online work permit in Greece

(Urdu) زمیندارہ ،زرعی کام کرنے والوں کیلئے آن لائن آدیہ ارغاسیہ

Συγγνώμη,αυτή η εγγραφή είναι διαθέσιμη μόνο στα Ουρντού.

وزارت امیگریشن اور اسائلم سروس کےالیکٹرانک پلیٹ فارم پر زرعی کام کرنے والے مزدوروں کیلئے آدیہ ارغاسیہ کے حصول کے لئے آن لائن درخواستیں جاری ہیں ۔

اس پلیٹ فام کا لنک درج ذیل ہے۔درخواست کو پر کرنے کے لئے مالکان اپنی تمام تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔اور الیکٹرانک درخواست پر  تما م پوچھے گئے کوائف
درج کرکے اس ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں ۔

پہلا لنک درج ذیل ہے۔

www.gov.gr

اور دوسرا لنک یہ ہے۔

(https://applications.migration.gov.gr/metanasteusi/

 

وزارت مزدور یونان نے زرعی مزدوروں کی آسا نی کیلئے،زرعی مالکان کو یہ سہولت مہیا کی ہے۔کہ وہ آن لائن خود درخواست بھیج سکتے ہیں ۔تاکہ زرعی مزدوروں کو جلد از جلد ورک پرمٹ جاری ہو سکے ۔اور وہ کام کر سکیں ۔اور اس میں بلاوجہ کی تاخیر دور کی جا سکے۔

تیسرے ملک سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی طرف سے انکے مالکان نے ابتک کم وبیش470درخواستیں  آدیہ ارغاسیہ کے حصول کے لئے جمع کروا دی ہیں ۔

ایڈیٹر کی رائے؛

یونان میں  لیگل پیپرز نہ ہونے والےغیر ملکی مزدوروں کے لئے حالات بڑے کشیدہ ہوتے جارہےہیں ۔اور 2جولائی کے بعد اس میں زیادہ سختی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔اور خاص طور پر پانچ ممالک کے بارے میں جن میں پاکستان ،افغانستان،شام،،بنگلہ دیش اور صومالیہ شامل ہیں ۔

انکے بارے زیادہ سخت فیصلہ جات سامنے آتے جا رہے ہیں ۔اسلئے ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آپکے لئے قانونی راہ اختیار کرنے کے صرف دو بنیادی  اور زیادہ واضح قانونی طریقے ہیں ۔

زرعی کام ،گائے ،بھینس،بھیڑ،بکری وغیرہ  سے تعلق رکھنے والے تمام مزدوروں کو یونانی قانون 6ماہ کے ورک پرمٹ یونان آدیہ ارغاسیہ کا راستہ دیتا ہے۔اور اس پریشان کن حالت میں مزدوروں کی  پولیس کی پکڑ دھکڑ سے حفاظت کا  بہترین ذریعہ ہے۔

یہ آدیہ ارغاسیہ  یونانی قانون کے مطابق 6ماہ کی مدت کا ہوتا ہے ۔اور اسکے بعد رینیو کا بھی امکان ہوتا ہے۔لیکن یہ آدیہ ارغاسیہ سفری کاغذ نہیں بن سکتے۔یعنی اس پر یونان سے باہر سفر نہیں کیا جاسکتا۔اسلئے آپکے پاس اگر لیگل پیپرز نہیں  تو آدیہ ارغاسیہ بنوا لیجئے۔

 اسکے بنانے کے لئے اپنے  آجر یا زمیندار مالک سے کہیں کہ وہ اس لنک کو کلک کر کے پڑھ لے۔کہ کیسے درخواست پر کرنی ہے۔اور اسکے کیا تقاضاجات ہیں ۔چونکہ وہ ساری تحریر گریک اور انگلش زبان میں ہیں ۔اسلئے آپکا آجر بڑی آسانی سے پڑھ اور سمجھ سکے گا۔

اسطرح اب  آن لائن درخواست بھیجنے کے پلیٹ فارم کے کھلنے سے  آپکا مالک خود درخواست بھیج کر آپکا آدیہ ارغاسیہ حاصل کر سکے گا۔

اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔اس پریس ریلیز کا لنک دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔جابز

 

Αφήστε μια απάντηση

Η ηλ. διεύθυνση σας δεν δημοσιεύεται. Τα υποχρεωτικά πεδία σημειώνονται με *