self.test covid-19

خود کار کرونا ٹیسٹ؛کل1/7/2021جمعرات سےفارمیسیوں میں دستیاب ہوں گے۔

خود کار کرونا ٹیسٹ: فارمیسیوں میں خود کار کرونا ٹیسٹ کل سے دوبارہ دیئے جائیں گے۔

جن شہریوں نے اپنی ویکسینیشن مکمل کرلی ہے۔ اوراس ویکسین کا آخری انجکشن لگوا لینے کے بعد 14 دن گزر چکے ہیں ایسے افراد مفت   خود کار کرونا ٹیسٹ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

 

ملک بھر میں فارمیسیوں میں مفت سیلف ٹیسٹوں کی تقسیم کل ، جمعرات ، یکم جولائی سے ایک بار پھر شروع ہوگی۔ خاص طور پر ، سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے ساتھ ساتھ 18-30 سال کی عمر کے نوجوان اپنے آمکا کے ذریعے جولائی کے مہینے میں ایک دفعہ میں 4

مفت خود کار کرونا ٹیسٹ (ہر ہفتے کے لئے ایک) حاصل کرسکیں گے۔ ہر ٹیسٹ ہفتے میں ایک مرتبہ کیا جائے گا۔

ایدیکا کے ایک اعلامیے کے مطابق ، سیلف ٹیسٹ ڈسٹری بیوشن سسٹم یعنی فری خود کار کرونا سیلف ٹیسٹ 1/7/2021 بروز جمعرات

صبح 8:00 بجے سے ہفتہ 10/7/2021 شام 5:00 بجے تک دوبارہ یونانی فارمیسیوں (دواخانوں)میں دستیاب ہوگا۔

لیکن ہفتہ 3/7/2021 شام 5:00بجے سے لے کر 5/7/2021 سوموار8:00 بجے تک خود کار کرونا فری ٹیسٹ نہیں دیا جائے

گا۔ یعنی بتائے گئے ٹائم اور دن کے دوران فارمیسیوں سے خود کار کرونا ٹیسٹ نہیں دیا جائے گا۔ اس لئے یہ رہنمائی کی جاتی ہے کہ جن

دنوں میں خود کار کرونا سیلف ٹیسٹ فارمیسیوں میں موجود ہو۔ آسانی کے ساتھ وصول کر لیں ۔  ان دنوں کے لئے نہ رہنے دیں جب

فارمیسیوں سے ٹیسٹ دستیاب نہیں ہوں گے۔

تاہم ، مفت خودکار کرونا ٹیسٹوں کی آسانی سے فراہمی کے لئے ، مستفید افراد یعنی خود کار کرونا ٹیسٹ لینے کے لئے فارمیسیوں کے باقاعدہ کھلنے کے اوقات میں تشریف لائیں ۔ اور یہ خاص ہدایت کی جاتی ہے کہ رات کے اوقات میں نہ آئیں ۔ رات کے اوقات میں فون کے ذریعے رابطہ نہ کریں ۔

کن افراد کو فری کرونا ٹیسٹ نہیں دیا جائے گا؛

جن شہریوں نے اپنی ویکسینیشن مکمل کرلی ہے ۔اور کرونا ویکسین کا دوسرا یعنی آخری انجکشن بھی لگوا لیا ہے۔اورآخری انجکشن لگوائے ہوئے 14 دن گزر چکے ہیں ۔ایسے تمام افراد یہ مفت خود کار کرونا ٹیسٹ وصول نہیں کر سکیں گے۔ کیونکہ انہیں اب اس کی ضرورت نہیں ۔

اہم معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *