NEW 3 YEARS LAW GREECE

سولہ16نومبر 2021 سے تمام قسم کے لیگل کاغذات کی تجدید آن لائن شروع ہو جائےگی

تمام قسم کے لیگل کاغذات کی تجدید بارے وزارت امیگریشن یونان کی پریس ریلیز

یونان مقیم تیسرے ملک کے شہریوں کیلئے رہائشی اجازت نامے کی تمام اقسام کی  تجدید(رینیول)  سولہ16نومبر 2021 سے آن لائن الیکٹرانک طریقہ کار کے تحت ہو گی۔

تمام قسم کے لیگل رہائشی اجازت نامے ،، مستقل اور عارضی رہائشی اجازت نامے (ریذیڈنس پرمٹ) جو تیسرے ممالک کے شہریوں کو جاری کئے گئے ہیں ۔ انکی تجدید16نومبر2021 سے شروع کر دی جائے گی۔

وزارت امیگریشن کی اس نئی سروس میں 700،000افراد کے کاغذات کی تجدید ہو گی۔جن میں سے 250،000ایسےرہائشی اجازت نامے رکھنے والے افرد ہیں ۔جنکی مدت میعاد 31دسمبر2021 کو ختم ہو جائے گی۔

آن لائن  رینیول کیلئے درخواستیں بھیجنے کیلئےوزارت امیگریشن نے درج ذیل ایڈریس دیا ہے۔

https://applications.migration.gov.gr/metanasteusi/.

درخواستوں کو الیکٹرانک طریقہ کار کےذریعے جمع کروانے کا مقصد  افراد کو طویل انتظار ،لائن میں لگنے اور ہجوم  سے بچانا ہے۔تاکہ رینیول کے عمل کا انکے لئے  آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔

اہم ہدایات ؛

درخواست کا عمل آسان اور محفوط بنایا گیا ہے۔اسکے لئے آپ کا اپنا موبائل فون کا نمبر اور ای میل کے ذریعے درخواست گذار کی شناخت کی جائے گی۔اور صرف آپ کے اپنے ای میل  کے ذریعے ہی  آن لائن تحریری پیغام بھیجے اور وصول کئے جائیں گے۔

آپ اپنی درخواست وکیل کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں ۔انکے بارے ہدایات وکلاء ایسوسی ایشنز کو بھیج دی گئی ہیں ۔

درخواست کی کارروائی کی تکمیل کے بعددرخواست دہندگان کو ایک الیکٹرانک دعوت نامہ بھیجا جائے گا، تاکہ پہلے سے طے شدہ تاریخ پر بائیو میٹرک ڈیٹا حاصل کیا جا سکے۔

مذید تفصیلی معلومات کیلئے وزارتی فیصلہ پڑھ لیجئے۔

(FEK B’ 5242 / 12-11-2021).

اس پریس ریلیز کا ماخذجاننے کیلئے یہاں کلک کریں  یہ ہے۔

معلوماتی خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔الاؤنسز اور حکومتی فنڈز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔امیگریشن اور قوانین سے متعلق خبریں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *