Greek golden visa

(Urdu) سماجی سیروسیاحت کا اوآئید مالی معاونت پروگرام

Sorry, this entry is only available in Urdu.

اوآئید سال 2021کے سوشل ٹورزم پروگرام کے لئے 10جون سے لے کر17جون تک الیکٹرانک درخواستیں قبول کرے گا۔

حقداروں کی درخواستوں کی تفصیلی معلومات

اوآئید کے پروگرام کے مطابق  جنکی درخوستیں قبول کر لی جائیں اور وہ ملی معاونت کے حقدار ٹھہرے ۔انہیں 6 سے 10 دنوں کے لئے چیک فراہم کئے جائیں گے۔اوآئید نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے ۔کہ اوآئید کے سوشل ٹورزم پروگرام میں شامل ہونے کے خواہشمند سیاح بھی اور ہوٹلوں کے مالکان بھی اپنی درخواستیں 10سے 17 جون تک آن لائن جمع کروا دیں ۔

اوآئید میں بے روزگار کارڈ رکھنے والوں کے لئے فوائد کی تفصیل

جیسا کہ اوآئید نے اپنے پروگرام میں واضح کیا ہے کہ اوآئید مختلف قسم کی معاونت پروگرام میں یونان کے اندر سے مختلف جزائر پر جانے والےسیاحوں کو فری ٹکٹس اور ان کے  رہائشی اخراجات میں 20فی صد سہولت پیدا کر رہا ہے۔

اسی طرح ہوٹل کے مالکان کو بھی اوآئید پروگارم میں اندراج کروا لینا چاہئے ۔تاکہ وہ بھی اوآئیدکے مالی معاونت کے پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

یہ رعایتی سہولت کا سیرو سیاحت کا پروگرام  یکم اگست 2021سے 31جولائی 2022 کے دوران ہونے والی چھٹیوں میں حقداروں کو سیروسیاحت میں مالی معاونت یا رعایت فراہم کرے گا۔سیروسیاحت کے پروگرام کی زیادہ سے زیادہ مدت6راتیں ہیں ۔

خاص طور پر کوس،لیروس،لیسووس ،ساموس اور خیوس جزیروں اور صوبہ ایورو ز میں راتوں کی زیادہ سے زیادہ مدت10 راتیں ہیں ۔

حقداران مذید معلومات کےلئے درج ذیل ویب سائیٹ پر کلک کریں

http://www.oaed.gr/koinonikos-tourismos

سیروسیاحت کے پروگارم  کے حقدار افراد درخواست کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں ۔

Social tourism programs (OAED)

رہائش دینے والےہوٹل مالکان کے لئے

Social tourism providers

جن  ملازمین کی انشورنس ہے،جیساکہ ایفکا،ایکا ،مزدور قوانین کے تحت پورا حق رکھنے والے دوران سیاحت زچگی کے خصوصی فوائد کے پچاس دن سے 2ماہ تک   سیاحت کےفوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔

بروقت درخواستیں بھیجنے والے اگرچہ وہ معذور ہوں ۔تو وہ اپنے معذوری سرٹیفکیٹ کے ساتھ  سوشل ٹورزم چیک حاصل کر سکیں گے ۔اوآئید سے سوشل ٹورزم چیک حاصل کرنے کے لئے لازم ہے کہ وہ کسی دوسرے ادارے سے متعلقہ فائدہ حاصل نہ کر رہا ہو۔

پانچ سے اٹھارہ سال کی عمر کے بچے خصوصی طور پرپروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں ۔انشورنس کے ساتھ کام کرنے والے والدین کے ذریعے 18 سے 24 سالہ بچے بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔

پروگرام میں کس طرح حصہ لیا جائے

پروگرام میں حصہ لینے کے لئے اوپر درج ای میل ایڈریس اور ویب سائیٹس پر آن لائن درخواستیں بھیجی جا سکتی ہیں ۔لیکن اس میں آپ خود درخواست بھیجیں یا اپنے لوگستی یا وکیل کے ذریعے بھیجیں ۔مکمل درست تفصیل مہیا کرنا آپ  پر لازم ہے۔اگر آپ نے اپنی درست تفصیلات مہیا نہیں  کیں تو غلط تفصیل دینے پر جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

ہم سب کو  تفصیلات مہیا کرتے وقت یہ یاد رکھنا چاہیے کہ حکومت کےپاس  مکمل ڈیٹا  ہوتا ہے ۔اس لئے کسی قسم کی غلطی سے اپنا نقصان نہیں کرنا چاہیے۔

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *