free-wi-fi-will-be-provided-at-11-locations-in-athens

(Urdu) دوسو یورو مالی معاونت واؤچرز سکیم۔۔5اپریل درخواستیں شروع

Συγγνώμη,αυτή η εγγραφή είναι διαθέσιμη μόνο στα Ουρντού.

لیپ ٹاپ ،ڈیسک ٹاپ اور ٹیبلیٹ 200یورو مالی معاونت سکیم میں شامل ہیں

5اپریل سے درخواستیں شروع ہو جائیں گی۔

6،000یورو سالانہ آمدن تک فیملی کا ہر  طالب علم بچہ لیپ ٹاپ،ٹیبلٹ اور ڈیسک ٹاپ کی خریداری پر 200یورو مالی معاونت وصول کرے گا۔

لیپ ٹاپ  وغیرہ کی درخواست کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

LOG IN TO APPLICATIONS

حکومت یونان کی طرف سے جاری کردہ 25 صفحات پر مشتمل پی ڈی ایف  فائل کا لنک درج ذیل ہے۔

wp-content/uploads/2021/03/KYA-TELIKH.pdf

17مارچ 2021 کو حکومت یونان کی طرف سے یہ فیصلہ جاری کیا گیا ۔

فیصلہ کی تفصیل اور ضروری نکات درج ذیل ہیں ۔

وزیر تعلیم  یونان مس نیکی کرامیوس نے کہا ہے کہ یونان کے تمام سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کے   لئے حکومت یونان نے آن لائن تعلیم کی وجہ سے طلباءوطالبات کو ٹیبلٹ،ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کی خریداری پر 200یورو مالی معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔

جسکے لئے درخواستیں کرنے کا ٹائم 5اپریل سے شروع ہو جائے گا۔وزیر تعلیم یونان مس نیکی کرامیوس نے مذید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس اور لاکڈاؤن کی وجہ سے طالب علموں کے لئےآن لائن تعلیم کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے۔

کئی فیملیز کے پاس آن لائن تعلیم کے آلات میسر نہیں ۔اس مشکل کو حل کرنے کے لئے حکومت یونان نے یہ پروگرام ترتیب دیا ہے کہ تمام وہ خاندان جن کی سالانہ آمدن 6،000یورو یا اس سے کم ہے ۔ان  خاندانوں کے تمام  طالب علموں کو ٹیبلٹ،ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کی خریداری پر 200یورو کی مالی معاونت دی جائے گی۔

درخواست کرنے کے حقدار ہونے کی شرائط

کونسے افراد اس اسکیم  سے فائدہ اٹھانے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔

1۔جن خاندانوں کی سالانہ آمدچھ ہزاریورو یا اس سے کم ہو

2۔4سے 24سالہ  حقدار طلبہ وطالبات لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ اور ٹیبلٹ کی خریداری پر 200یورو کی مالی معاونت وصول کر سکتے ہیں ۔

3۔یونان کے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام حقدار طلباء200یورو کی مالی معاونت حاصل کریں گے۔

4۔وزیر تعلیم یونان کے اعلان کے مطابق دو حصوں میں یہ واؤچر دئیے جائیں گے۔

5۔سب سے پہلے  جن کو OPECچائلڈ الاؤنس ملا تھا ۔

۔دوسرے حصہ میں وہ لوگ درخوست کر سکیں گے جن کی سالانہ آمدن چھ ہزار یورو

یا اس سے کم ہے۔

درخواستوں کی جانچ پڑتال حکومتی خود کار نظام کے تحت تمام حکومتی اداروں میں موجود ریکارڈ کے مطابق ہو گی۔

حکومت یونان کے اندازہ کے مطابق 3لاکھ 25ہزار خاندانوں کے 5لاکھ60ہزار طالب علم 200یورو مالی معاونت اسکیم کا حصہ بنیں گے۔

 وہ خاندان جن کو حکومت یونان کی وضاحت کردہ ہدایات کے مطابق مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ۔

1۔اگر کسی خاندان میں 2طالب علم ہیں  اور ماں اور باپ دونوں کام کرتے ہیں ۔تو 12000یورو سالانہ آمدن والے افراد حقداروں میں آئیں گے۔

یعنی 6ہزار والد کی  سالانہ آمدن اور 6ہزار والدہ کی سالانہ آمدن ہے تو بھی دونوں  طالب علم درخواست کے حقدار ہوں گے۔

اگر  دونوں والدین دو یعنی ماں اور باپ اور طالبعلم ایک ہے تو 10ہزار5سویورو  مجموعی  آمدن کے برابر ہے۔

اگر والدین میں سے صرف ایک ہی  یعنی صرف ماں یا صرف باپ ہے اور طالبعلم ایک ہےتو 9ہزار یورو سالانہ آمدن سمجھی جائے گی۔

ا آپ نے لیپ ٹاپ ،ڈیسک ٹاپ یا  ٹیبلٹ 200یورو سے زائد کی قیمت کا خریدا ۔پھر اضافی رقم آپ خود دیں گے ۔

وزرت تعلیم حکومت یونان  نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے ان الیکٹرانک  آلات میں سے کسی ایسے آلہ کو خریدا ۔جس آلہ کی قیمت200یورو سے زائد ہے تو وہ زائد رقم آپ خود ادا کریں گے۔حکومت کی طرف سے آپکو صرف 200 یورو کا واؤچر ملے گا۔

آپکے پاس کونسی دستاویز یا رسید ہونی چاہیے

لیپ ٹاپ،ٹیبلٹ یا ڈیسک ٹاپ میں سے جو آپ خریدنا پسند کریں اسکی

خریداری کی رسید آپکے پاس ضرور ہونی چاہیے۔اس رسید پر تاریخ اور 2 سال کی گارنٹی ،کمپنی یا دوکان کا نام اور مہر درج ہونی چاہیے۔

اگر آپکا خریدا ہوا سامان خراب ہو جاتا ہے ۔کسی حادثہ میں ٹوٹ جاتا ہے ۔تو آپ کو ثابت کرنا ہو گا کہ کب اور کیسے یہ حادثہ پیش آیا۔

خریدے گئےان الیکٹرانک  آلات  کو آپ 2سال تک فروخت نہیں کر سکتے۔

ادائیگی اور  رقم کی واپسی

اگر آپ حکومتی آڈٹ سے انکار کرتے ہیں یعنی اپنی خریدی گئی الیکٹرانک  اشیاءکو آڈٹ کے لئے پیش نہیں کرتے ۔تو آپکو 200یورو کی مالی معاونت نہیں دی جائے گی۔

اگر آپکے پاس وہ الیکٹرانک آلات موجود نہ ہوئے تو آپکو رقم واپس کرنی ہو گی۔

کسی غلطی کی وجہ سے آپکو 200یورو مل جاتا ہے تو وہ آپکو واپس کرنا ہو گا۔

Αφήστε μια απάντηση

Η ηλ. διεύθυνση σας δεν δημοσιεύεται. Τα υποχρεωτικά πεδία σημειώνονται με *