self test

(Urdu) کل ، پیر7جون سے 13 جون تک ملازمین کے لئے تین خود کارکرونا سیلف ٹیسٹ میسر ہوں گے۔Self-test

Sorry, this entry is only available in Urdu.

کل ، پیر7جون سے 13 جون تک سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لئے تین نئے خود کارکرونا سیلف ٹیسٹ میسر ہوں گے۔

مخصوص خودکار کرونا سیلف ٹیسٹ 7 – 14 جون ، 15-22 جون اور 23 – 30 جون تک 3 ہفتوں کے دوران استعمال کئے جائیں گے ۔

یہ یاد رہے کہ ملازمین کام پر یا جاب پر جانے سے ایک دن پہلے ہی خود کار کرونا سیلف ٹیسٹ کرلیں گے ۔ جو ایک ہفتہ کے لئے موزوں ہو گا۔ خود کار کرونا ٹیسٹ ایک ہفتہ میں ایک بار ضرور کریں گے۔اس طرح 3ہفتے میں 3 کرونا خود کار ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

رعایت ؛

ملازمین 7/6/2021 سے لے کر 13/6/2021  تک کسی بھی دن خود کار کرونا  ٹیسٹ کا نتیجہ آن لائن پلیٹ فارم پر درج کرواسکتےہیں ۔ اسکی وجہ ظاہر ہے کہ اس ہفتے وہ کام پر جانے سے 24 گھنٹے پہلے ٹیسٹ نہیں کر سکیں گے ۔جبکہ باقی دونوں ہفتوں 15سے22جون اور23سے30 جون تک کام پر جانے سے 24 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کر لیں گے۔

اور14/6/2021 سے لے کر 30/6/2021 تک ، خودکار کرونا سیلف ٹیسٹ ہفتے کے پہلے دن 24 گھنٹے پہلے   وہی ملازم  یا ورکرزکریں گے۔جو کام پر جا رہے ہیں ۔

ایسے معاملات میں جب ملازم    یا ورکرکام  کی جگہ سے بہت دور ہے ۔یعنی جہاں ملازمت پر جاتے ہیں وہ کافی فاصلے پر ہے۔یاقانونی  طور پرچھٹی   یا آدیہ پر ہیں ۔کام کی جگہ پرجانے سے 24گھنٹے پہلے لازمی  خود کار کروناٹیسٹ  کر کے جائیں گے۔

Self-test

خود کار کرونا  ٹیسٹوں کی فراہمی (سیلف ٹیسٹ) فارمیسیوں کے ذریعہ سوشل سیکیورٹی رجسٹریشن نمبر آمکا اور پولیس آئی ڈی یا کسی اور شناختی دستاویزدکھانے پر فری کی جاتی ہے۔

خودکار ٹیسٹ کرنے کا طریقہ کار

ٹیسٹ کٹ میں دی گئی اسٹک کو تقریبا 4 سینٹی میٹر ناک میں ڈالیں اور اوپردیکھیں اور منہ سے ایک سانس لیں ۔5-6 بار گھمائیں
ٹیوب کھولیں اور اس اسٹک کو لیکویڈ میں رکھیں اور اسے 15 منٹ کے لئے اس میں چھوڑ دیں ۔ اسے گھوماتے ہوئے اس لیکویڈ میں اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ نتیجہ ٹھیک آسکے۔

اس کے بعد ٹیسٹ بورڈ کی پہلی خصوصی پوزیشن میں چار قطرے گرائیں اور اسے 10 سے 15 منٹ تک چھوڑ دیں جب تک کہ وہ نتائج ظاہر نہ کرے۔پھر شیشی کواور اسٹک کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر پھینکیں ۔
تھوک ٹیسٹ میں طریقہ کاربھی یہی ہے جو ناک کے خود کار کرونا ٹیسٹ کا ہے۔ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

self-testخودکار سیلف ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے توکیا طریقہ کار ہو گا؟

تاہم  اگر ملازم کے خودکار کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے تو ، مختلف طریقہ کار پر عمل کیا جاتا ہے۔ خاص طور پراگر خودکار کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے تواس نتیجہ کے اندراج کے بعد ، پلیٹ فارم کے ذریعہ ایک متعلقہ بیان جاری کیا جاتا ہے .جسے ملازم پرنٹ کرتا ہے یا الیکٹرانک فارم نکالے گا۔ پھر 24 گھنٹوں کے اندر ملازم کو دوبارہ معائنہ کرنا پڑے گا

جب تک کہ دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے نہیں آجاتا .ملازم قرنطینہ میں گھر میں رہے گا۔ اگر دوسرے چیک کا نتیجہ مثبت ہے تو  ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے ۔جو ملازمین کے لئے ای او ڈی وائی  پروٹوکول کے مطابق قرنطینہ میں رہنے کا جوازہوگا۔

اگر دوسرے چیک کا نتیجہ منفی ہے تو منفی نتیجہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بار پھر متعلقہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔ اور ملازم کو لازمی طور پر اپنے کام پر واپس جانا پڑتا ہے۔

self-testیہ بات قابل غور ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ کے نتائج کو ارگانی پلیٹ فارم پر پر لازمی اندراج کروانا ہو گا۔

اسکے اندراج کا طریقہ کار جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔آمکا نہ ہونے کی صورت میں عارضی آمکا حاصل کرنے کا طریقہ کار جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

ہماری رائے ہے کہ اگر کوئی شخص خود کار ٹیسٹ کا اندراج خود نہیں کر سکتا۔تو وہ کسی قریبی شخص یا دوست کی مدد لے سکتاہے۔اسکے علاوہ اپنے آجر یا مالک جہاں وہ کام کرتا ہے ان سے مطالبہ  کرے کہ وہ اس کا یہ اندراج کروائے

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *