26.2.2021lockdown Greece

سخت لاکڈاؤن ایتھنز ۔اتیکا میں 8مارچ تک بڑھا دیا گیا

 

ایتھنز اتیکا اور خطرہ کے تمام علاقوں میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے گئے۔

محکمہ تحفظ پبلک عامہ یونان نے ایتھنز اور اتیکا میں مزید ایک ہفتہ کے لئے لاکڈاؤن بڑھا دیا 8مارچ2021تک۔ کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے اور ہسپتالوں میں ہر طرح کی گنجاتش ختم ہو چکی ہے۔ جسکی وجہ سے حکومت یونان کے ذمہ داران نے  مختلف  علاقوں اور بلدیات میں سخت لاکڈاؤن نافذ کر دیا ہے اور ان میں سے جہاں کرونا وائرس کے خطرہ میں کمی آئی ان علاقوں میں سختی کم کر دی گئ ہے۔

کرونا وائرس میں مبتلا 1700روزانہ کی بنیاد پر افراد سامنے آئے  جنکی وجہ سے خطرہ کو بڑھتا ہوا پایا گیا ۔اسلئے حکومت یونان نے لاکڈاؤن کو دوبارہ سخت کرنا ضروری سمجھا ۔

سخت خطرہ کے علاقوں کو نقشہ پر ریڈزون دکھایا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں ؛

آٹھ مارچ تک سخت لاکڈاؤن ریڈ زون قرار دیئے گئے ان علاقوں میں ہو گا

ایتھنز۔اتیکا ۔جزیرہ کالیمنوس۔

سلونیکی کا اینوسموس بلدیہ

ایویہ ۔سکیروس کے علاوہ آخیہ ۔ ارکادیہ۔

لیفکادہ،تھیسپروتیہ ، سیروس ،ساموس ،ایراقلیو (کریتی)،کورنتھوس

بلدیات ؛

آرتہ ،دیدیمو تیخو ،لوکریس ،آمفیلو خیہ

میکونوس جزیرہ کو زیادہ خطرہ سے نکال دیا گیا ہے ۔کیونکہ وہاں 53 کرونا سے متائثر کیسز تھے جواب صرف 3رہ گئے ہیں ۔بلدیہ تیمری اورکارپاتھوس کو بھی ریڈزون سے نکال  دیا گیا تھا۔

درج ذیل علاقے کرونا وائرس خطرہ کی وجہ سے ریڈزون میں ہی رہیں گے

کیفالینیہ کا کچھ علاقہ ،تھیسلونیکی ،لالکیدی۔ریتھیمنو،تھاسوس،پیدرو،کاپیدریا اور پیریا ،زیچا ،یوانینہ،نافلیو ،آرگوس ،میکینہ،ارگولیدہ ،تناگرہ اور ویوتیہ کے کچھ علاقے

محکمہ سول پروٹیکشن کے سربراہ جناب نیکو خردالیاس نے کہا ہے کہ لاریسہ اور وونوس بلدیا ت میں بھی آخری 24گھنٹوں میں بھی خطرہ بڑھتا ہوا پایا گیا ہے اسلئے ہم تمام مکینوں سے گزارش کرتے ہیں کہ انتہائی احتیاط برتیں ۔خردالیاس کا کہنا ہے کہ اگر آپ تعاون نہ کریں گے تو پھر ہمار ے معاملات زیادہ مشکل ہوجائیں گے اور پھر ہم سب کرونا پر قابو نہ پا سکیں گے اسلئے برائے مہربانی حکومت کی طرف سے جاری کردی اقدامات پر ضرور عمل کریں ۔

نئے سرحدی علاقہ قاقاویہ اور ایوزونی میں نئے حفاظتی اقدامات

صبخ 7بجے سے شام7بجے تک 400سے زائدافرادیونان داخل نہ ہو سکیں گے

مالکان کے لئے نئی دستاویز؛

مالکان اپنے مزدورں کو سوموار یکم مارچ سے نئے فارمز دیں گے جو  8مارچ تک  گھر سے باہر نکلنے اور کام پر جانے کے لئے ہوں گے۔

محکمہ تحفظ پبلک عامہ یونان کے سربراہ جناب نیکوس خردالیاس نے انتہائی پریشانی سے بتایا کہ ایتھنز اور اتیکہ سخت خطرہ کے علاقے  یعنی گہرے سرخ علاقے میں آرہے ہیں اور پیریا بھی اسی خطرہ سے جڑا ہوا ہےاسلئے ہمیں اپنی نقل و حرکت میں زیادہ سے زیادہ کمی کرنا ضروری ہے۔اوریہی حالت مغربی ایتھنز کی سامنے آرہی ہے جسمیں 1000سے زائد مریض سامنے آرہے ہیں ۔

لاکڈاؤن کے بارے میں اہم معلومات دیکھنے کے لئے  نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں

یونان داخل ہونے والوں پر جاری حفاظتی پابندیاں 8مارچ تک بڑھادی گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *