validation-covid-illness-certificates

کیاکرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر افراد کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جائے گا؟

ایک گروپ کرونا ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے افراد کا ہوگا ۔اور دوسرا گروپ ان افراد کا ہو گا جن افراد نے ابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی۔

یونانی حکومت کا آئندہ کا لائحہ عمل؛

حکومت یونان کے  اقدامات سے ایسے ظاہر  ہو رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لئے حالات  سخت کشیدہ ہوتے چلے جائیں گے۔اور انکو بہت سے مقامات پر روکا جائے گا۔کہ یاتو ریپڈ  ٹیسٹ  یا پھر پی سی آر ٹیسٹ لے کر آئیں ۔

کھیلوں کے میدان میں کھلاڑیوں اور شائقین کے  داخلے کے وقت انکا ویکسنیشن سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔کھیلوں کے میدان میں داخل ہونے کے لئے آپکو الیکٹرانک ٹکٹ کی ضرورت ہوگی۔جو بالغ افراد کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے پر ملے گی۔اور نابالغ افراد کو  منفی ریپڈ ٹیسٹ یا منفی پی سی آر ٹیسٹ دکھانے پر الیکٹرانک ٹکٹ دی جائے گی۔

کھلی جگہوں پر میدان   کے کل  رقبے کے مطابق   80٪ افراد تک گنجائش  رکھی جائے ۔یعنی میدان کا کل حصہ 80٪ سے زیادہ افراد سے بھرا ہوا نہ ہو۔اور بند جگہوں میں کل رقبے کا صرف 60٪ تک افراد سے بھرا جا سکتا ہے۔یونانی میڈیا کے مطابق حکومت یونان جلد ہی یہ تمام قوانین  لاگو کرنے جا رہی ہے۔

ایتھنز کی ہاف میراتھن ریس کے لئے ہیلتھ پروٹوکول (12 ستمبر) کو منظوری دے دی گئی ہے ، اس شرط کے ساتھ کہ صرف مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لینے والے کھلاڑیوں کو اندراج کی اجازت ہے۔

اسکے علاوہ  آنے والے دنوں میں صرف ان کھلاڑیوں کو ہی کھیلنے کی اجازت دی جائے گی ۔جنھوں نے اپنی ویکسین مکمل کروا لی ہے۔

حکومت کے ترجمان ، ارسطو پیلونی نے بریفنگ کے دوران بیان کیا ، آئندہ ہفتے ریسٹورنٹس میں اقدامات کے بارے میں نئے اعلانات متوقع ہیں۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ؛

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ رکھنے والے افراد کو بینک میں آنے جانے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ   اس سرٹیفکیٹ کے نہ ہونے پر  داخلے کے وقت منفی  پی سی  آر ٹیسٹ یا ریپڈ ٹیسٹ کی رپورٹ ہونا ضروری ہو گی۔

دوکانوں میں داخلے پر بھی ایسے ہی اقدامات کئے جائیں گے ۔جو آنے والے دنوں میں متوقع ہیں ۔

ریسٹورنٹس ، کافے بارز ، کلبز ،تفریحی مقامات ،تھیٹر ،ثقافتی تہواراور مختلف کی قسم کی محافل میں بھی  شامل ہونے کے لئے درج  ذیل اقدامات میں سے کسی ایک  کا ہونا لازم قرار دے دیا جائے گا۔

▪ویکسینیشن سرٹیفکیٹ

▪منفی پی سی آر ٹیسٹ

▪منفی ریپڈ ٹیسٹ

جن افراد نے اپنی ویکسین  کا کورس مکمل کر لیا ہے ۔وہ حکومت یونان کی اس ویب سائیٹ سے اپنا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں ۔

Gov.gr

سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے آپکو اس ویب سائیٹ میں داخل ہونے کے لئے اپنا آمکا نمبر اور ٹیکس نیٹ کوڈ داخل کرنا ہو گا۔

اسکے بعد خود بخود آپکے سامنے  اگلا پیج کھلتا جائے گا۔  جیسے ہی آپ کونیکشن اور کونٹینیو پر کلک کرتے جائیں گے۔اگر آپ نے انگلش کا انتخاب کیا ہے۔اور انکی پوچھی گئی تمام تفصیل آن لائن لکھتے جائیں ۔

جب  آپ مکمل فارم پر کر  تے جائیں گے ۔تو آخر میں آپکے سامنے ایک پیج کھلے گا ۔ جس پر کلک کرنے سے آپکا کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ آپ اس کا  کیوآر کوڈ اورتصویر   اپنے موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں ۔اور اسکا پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں

اگرالیکٹرانک طور پر سرٹیفکیٹ حاصل کرناممکن نہیں ہے۔ تو پھرمائی کیپ لائیو پر ڈیجیٹل ملاقات کریں۔ تاکہ شہریوں کی خدمت کے مراکز (کے ای پی) کے کسی ملازم کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آپ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لینے کے لئےاپنا ٹائم طے کر سکیں ۔درج ذیل لنک پر کلک کریں ۔

 myKEPlive

ویکسین کا ٹائم طے کرنے کا طریقہ کار دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عارضی پامکا نکلوانے کے لئے  طریقہ کار جاننے کے لئےیہاں کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *