GREEK nationality and A2

یونانی نیشنیلٹی اور الفا2 کے امتحانات اور کلاسز کے بارے معلومات

گریک نیشنیلٹی کے امتحانات  دینے کے لئے آن لائن  درخواستیں جاری ہیں ۔

یونانی نیشنیلٹی ( نیچرلائزیشن کے علم)کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے  آن لائن داخلے جاری ہیں ۔یونانی نیشنیلٹی ( نیچرلائزیشن کے علم) کے آن لائن داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 5ستمبر 2021 ہے۔یہ امتحانات یونانی نیشنیلٹی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہیں ۔

گریک نیشنیلٹی کے امتحانات کی تیاری کے سوالات و جوابات  اورآن لائن پلیٹ فارم  جس میں نیشنیلٹی کے امتحانات کی  ایپلیکیشن کر سکتے ہیں ۔اس بارے میں معلومات جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں ۔

نیشنیلٹی کے امتحانات

یونانی نیشنیلٹی کے امتحانات 7نومبر 2021 اتوار کے دن منعقد ہوں گے۔

مہاجرین کے ہم آہنگی سینٹر میں یونانی نیشنیلٹی کے حصول کے لئے تیاری کروائی جاتی ہے۔تیاری کے لئے سیمینار  کروائے جاتے ہیں ۔ایک ہفتے میں 2گھنٹے کی کلاس ہوتی ہے۔کل ملا کر 20 گھنٹے  امتحانات کی تیاری کے ہوں گے ۔آپ  اس امتحان کی تیاری اس ذریعہ سے آن لائن کر سکتے ہیں ۔

گریک نیشنیلٹی کے امتحانات کی  فری تیاری کے لئے درخواستیں کب ہوتی ہیں ۔

آن لائن درخواستیں  جو نیشنیلٹی کے امتحانات کی تیاری کے لئے  ہوتی ہیں ۔وہ سارا سال جاری رہتی ہیں ۔ کلاسوں کے شیڈیول کے بارے میں آپکو مکمل آگاہی اس ادارے سے ملے گی۔کہ آپکی کلاس کب ہو گی۔اگر آپ ان کلاسوں کو جوائن کرنا چاہتے ہیں تو اپنی درخواست اس میل ایڈریس پر بھیج دیں ۔تاکہ آپ اس آن لائن سیمینار میں شامل ہونے کے لئے ایڈمیشن فارم حاصل کر سکیں ۔

[email protected]

مذید معلومات کے لئے اس لنک پر کلک کریں ۔

گریک زبان الفا2 کی  فری کلاسیں  کیم سینٹر میں کب شروع ہوں گی؟

گریک زبان کے کورس کی فری کلاسز اس سال کے آخر میں شروع ہو جائیں گی۔ آپکو چاہئے کہ آپ اپنی ایڈمیشن کی درخواست جمع کروا دیں ۔درخواستیں ہر منگل اور جمعرات کے دن وصول کی جاتی ہیں ۔صبح 10:00بجے سے لے کر دن 1:00بجے تک   چوتھے فلور پر یہ درخواستیں وصول کی جاتی ہیں ۔بہتر ہے کہ آپ جانے سے پہلے ان کے  بتائے گئے فون نمبر پر کال کر کے اپنا ٹائم طے کر لیں ۔

اگر آپ نے اپنی درخواست جمع کروائی ہے تو اسی صورت میں ہی آپ کلاسیں لے سکیں گے ۔اور آپکو امتحانات کی تاریخ سے بھی آگاہی رہے گی۔جیسے ہی حکومت یونان الفا2کے امتحانوں کا اعلان کرے گی ۔یہ ادارہ آپکو آگاہ کر دے گا۔

اس ادارے کا مکمل ایڈریس اور فون نمبر دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں ۔

Immigrant Integration Center of the Municipality of Athens – KEM

مہاجرین کے اس ہم آہنگی سینٹر میں اب سے آپ اگر کسی کام کے لئے جانا چاہتے ہیں ۔تو آپ کو جانے سے پہلے اپنا ٹائم بتائے گئے فون نمبر کے ذریعے کال کر کے طے کرنا ہو گا۔ 2132082998

مہاجرین کے اس خدمت سینٹر میں کام کے اوقات کار یہ ہیں ۔یہ سینٹر سوموار یعنی پیر کے دن سے لے کر جمعہ کے دن تک کام کرتا ہے۔اس کے اوقات کا رصبح 9بجے سے لے کر شام  5بجے تک ہیں ۔یہ تمام خدمات کیم سینٹر کے گراؤنڈ فلور میں  مہیا کی جاتی ہیں ۔لیکن تمام افراد کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ  کیم سینٹر میں جانے سے پہلے اپنا ٹائم اور دن بذریعہ فون طے کر کے جائیں ۔بصورت دیگر یعنی ٹائم طے نہ کرنے کی صورت میں ان کو متعلقہ خدمات فراہم نہیں کی جاسکیں گی۔

کیم سینٹر جانے سے پہلے کرونا کی حفاظتی تدابیر کا خیال رکھ کر جائیں ۔شکریہ

سکول آن لائن

گریک زبان سیکھنے کیلئے آسان ترین ذریعہ گھر بیٹھے گریک زبان سیکھیے

2104814490

[email protected] داخلہ کیلئے درج ذیل ای میل ایڈریس اور فون نمبر پر رابطہ کریں

 

اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن

اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔اس خبر کا ماخذ جاننے کے لئےیہاں کلک کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *