covid-test-must-for-passengers

(Urdu) ایس ایم ایس،خریداری کے لئے ٹائم ختم کردیا گیا،سفر بارے اہم معلومات

Συγγνώμη,αυτή η εγγραφή είναι διαθέσιμη μόνο στα Ουρντού.

حکومت یونان نےبدھ کے روز12مئی کو لاکڈاؤن کے خاتمے کے بارے میں اہم اعلانات کئے

 لاکڈاؤن کی سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری یعنی ایس ایم ایس کو ختم  کر دیا جائے گا۔دوکانوں پر خریداری کرنے کے لئے کلک ان اور کلک

اوےکے سسٹم کو ختم کیا جارہا ہے۔لاکڈاؤن کے اوقات  میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

سکولوں میں اب صرف ایک مرتبہ کرونا سیلف ٹیسٹ کیا جائے گا۔

جمعہ14مئی2021کی صبح سے لاکڈاؤن میں نرمی کے سلسلے میں درج ذیل اقدامات عمل میں آئیں گے۔

گھر سے باہر جاتے وقت 13032اور13033پر کئے جانے والے ایس ایم ایس کی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔دوکانوں میں خریداری کے لئے جانے پر اب آپکو ایس ایم ایس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اسکے علاوہ دوکانوں یاریٹیل شاپز پر جانے کے لئے ٹائم  لینے اور ٹائم طے کرنے کی پابندی کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

رات کے کرفیو میں بھی نرمی کی گئی ہے۔رات کا کرفیو اب 12:30بجے تک رہے گا۔اسکا مطلب ہے کہ ریسٹورنٹ،کافےاور بارز کرفیو کا ٹائم ختم ہونے سے15منٹ پہلے فارغ ہو جائیں گے۔لیکن ابھی تک ریسٹورنٹ اور کافے وغیرہ میں لائیو میوزک کی اجازت نہیں دی گئی۔جس سے ظاہر ہے کہ حکومت یونان اندرون جگہوں پر ہجوم نہیں چاہتی۔

ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں سفر کی نوعیت

ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں سفر کرنے کے لئے سیلف ٹیسٹ کو لازم کیا گیا ہے۔لیکن جزیروں میں سفر کرنے کے لئے سخت شرائط ہیں ۔آپکے پاس منفی سیلف ٹیسٹ کا اندراج شدہ سرٹیفکیٹ،پی سی آر یا ریپڈ ٹیسٹ،سفر شروع کرنے سے پہلے ضرور ہونا چاہیے۔

یہ رزلٹ آپکو بحری جہاز،کشتیوں اور ہوائی سفر کے اداروں کو دکھانا لازم ہو گا۔اسکے بغیر آپکو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سیلف ٹیسٹ کے بارے میں تفصیل جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

جو لوگ کرونا کا شکار ہو چکے ہیں انکے پاس مصدقہ  مکمل صحت یابی کی میڈیکل رپورٹ ہونی چاہئے۔تاکہ یہ  تصدیق ہو جائے کہ  اس شخص میں اب کرونا کے جراثیم موجود نہیں ہیں ۔ایسے افراد جنھوں نے ویکسین لگوا لی ہے انکے پاس مکمل ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے۔ ویکسینیشن کی تصدیق حکومت یونان کے بتائے گئے آن لائن پلیٹ فارم سے ہو گی۔جو ویکسینیشن کی دوسری خوراک کے 14 دن بعد آپکو مل جائے گا۔

Emvolio.gov.gr

لیکن اگر آپنے اس کمپنی کی ویکسین لگوائی ہے تو پھر ایک خواراک کے بعد ہی آپکو اجازت مل جائے گی۔johnson & Johnson

مذید اس بارے میں جاننے کے لئے کہ آپکو سفر کرنے کے لئے کونسے اہم لوازمات کی ضرورت ہے ۔اس ویب سائیٹ  پر کلک کریں ۔سفر اندرون ملک ہے یا بیرون ملک ۔

بیرون ملک سیاحوں کے لئے ضروری ہے کہ  انکے پاس مکمل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ موجود ہو۔اسکے علاوہ منفی پی سی آر ٹیسٹ  جو یونان آمد سے 72 گھنٹے قبل کیا گیا ہو۔کرونا ویکسین لگوانے کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماسک  پہننا لازم ہے

ہر صورت میں ماسک پہننے کو لازم رکھا گیا ہے۔اور  ماسک نہ پہننے والے کو 300یورو جرمانہ بھی کیا جائے گا۔آپس میں فاصلہ کا خیال بھی رکھا جائے گا۔

اپنی ذاتی گاڑیوں میں مسافروں کی محدود تعدادکا خیال رکھا جائے گا۔ ڈرائیورکے ساتھ صرف 2 مسافر بیٹھ سکتے ہیں ۔ یہ پابندی فیملی کی صورت میں نہیں ہے۔

ایسے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 300 یورو کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اپنے گھرسے  <13033> اور <13032> پر ایس ایم ایس بھیجے بغیرباہر جانا لوگوں کی زندگی میں ایک سہولت کا آغاز ہے۔اور انہیں اپنی رہائش گاہ کے علاوہ کسی بھی علاقائی اکائی میں سفر کرنے کی اجازت ہے۔

یونانی جزیرے پرجانے کے لئے ہر جہاز یا ہوائی جہاز کی اجازت ہے ، بشرطیکہ مسافر کوویڈ فری ہوں۔اور اسکے پاس تمام کوائف موجود ہوں جو پہلے بیان کر دیئے گئے ہیں ۔

سکولوں میں اب صرف ایک مرتبہ کرونا سیلف ٹیسٹ کیا جائے گا۔

یونان کی وزارت تعلیم نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسکولوں میں کوویڈ 19 خودکار ٹیسٹ ہفتے میں ایک بار لازمی ہوگا ۔یعنی دومرتبہ خود کار ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ۔
یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ ، اگلے پیر سے ، ملک بھر کے اسکولوں میں طلباء ، اساتذہ ، انتظامیہ اور دیگر عملہ کی حاضری کے لئے ہفتے میں ایک بار خودکار ٹیسٹ لینے کی ضرورت ہوگی۔

پیر کی صبح اسکول پہنچنے سے 24 گھنٹے پہلے ہی ٹیسٹ لیا جانا چاہئے اور ہدایات کے مطابق اس کا نتیجہ پلیٹ فارم  پر درج کروایا جائے۔

Emvolio.gov.gr

تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو لازمی طور پر ایک منفی ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ لانا ہوگا اور اسکول پہنچنے پر یہ دکھانا ہوگا۔

Αφήστε μια απάντηση

Η ηλ. διεύθυνση σας δεν δημοσιεύεται. Τα υποχρεωτικά πεδία σημειώνονται με *