unvaccinated people

یونان میں کرونا ویکسین لگوانے کے پروگرام میں شامل کیسے ہوں۔

 یونان میں کرونا ویکسین لگوانے کے پروگرام میں شامل ہونےکاطریقہ کارکیا ہے؟

آپ کو سب سے پہلے یہ چیک کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ حکومت یونان کے وضع کئے گئے معیار کے مطابق کرونا ویکسین  لگوانے کے حقدار ہیں یا نہیں

یہ جاننے کے لئے سب سے پہلے آپ کو13034پرایس ایم ایس کرنا ہو گا ۔

ایس ایم ایس کا طریقہ کار یہ ہے ؛

1۔سب سے پہلے آپ اپنا آمکا نمبر لکھیں گے

2۔اس کے بعد آپ اپنی کنیت جسے گریک میں اپونیمو اور اسکو انگلش میں سر نیم کہتے ہیں ۔ جو آپ اپنے پاسپورٹ یا آدیہ پارامونیس سے دیکھ کر لکھ لیں

  یہ میسج 13034پربھیجنے کےبعد آپ کو جلد ہی جواب موصول ہو جائے گا ۔ کہ آپ ابھی کرونا ویکسین لگوانے کے حقدار ہوئے ہیں  یا نہیں

اگر 13034پر آپنے غلط میسج بھیجا ہے تو آپکوایس ایم ایس موصول ہو جائے گا کہ آپنے غلط کوڈلکھا ہے۔اسکے بعد دکھائی گئی تصویر کے مطا بق دوبارہ ایس ایم ایس کریں -اگر آپکا ایس ایم ایس درست ہوا تو پھر آپکو جواب موصول ہو جائے گا ۔اور آپکو  کرونا ویکسین لگوانے کے لئے جگہ ۔ٹائم اور سنٹر بتا دیا جائے گا ۔

اب آپ  اگر ان کی بتائی گئی جگہ اور ٹائم سے متفق ہیں یا پھر آپ کو ان کی  بتائی گئی جگہ اور ٹائم سے آگاہی ہو گئی ہے – تو اس کو ۔کنفرم کرنے کےلئے اس  آن لائن ایڈریس یا الیکٹرانک صفحہ پر آگاہ کر دیں۔ کہ آپ کی بتائی گئی جگہ اور ٹائم سے مجھے اتفاق ہے ۔

emvolio.gov.gr

آپکو اپنی  ویکسین لگنے کی جگہ کی تصدیق کرنے کے لئے

emvolio.gov.gr

کے پلیٹ فارم پر جا کر 120 گھنٹوں ک اندر اندر جواب دینا ہو گا- اسکے بعد اسکو ایس ایم ایس کے ذریعے جواب موصول ہو جائے گا ۔اس طریقہ کار سے آپ اپنی ویکسین لگوانے کی جگہ اور ٹائم کو کنفرم ضرور کریں گے۔

ویکسین لگوانے کی جگہ اور ٹائم کو اگر کنفرم نہ کیا جا سکے؟

اگر اپ اپنی ویکسین لگوانے کی جگہ اور ٹائم کو کنفرم نہیں کر سکے تو آپکو یہ موقع دیا گیا ہے کہ 120 گھنٹوں کے اندر دوبارہ اسی آن لائن پلیٹ فارم پر اپنا ٹائم اور جگہ طے کر سکتے ہیں۔

ٹائم اور جگہ کنفرم ہو جانے کے بعد کا طریقہ کار

اسکے بعد آپکو ایک ایس ایم  ایس موصول ہو گا جو13034 کی طرف سے آئے گا ۔ جس پر آپکی اپائنٹمنٹ ،آمکا اور سرنیم لکھا ہو گا ۔آپکو اپنی اپائنٹمنٹ یعنی مقررہ وقت سے 3دن پہلے ،ایک دن پہلے اور یاد دہانی کے لئے جس دن آپکو ویکسین لگنی ہے اسکی صبح کو بھی ایس ایم ایس آئے گا ۔

sms to get vaccination

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *