lockdown restriction CAA

سول ایوی ایشن اتھارٹی یونان نے اندرون اور بیرون ملک سفری پابندیاں بڑھا دیں 7/3/2021

 

سولہ مارچ سے بائیس مارچ 2021تک ،نئی سفری پابندیاں۔تفصیل سول ایوی ایشن اتھارٹی یونان، کے ذمہ داران نے وضاحت کی۔

مارچ7کو سول ایوی ایشن اتھارٹی یونان نے سفری پابندیاں 16مارچ تک بڑھا دیں۔یہ پابندیاں اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کے لئے ہیں۔

مارچ16 تک اعلان کی گئی یہ پابندیاں 22مارچ تک بڑھ سکنے کا امکان ہے۔

اندرون ملک پروازوں پرسفری پابندیوں کی تفصیل؛

اندرون ملک پروازیں 16مارچ 2021 صبح 6بجے تک صرف ان ضروری وجوہات پرہوں گی۔

1۔صحت یعنی  بیماری یا ایمرجنسی کی صورت میں

2۔ کاروباری ذمہ داریوں کے حوالہ سے

3۔اپنی مستقل رہائش یعنی اپنے گھر جانے کے لئے ۔یا اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہونے کے لئے

انٹرنیشنل پروازوں پر  سفری پابندیاں اورانکی تفصیل؛

تیسرے ممالک سے یونان داخل ہونے والے تمام مسافروں پر سفری پابندیاں ان مختلف شرائط کے ساتھ عائید کر دی گئیں ہیں۔

یہ پابندیاں 22مارچ تک جاری رہیں گی ۔

یورپی ممالک جو شینگن ممالک کا حصہ     ہیں ،انکے  ساتھ ساتھ تیسرے ممالک پر بھی یہ پابندیاں لاگو ہوں گی۔

1۔یونان داخل ہونے سے 72 گھنٹے قبل کرونا وائرس کا پی سی آر منفی ٹیسٹ لازم ہے

2۔آن لائن پی ایل ایف فارم لازم پر کریں ۔اس فارم پر درج تمام تفصیلات کی بنیاد پر ہی آپکا  یونان داخلے کے بعد معائنہ ہو گا ۔

3۔آن لائن پی ایل ایف فارم  درج ذیل ای میل ایڈریس پر میسر ہے۔

Travel.gov.gr.

اس فارم کا مکمل تفصیل کے ساتھ پر کر کے ای میل  کرنی ہے ۔

وہ یونان کے مستقل رہائشی جو دوسرے ممالک گئے ان پر بھی لازم ہے کہ وہ یونان داخل ہونے سے قبل پی ایل ایف فام پر کریں

یونان داخل ہوجانے کے بعد 7روز سیلف قرنطینہ میں رہنا ہو گا ۔

یونان داخل ہونے کے بعد ریپڈ ٹیسٹ ہو گا ۔

اگر مثبت ٹیسٹ آیا تو 14 روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔اگر یونان میں آپکا قیام مختصر ہے تو اس دوران بھی آپ سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔

لاکڈاؤن اپڈیٹ؛

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئےخطرہ کی بنیاد پر 16مارچ صبح 6بجے تک  سخت لاکڈاؤن نافذکر دیا گیا ۔شہری تحفظ کے سربراہ نیکوس

ہاردالیاس نے4مارچ کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ یونان میں ان دنوں میں روزانہ2،000کرونا وائرس کے مریض بڑھ رہے ہیں۔تمام حفاظتی اقدامات اور پابندیوں کے باوجود کرونا وائرس کا پھیلاؤزیادہ ہو گیا ہے۔ جس سے ایک سال میں 6،702اموات ہوئیں ۔اور کرونا وائرس کے مریضوں کی ایک سال میں تعداد 203،978تک رہی ۔

ان سب کے باوجود یونان یورپ میں سب سے  زیادہ بہتر اور محفوظ ملک رہا۔اسلئے ہم سب پر یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ، ہم لاکڈاؤن میں لگائی گئی پابندیاں پوری طرح سے عمل میں لائیں۔اس میں ہی آپکی اور ہم سب کی  حفاظت ہے۔

نیکوہاردالیاس نے یہ بھی نئے لاکڈاؤن کی پابندیوں میں بتایا کہ 13033پر ایس ایم ایس کرنے کے بعد اپنی بلدیہ کے دو کلو میٹر تک ہی گھر سے باہر جائیں ۔

فوکیدا،اور انوگیا کو گہرے ریڈزون میں شامل کر دیا گیا ہے۔

شادی اور کتیو سے پابندی اٹھادی گئی۔

شادی سے پابندی اٹھا دی گئی لیکن شادی کی تقریب میں 9سے زائد افراد شامل نہیں ہو سکتے۔

کتیو سے پابندی اٹھاتے ہوئے تفصیل میں بتایا گیا کہ ،13033پر2نمبر میسج کر کے ٹائم اپائنٹمنٹ کے بعد کتیو کے لئے جانے والی گاڑیوں پر 2کلومیٹر کی پابندی نہیں۔

لاکڈاؤن کے بارے میں مذید معلومات کے لئے  یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *