vaccination certificate

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا جائے گا؟

ویکسینیشن اپوائنٹمنٹ  اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ

ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لئے آپکے پاس  آپکا آمکا ہونا ضروری ہے ۔اور اگر آپکے  پاس ریگولر آمکا نہیں ہے ۔تو حکومت یونان  نے  ان افراد کی  سہولت کے لئے انتظام کر دیا ہےجن کے پاس ریگولر آمکا نہیں ۔انہیں عارضی آمکا دیا جائے گا۔

آمکا کیا ہے ۔اسکا  آپکے پاس ہونا کیوں  ضروری ہے۔

آمکا یونان کا سماجی تحفظ کانمبر ہے۔آپ اسکو سوشل سیکیورٹی نمبر بھی کہتے ہیں ۔آپ گریک نیشنل ہیں یا غیر ملکی ہیں ۔آپ یونان میں ہیں تو  مختلف ضروری کاموں کے لئے آپکے پاس  آمکا نمبر ہونا ضروری ہے ۔ یاد رہے کہ اس آمکا نمبر کا ویلڈ ہونا ضروری ہے۔

کوویڈ۔19کی ویکسینیشن یونان مقیم تمام افراد پر لازم قرار دی گئی ہے۔1

اگر آپکے پاس ریگولر ویلڈآمکا نہیں ہے تو ویکسینیشن کے لئے آپ عارضی آمکا حاصل کر سکتے ہیں ۔

سفر کے لئے  حکومت یونان نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا ہے۔

حکومت یونان نے کسی بھی سفر  کے لئے چاہے وہ یونان کے دور دراز علاقوں کے لئے ہو یا انٹرنیشنل ہوائی سفر ہو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا ہے۔اسلئے  یونان مقیم تمام مردوزن کے لئے انتہائی اہم ہے کہ وہ اپنا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لینے کے لئے اپنا ویکسینیشن ٹائم اپوائنٹمنٹ طے کر لیں ۔

اگر آپکے پاس ریگولر آمکا ہے تو آپ اس سے اپنا ٹائم آن لائن طے کریں گے۔

اور اگر آپ کے پاس ریگولر آمکا نہیں تو بھی فکر مند نہ ہوں ۔

اسکے لئے آپکو حکومت یونان کی طرف سے جاری کردہ ویکسینیشن کی آفیشل سائیٹ پر جانا ہو گا۔ویب سائیٹ کا لنک لکھ دیا گیاہے اسپر کلک کر کے آپ اپنا پامکا نمبر  حاصل کر سکتے ہیں ۔لنک پر کلک کریں ۔

emvolio.gov.gr/pamka

1.ویکسینیشن کی یہ حکومت یونان کی طرف سے یہ آفیشل ویب سائیٹ گریک میں ہے۔ لیکن آپ اسکو انگلش میں بھی کر سکتے ہیں ۔

فارم پر کیسے کریں

جب آپ اس لنک پر کلک کریں گے تو آپکے سامنے حکومت یونان کی طرف سے ایک پیج کھلے گا۔ جس میں  سب سے پہلے آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپکے پاس آفیمی نمبر ہے یا نہیں ۔

اگر ہے تو کلک کریںYES

اور اگر نہیں ہے تو پھرکلک کریںNO

2۔اسکے بعد ایک لسٹ آپکے سامنے آئے گی جس میں پوچھا جائے گا کہ آپکے پاس کونسے شناختی کاغذات  میسر ہیں ۔

1۔آئی ڈی کارڈ

2۔پاسپورٹ

3۔یا فیملی سرٹیفیکیٹ

4۔یابرتھ سرٹیفکیٹ

5۔رہائشی اجازت نامہ /آدیہ پارامونی

6۔سیاسی پناہ کا کارڈ

7۔اسائیلم درخواست یعنی وائٹ کارڈ

8۔یعنی کوئی بھی ان میں سےایک یا کوئی بھی جو آپکی شناخت کو مکمل تفصیل سے ظاہر کرے ۔ اسکے کوائف آپ یہاں درج کریں گے۔

تفصیل میں جانے اور باقاعدہ اندراج کے لئے آپ اوپر درج لنک کو کلک کریں گے۔

اور اسطرح جوں جوں آپ  فارم فل کرتے جائیں گے آپکے سامنے درخواست فارم کھلتا جائے گا۔

جب آپکا تفصیلی اندراج ہو جائے گا ۔تو اسکے بعد آپکو عارضی آمکا نمبر بتایا جائے گا ۔ جس  سے آپ نیچے درج ویب سائیٹ پر اپنا ویکسینیشن کا ٹائم اور  جگہ طے کر لیں گے۔

emvolio.gov.gr

اگر آپ آن لائن فارم خود پر نہیں کر سکتے تو پھر اس صورت میں حکومت یونان آپکو کیا سہولت فراہم کرتی ہے۔

سب سے پہلے آپ  کو تجویز کیا گیا ہے  کہ آپ اپنا عارضی آمکا حاصل کرنے کے لئے کیپ ذمہ داران سے رجوع کریں1

2۔اسکے بعد آپ اپنا ویکسینیشن ٹائم طے کرنے کے لئے  آپ اپنے قریب میڈیکل اسٹورز  ذمہ داران سے رجوع کریں

اگر آپ خود اپنا ویکسینیشن کا ٹائم آن لائن طے کر سکتے ہیں تو پھرطریقہ جاننے کے  اس لنک پر کلک کریں ۔

۔گریک زبان میں مکمل ہدایات کے لئے  یہاں کلک کریں

اردو میں ٹائم اپوائنٹمنٹ کا طریقہ کار جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

آپ یونان میں کوویڈ ویکسین کس طرح لگوا سکتے ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *