150 euro cash assistance Greece

(Urdu) 150یورو150ماہانہ مالی معاونت کے بغیر میراگزر بسر نہیں ۔

Sorry, this entry is only available in Urdu.

 

میں کیسے150یورو حاصل کر سکتا ہوں ؟

اسائلم سروس اور وزارت امیگرنٹ کے فیصلے کے مطابق اسائلم درخواست دہندگان میں سے صرف ان افراد کو 150یورو ماہانہ مدد فراہم کی جائے گی۔جو یونانی حکومت کی تسلیم شدہ رہائشوں میں رہیں گے۔ان رہائش گاہوں کے لئے آپ حکومت یونان کے ایستیہ پروگرام کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں ۔یا اس سے منسلک کسی دوسرے ادارہ سے رابطہ کی ضرورت ہے۔اگر آپ ان کے ذریعے سرکاری رہائش حاصل کر لیں گے ۔تو اس طرح 150یورو ماہانہ امداد کی سہولت آپ کے لئے جاری کر دی جائے گی۔

اگر آپ سرکاری رہائش کو حاصل کر لیتے ہیں ۔اور آپ وہاں نہیں رہتے تو آپکو یہ سہولت صرف اسی صورت میں جاری رہ سکے گی ۔جب آپ ہر ماہ وہاں ہی مستقل رہ رہے ہوں ۔اور وہاں کے ذمہ دار عملے کی تصدیق کے بعد ہی آپکو نقد امداد ملنا جاری رہے گی۔

آپکا ایک سوال ہے کہ کہاں اور کس طرح میں سرکاری رہائش کے لئے  درخواست دے سکتا ہوں ۔نقد امداد مراکز سمیت ایتھنز اور کیم سنٹرز کے ساتھ ساتھ آپ اپنے شہر میں کام کرنے والی این جی اوز جیسی غیرسرکاری تنظییں تلاش کریں ۔جو اسائلم  درخواست گزاروں کے لئے کام کرتے ہیں ۔کرونا وائرس کے نقصانات سے بچاؤ کے لئے یہ بہتر ہے کہ آپ پہلے بذریعہ فون متعلقہ دفتر سے پوچھ لیں کہ کیا رہائش کے لئے درخواست دائر کرنے میں وہ آپکی مدد کر سکتے ہیں ۔تو پھر اگر وہ کر سکتے ہیں تو پھر آپ اس دفتر کے ساتھ اپنا دن اور وقت طے کرلیں۔

دوسرے افراد کے ساتھ رہنے میں اگر آپکو مسائل کا سامنا ہے۔

یعنی آپ کو خوف اور ڈر محسوس ہوتا ہے۔تو سرکاری رہائش کی درخواست دیتے وقت ہی آپ اپنی صورت حال کوواضح کر دیں گے۔تو اس صورت میں ایستیا پروگرام اور ذمہ داران آپکے مسائل کو زیر غور رکھتے ہوئے آپکا مسئلہ ہر ممکن حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

آپ کے ذہن میں یہ بھی سوال آسکتا ہے کہ میرے بچے قریب سکول میں جا تے ہیں ۔اور کافی عرصہ گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات بن گئے ہیں ۔تو آپ وہاں ہی رہنا چاہتے ہیں ۔اس صور ت میں آپ جان لیں کہ آپکو شائید وہاں ہی قریب رہائش نہ مل سکے۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ آپکو جہاں بھی رہائش دی جائے گی وہاں بچوں کے سکول سے لے کر ہر ممکن سہولیات میسر ہوں گی۔اور بہت جلد وہاں بھی  آپ مانوس ہو جائیں گے۔

اگر آپکو  یہ فکر لاحق ہے کہ سرکاری رہائش میں مجھ اکیلے کو رہائش ملے گی ۔

میری فیملی کہاں جائے گی۔اسکے لئےآپ اپنی درخواست دیتے وقت مکمل  تفصیل سے ان کو آگاہ کریں گے۔تاکہ وہ آپکے لئے اکٹھا رہنے کا بندوبست کر سکیں ۔یاد رہے کہ درخواست میں دیا گیا فون نمبر  اگر آپ کا ضائع ہو جاتا ہے۔یا آپ اپنا فون نمبر تبدیل کر لیتے ہیں ۔تو اس صورت میں درخواست کرنے والی تنظیم کے دفتر میں اپنا نیا فون نمبر ضرور اندراج کرائیں ۔تاکہ وہ آپ سے رابطہ میں رہ سکیں ۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکو 150 یورو ماہانہ مالی معاونت جلد از جلد جاری کی جائے۔تو پھر آپکو چاہیے کہ سرکاری رہائش کی فوری درخواست کردیں ۔اور اسطرح وزارت کو آپکی درخواست پہنچ جائے  گی۔اور پھر اس پر وہ جلد از جلد اپنا کام مکمل کر سکیں گے ۔

اگر آپکے ذہن  میں یہ سوال ہے کہ سرکاری رہائش کی در خواست دینے کے ساتھ ہی آپکو150یورو ماہانہ ملنا جاری ہو جائیں گے۔تو اس سلسلے میں یہ جان لیں کہ رہائش مل جانے اور وہاں رہنے کی تصدیق کے بعد ہی آپکو 150 یورو ماہانہ امدادا جاری کی جائے گی۔ہاں یہ بہت اہم ہے کہ جب آپنے سرکاری رہائش کے حصول کے لئے درخواست کر دی تو اس دوران یو این  ایچ سی ار اور حکام آپکے سلسلے میں غورو فکر جاری رکھیں گے۔

ان رہائشوں میں آپ کب تک رہ سکیں گے۔

اسکی وضاحت اور جواب یہ ہے کہ جب تک آپ اسائلم کے درخواست دہندہ ہیں ۔اور آپکی درخواست پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں آجاتا۔

اس سلسلے  میں مذید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں ۔

مزید معلومات کے لئے آپ کیش ہیلپ ڈیسک کے عملے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی سائٹ میں رہائش پزیر ہیں ، یا رہائش گاہ ایجنسی کا عملہ جہاں آپ رہتے ہیں اس جگہ یا اپارٹمنٹ کا ذمہ دار ہے۔ نقد امداد سے متعلق سوالات رکھنے والے ہر ایک کی مدد کے لئے کیش ہیلپ لائن دستیاب ہے۔ان کے رابطہ نمبرز اور ان سے بات کرنے کے تما م قواعدو ضوابط ذیل میں درج ہیں ۔

150 euro cash assistance Greece

اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *