covid infection in 8greek islands

لاکڈاؤن میں نرمی کی تازہ ترین صورت حال

شہری تحفظ یونان   کے ذمہ داران نے آج بدھ23جون دوپہر کو نئے اعلانات اور لاکڈاؤن کی  تازہ ترین صورت حال پیش کرتے ہوئے کہا۔ کہ رات کا کرفیواٹھانے۔چہرے کے ماسک میں نرمی اور ویکسینیشن کی تازہ ترین صورت حال  اور خاص طور پر جم جانے والوں کے بارے میں خصوصی اعلانات  کئے۔

شہری تحفظ کے سربراہ جناب نیکوس ہردالیاس نے کہا کہ 24جون جمعرات  صبح 5:00بجے سے  کھلی جگہوں پر شہریوں کو ماسک نہ پہننے کی اجازت ہو گی۔جہاں بہت زیادہ لوگ یا  بھیڑنہ ہو۔

لیکن پبلک ٹرانسپورٹ ،بسوں ،میٹرو،بحری جہازوں ،ہوائی جہازوں کے ساتھ ساتھ دوکانوں کے اندر ماسک پہننا لازم برقرار رہے گا۔رات کا کرفیو28جون2021سےختم کر دیا جائے گا۔

دیگر اقدامات بھی 28جون سے نافذالعمل ہوں گے۔

ویکسین لگوا لینے کے 15روز بعد والوں کو سیلف ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ۔اس میں خاص طور پر جم میں جانے والے لوگوں  اورملازمین کے لئے یہ وضاحت کی گئی ہے۔وضاحت میں مذید کہا گیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن ایک انجکشن اور دوسری ویکسین  کے دو انجکشن شامل ہیں ۔

ریسٹورینٹس ، کیفے  بارز اور باروں میں ٹیبل پر 10 افراد تک بیٹھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

منظم ساحل میں ہر 1000 مربع میٹر تک 120 افراد کی اجازت ہو گی۔

کسی بھی فنگشن اور اجتماع میں  زیادہ سے زیادہ حد 300 افراد  تک جمع ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔

سرکاری دفاتر اور پیریفیریا میں  اپنے طے شدہ وقت کے مطابق جائیں گے۔دفاتر کے اندر اور باہر قطار کی صورت میں ماسک کا استعمال لازم ہو گا۔حکام نے زور دے کر کہا  ہےکہ یونان میں وبائی  مرض میں نمایاں  کمی آئی ہے ، تاہم ، وبائی مرض  مکمل طور پرختم نہیں ہوا ہے۔

خاص ہدایت ماسک کے استعمال میں ؛

ماسک کا استعمال اندورنی اور بند مقامات پر لازم ہو گا۔ لوگوں کے اجتماع اور بھیڑ کی جگہوں میں ماسک لازم ہو گا۔البتہ کھلے مقا مات  اور لوگوں سے فاصلہ رکھتے ہوئے ماسک  نہ پہننے کی اجازت ہو گی۔نیکوس ہردالیاس نے جزیرے پاروس ، کوس ، رودوس اور اکریا کے رہائشیوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے سے خبردار کیا۔

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *