150euroes freedm pass

(Urdu) Freedom pass/ نوجوانوں 18سے25سالہ کے لئے150یوروتحفہ۔

Συγγνώμη,αυτή η εγγραφή είναι διαθέσιμη μόνο στα Ουρντού.

 

یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ  کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین کے پہلا انجکشن  لگوا لینے پر ۔

حکومت یونان  18  سے 25 سال تک کے نوجوانوں کو 150 یورو(فریڈم پاس) فراہم کرے گی۔یعنی 18سے25 سال تک کے نوجوان

اگر کوویڈ ویکسین کا پہلا انجکشن لگواتے ہیں ۔تو حکومت یونان انہیں 150یورو کا واؤچر حوصلہ افزائی کے طور پر ادا کرےگی۔

Freedom pass پری پیڈ 150یورو واؤچر کارڈ؛

یہ رقم پری پیڈ کارڈ کی شکل میں  ڈیجیٹل ہو گی۔یہ150یورو کارڈ  ہر اس نوجوان کے آمکا کے ساتھ خود بخود بن جائے گا جس

نے2021 میں کورونا ویکسین کا انجکشن لگوایا ہے۔موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ یا کسی سرٹیفکیٹ کے ذریعہ حاصل کیا جاسکے گا۔ یہ اس

کے استعمال پر منحصر ہوگا۔ ڈیجیٹل فریڈم کارڈ موبائل میں محفوظ ہوگا ۔ لیکن یہ سرٹیفکیٹ کی شکل میں بھی حاصل کیا جا سکے گا۔ اور جولائی

کے آخری دس دنوں سے پہلے دستیاب ہوگا۔

اور 1996-2003 میں پیدا ہونے والوں کے لئے یہ تفریحی ، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں جیسے تھیٹر ، سنیما ، کشتی یا بحری جہاز میں

سیراور دیگرتفریحات کے لئے خرچ کی جا سکتی ہے۔اس کا حصول آسان ہے ، کیونکہ یہ حکومت کے ایک خاص پلیٹ فارم کے ذریعہ

دستیاب ہوگا اور اس کی درخواست کے ایک دن بعد ایس ایم ایس کے ذریعے یا ای میل کے ذریعہ تمام متعلقہ ہدایات حاصل ہو جائیں گی۔

gov.gr

یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکس نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا

کہ لاکڈاون کے دوران نوجوانوں کو جو پابندیاں برداشت  کر نی پڑیں ۔اور جس طرح انہوں نے قانون  کی پاسداری کرتے ہوئےصبر

اوربرداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔  ان کے اس صبر اور استقامت کے لئے شکریہ  ادا کرتے ہوئے کہا کہ  نوجوان کرونا ویکسین ضرور لگوا لیں۔

وزیر اعظم  نے زور دیتے ہوئے کہا  کہ  ہم چاہتے ہیں کہ جتنا زیادہ  ہو سکےنوجوان لوگوں کو وائرس  سےمحفوظ کر لیں ۔اورہم اس وائرس کو

ختم کردیں گے۔

انہوں نے تیزی سے آتےہوئےوائرس ،کرونا کی چوتھی لہر ڈیلٹا   کا حوالہ دیا ۔ جو بنیادی طور پر ان لوگوں کو نشانہ بناتا ہے جن کو  کرونا

ویکسین  نہیں لگی۔یاد رہے کہ کوویڈ۔19 کی چوتھی لہر ڈیلٹا  کریتی کے  عراقلیو میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔جہاں اطلاعات کے

مطابق تمام متاثرہ افراد 30سال سے کم عمر کے تھے۔ اور ان کو کرونا  ویکسین نہیں لگوائی گئی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس عمر کے 940،000  نوجوان موجودہیں۔

یہ کارڈ جولائی کے آخر تک دستیاب ہوگا۔

حکومتی ترجمان ارسطو تیلیا پیلونی نے پیر کی دوپہر  کو کہا کہ آنے والےدنوں میں پہلے حفاظتی ٹیکے لگانے والوں  کو مذید سہولیات اور آسانیاں

فراہم کی جائیں گی۔پی ایس کی پیش کش کی جانے والی ترغیبات کو مضبوط سیاسی محرک حاصل ہے اور  وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکس کو یہ

جان لینا چاہئے کہ صرف پہلی خوراک مکمل استثنیٰ حاصل کرنے کے لئے کافی نہیں ہے اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین صرف ایک خوراک

ہے۔ یونانیوں  اور اپوزیشن  جماعتوں نے 150 یورو کی ترغیبی پر تنقید کی ہے ۔

مذید اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Αφήστε μια απάντηση

Η ηλ. διεύθυνση σας δεν δημοσιεύεται. Τα υποχρεωτικά πεδία σημειώνονται με *