کام کو  روک دیا جائے گا۔

تیسری خلاف ورزی کرنے پر اس کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

اس  سزا میں جو بات عوام کو پریشان کر رہی ہے 😧۔وہ  یہ ہے کہ وہ کمپنیاں جن کی جانچ پڑتال کی  گئی اور  اگر وہ خلاف ورزی  کرتے ہوئے

پکڑے گئے۔تو انھیں پہلی خلاف ورزی  پر اگلے ہی دن عارضی طور پر معطلی کی سزا بھگتنا پڑے گی۔اور جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔

کرونا خود کار ٹیسٹ؛

اس کے علاوہ ، جناب ہردالیاس نے نشاندہی کی کہ 18-30 سال کی عمر کے تمام نوجوان اور سرکاری و نجی شعبے کے تمام ملازمین جنھیں

حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں ، جولائی کے مہینے میں 4 سیلف ٹیسٹ کے مستحق ہیں ۔ جو 10جولائی تک براہ راست فارمیسیوں سے

حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ خودکارکرونا ٹیسٹوں کی بدولت 60 فیصدکرونا کے مثبت واقعات کا پتہ چلا ہے۔ ایک

بار پھر ، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ درج ذیل پلیٹ فارم میں اپنے خود کار ٹیسٹوں کا انداراج کروائیں ۔

emvolio.gov.gr

اور ویکسین  لگوانے کے  لئے اپنا ٹائم شیڈیول  طے کرلیں ۔طریقہ کار جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔اگر آپ  غیرقانونی ہیں تو کس طرح ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

نوجوانوں کے لئے خاص وضاحت؛

جیسا کہ ہردالیاس نے ذکر کیا  کہ زیادہ خطرے کے معاملات جن کی نشاندہی کی گئی  ہے، تفریحی مقامات پر مرکوز ہے ۔جبکہ انہوں نے کہا کہ کرونا پازیٹو ٹیسٹ آلیموس میں 6.1 فیصد اور گلفادا میں 8.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ایس کے لئے فوری طور پر اٹھائے جانے والے اقدام کی پیمائش  یہ ہے کہ  صرف 38.5٪ آبادی کو مکمل طور پر  کرونا ویکسین لگ چکی

ہے۔ 10٪ افراد کو کرونا ویکسین کی  صرف ایک خوراک  دی گئی ہے۔ اور 50٪ کو ابھی تک ویکسین نہیں لگی۔ ایسا لگتا ہے کہ پری پیڈ کارڈ کی

شکل میں 150 یورو بونس 18-24 سال کی عمر کے  نوجوانوں کو  ویکسین لگوانے پر زیادہ مائل نہیں کر سکا۔

کیش کارڈ کی  تفصیل جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *